ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی وڈ سپر اسٹار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ میں چاہتا ہوں بیٹی راحا اپنی ماں عالیہ جیسی نہ بنے۔ان دنوں رنبیر کپور اپنی نئی آنے والی فلم ’تو جھوٹی میں مکار ‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں جس دوران اداکار کی جانب سے بیٹی کی پیدائش اور اس کے بعد زندگی میں آنے والی تبدیلیوں پر بات کی گئی۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران رنبیر کا کہنا تھا کہ راحا کی شکل و صورت عالیہ سے مشابہ ہے لیکن وہ چاہتے ہیں کہ راحا کی شخصیت ان جیسی ہو۔
رنبیر نے عالیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں راحا عالیہ جیسی پیاری دکھے لیکن میری خواہش ہے کہ اس کی شخصیت میرے جیسی ہو نہ کہ عالیہ کی طرح کیوں کہ میں دو ایک جیسے لوگوں کو برداشت نہیں کرسکتا۔
رنبیر نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ عالیہ بہت جارح مزاج ہے، وہ بہت باتونی اور زندہ دل بھی ہے، اگر اس جیسی دو میرے گھر میں ہوں تو یہ میرے لیے ایک مشکل مرحلہ ہوگا لہٰذا میری خواہش ہے کہ راحا میری طرح پرسکون اور دھیمے مزاج کی بنے تاکہ میں اور عالیہ دونوں مل کر راحا کو سنبھال سکیں۔