Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: عمران خان کو گرفتارکیا گیا تو مزید حالات خراب ہوںگے؛ صدرکا انتباہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > عمران خان کو گرفتارکیا گیا تو مزید حالات خراب ہوںگے؛ صدرکا انتباہ
پاکستان

عمران خان کو گرفتارکیا گیا تو مزید حالات خراب ہوںگے؛ صدرکا انتباہ

Published January 26, 2023
Tags: Featured ڈاکٹر عارف علوی صدر مملکت عمران خان کی گرفتاری پر مزید حالات خراب ہوںگے
Share
SHARE

لاہور (نیوز ڈیسک): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو اس کا شدید عوامی ردعمل آئے گا۔ سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری پر مزید حالات خراب ہوں گے، ایسا نہیں ہونا چاہیے کیوں کہ شدید عوامی ردعمل آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کے معاملے پر پارٹی نے مجھ سے کوئی بات نہیں کی، انہیں جس طرح ہتھکڑیاں لگائی گئیں، شرم آنی چاہیے۔

صدر علوی نے کہا کہ سیاسی میدان میں حکومت کی جانب سے ڈیڑھ ماہ میں مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں کی گئی۔ اس وقت کسی سطح پر مذاکرات نہیں ہورہے۔ عمران خان مذاکرات سے انکاری نہیں ہیں۔ میں اس کا ذمے دار حکومت کو سمجھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ میرا خیال تھا کہ لوگ مذاکرات کے لیے بیٹھ جائیں گے۔ فوج کہہ چکی ہے کہ وہ سیاست میں دخل اندازی نہیں چاہتی۔ اس وقت ملک کو ضرورت ہے کہ لوگ بیٹھ کر بات کریں،سیاستدانوں کو خود اس خلا کو پر کرنا ہوگا۔

صدر مملکت نے کہا کہ قبل ازوقت نہیں تو الیکشن ہی پر بات کرلیں گے۔ فواد چودھری و دیگر رہنماؤں کے بیانات سامنے ہیں کہ مذاکرات کرنے چاہییں۔ کچھ لوگ آئین میں تاخیر کے لیے گنجائش دیکھ رہے ہیں،یہ میرے لیے باعث تشویش ہے، لیکن عوام اور سیاستدانوں پر مکمل بھروسا ہے۔ مجھے ایسا خیال نہیں کہ شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ نہ ملے۔

انہوں نے کہا کہ اسحق ڈار کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے بات ہوئی تھی، وزیراعظم سے کوئی بات نہیں کی۔ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ جو فیصلے کرے وہ ذمے داری سے کرے۔ پاکستان میں مائنس ون کا فارمولا کبھی کامیاب نہیں ہوا۔پاکستان ان شا اللہ ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔

TAGGED:Featuredڈاکٹر عارف علویصدر مملکتعمران خان کی گرفتاری پر مزید حالات خراب ہوںگے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بابر اعظم کا ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام، نجم سیٹھی کی مبارکباد
Next Article فواد چوہدری گرفتاری:5 میں‌سےابھی ایک پکڑا گیا ہے، پرویز الہٰی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانصحت

کراچی: کریم آباد مٰیں‌غلط انجیکشن لگانے پر 2 سالہ بچی جاں بحق

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): کریم آباد کے قریب نجی اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے 2 سال کی بچی جاں…

June 6, 2024
پاکستان

پاکستان کا ایران کو جواب:سیستان میں ملٹری آپریشن کے دوران متعدد دہشتگرد ہلاک

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان نے بلوچستان پر حملے کے جواب میں آپریشن مرگ بر ، سرمچار کے ذریعے ایران…

January 18, 2024
پاکستانتازہ ترین

مئی کا آخری ہفتہ بہت خطرناک ہے: منظور وسان کی پیشگوئی

کراچی (ویب ڈیسک): پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے رواں ماہ سے متعلق پیشگوئی کی ہے۔ایک بیان میں…

May 13, 2023
دنیا

صدررئیسی اور دیگر کی تجہیز و تکفین کب اور کہاں ہوں گئیں؛ تفصیلات جاری

(ویب ڈیسک): ہران: ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر…

May 21, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?