Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: حملے کے وقت ایک انچ کا فاصلہ باقی نہ رہتا تو زندگی جاسکتی تھی: ڈونلڈ ٹرمپ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > حملے کے وقت ایک انچ کا فاصلہ باقی نہ رہتا تو زندگی جاسکتی تھی: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا

حملے کے وقت ایک انچ کا فاصلہ باقی نہ رہتا تو زندگی جاسکتی تھی: ڈونلڈ ٹرمپ

Published July 19, 2024
Tags: Featured امریکی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والا یاد رہے کہ 14 جولائی امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی
Share
SHARE

(ویب ڈیسک): سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت اگر سر نہ ہلاتا اور ایک انچ کا فاصلہ باقی نہ رہتا تو زندگی جاسکتی تھی۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی امیدوار کےلیے ری پبلکن پارٹی کی نامزدگی باضابطہ طور پر قبول کرلی ہے۔

ری پبلکن نیشنل کنونشن میں قاتلانہ حملے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلا خطاب کیا جس دوران انہوں نے کہا کہ حملے کے وقت اگر آخری لمحے پر اپنا سر نہ ہلاتا تو گولی سر پر لگتی تھی اور آج یہاں نہیں ہوتا، مجھے جو گولی لگی اگر ایک انچ کا فاصلہ باقی نہ رہتا تو زندگی جاسکتی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ گولیاں ہمارے اوپر سےگزر رہی تھیں، اگر میں آخری وقت پرسرنہ ہلاتا تو حملہ آورہدف میں کامیاب ہوجاتا، سیکریٹ سروس نے خود کو خطرے میں ڈال کر مجھے بچایا، میں خدا کے فضل سے آج آپ کے سامنے کھڑا ہوں، حملے کے بعد اپنا دائیاں بازو لہراتے ہوئے فائٹ، فائٹ کا نعرہ لگایا لیکن افسوسناک واقعے میں ایک محب وطن امریکی ماراگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سنگین واقعے کے بعد آج ہم پہلے سے زیادہ متحد اورپرعزم ہیں، ہم متحد ہیں اور ہمارے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں آسکتی، ہم جھکنے والے نہیں، ڈیموکریٹس امریکا کو متحد کرنا چاہتے ہیں، انہیں متعصبانہ رویہ ترک کرنا ہوگا، ڈیموکریٹ انصاف کے نظام کو ہتھیاربنانااورسیاسی مخالف کو جمہوریت کا دشمن قراردینا بندکرے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ تمام امریکیوں کےلیے صدارتی انتخاب لڑرہا ہوں ، مل کر ترقی اور آزادی کے نئے دور کا آغاز کریں گے ، میری جیت نصف امریکا کیلئے نہیں ہوگی۔

امریکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدرزیلنسکی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، ٹرمپ کا وائٹ ہاوس چھوڑنے کے بعد یوکرینی صدرسے یہ پہلا رابطہ ہے۔

یاد رہے کہ 14 جولائی امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ ہوئی جس سے وہ زخمی ہوگئے اور فائرنگ سے ریلی میں شریک ایک شخص بھی ہلاک ہوا جبکہ حملہ آور کو فوراً ہی مار دیا گیا تھا۔

امریکی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والا 20 سال کا مقامی نوجوان تھا جس کی شناخت تھامس میتھیو کروکس کے نام سے ہوئی جو ریاست پینسلوینیا کا ہی رہائشی ہے۔

TAGGED:Featuredامریکی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والایاد رہے کہ 14 جولائی امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article شوہر سے کوئی صلح نہیں کی، پیرکو خلع فائل کروں گی: عائشہ جہانزیب
Next Article مٹیاری: اڈیرو لعل میں4 روز میں 6 بچے خسرہ سے جاں بحق
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

دبنگ خان نجومی بن گئے:”ورلڈ کپ بھارت ہی جیتے گا”؛ سلمان خان

ممبئی(شوبز ڈیسک): بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار اور “ٹائیگر 3″ کے جاسوس سلمان خان نے کہا ہے کہ آئی سی…

November 18, 2023
انٹرٹینمنٹ

آریان ڈرگ کیس میں شاہ رخ پر بھی مقدمہ چلایا جائے؛ نارکوٹکس افسر کی درخواست

ممبئی (شوبز ڈیسک): بمبئی ہائی کورٹ میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے افسر سمیر وانکھیڑے کے وکیل نے…

July 9, 2023
پاکستانکھیل

دیر آید، درست آید:ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے، وقت آگیا کہ باہر بیٹھے ٹیلنٹ کو موقع دیا جائے: محسن نقوی

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کو چھوٹی نہیں…

June 10, 2024
دنیا

بھارت: مغربی بنگال میں آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد ہلاک

نیو دہلی (ویب ڈیسک): بھارتی ریاست مغربی بنگال میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا…

April 28, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?