Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بات چیت کیلئے ہمیشہ تیار ہیں، فیصلے کرنے والوں سے بات ہوگی، عمران خان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > بات چیت کیلئے ہمیشہ تیار ہیں، فیصلے کرنے والوں سے بات ہوگی، عمران خان
پاکستان

بات چیت کیلئے ہمیشہ تیار ہیں، فیصلے کرنے والوں سے بات ہوگی، عمران خان

Published September 2, 2024
Tags: Featured بات چیت کے لیے ہمیشہ تیار ہیں عمران خان فیصلے کرنے والوں سے بات ہوگی مئی ختم ہوا تو ان کی حکومت اور سیاست دونوں ختم یہ 9 مئی کا شور مچاتے ہیں
Share
SHARE

راولپنڈی (ویب ڈیسک): بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ بات چیت کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔ فیصلے کرنے والوں سے بات ہوگی۔اڈٰیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ 9 مئی ان کی انشورنس پالیسی ہے۔ 9 مئی ختم ہوا تو ان کی حکومت اور سیاست دونوں ختم ہوجائیں گی۔ تحقیقات کرنا ہے تو 9 مئی کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ جب بھی مذاکرات کی بات ہوتی ہے یہ 9 مئی کا شور مچاتے ہیں۔ بات چیت کے لیے ہمیشہ تیار ہیں ۔ فیصلے کرنے والوں سے بات ہوگی۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میرا آکسفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر بننا پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہوگی۔ اگر چانسلر نہ بن سکا تو بھی کوئی بات نہیں۔ پاکستان میں کرکٹ کی تاریخ میں اس مقام تک کوئی نہیں پہنچا جہاں میں پہنچا ہوں۔ میں پاکستان کا سب سے بڑا philanthropist ہوں۔ ہم نے 2 اسپتال بنائےاور2 یونیورسٹیاں بنائی ایک اور یونیورسٹی بن رہی ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ گینز بُک میں دو نئی انٹریاں ہونے والی ہیں۔ ایک انٹری اس یوٹرن کی ہوگی جس میں ووٹ کو عزت دو کا کہہ کر بوٹ کو عزت دی گئی۔ نواز شریف اڑھائی سال تک ووٹ کو عزت دو کا کہتے رہے فوج اور مارشل لاؤں پر تنقید کرتے رہے۔ خواجہ آصف نے فوج کو جتنا برا بھلا کہا کسی نے نہیں کہا۔ احسن اقبال نے پہلی مرتبہ حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کا بتایا۔ احسن اقبال نے فوج سے متعلق کہا تھا یہ ریاست کے اندر ریاست ہے۔ احسن اقبال یہ بھی کہتے رہے پاکستان میانمار بننے جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گینز بک میں دوسری انٹری اس پر ہوگی کہ نواز شریف چاروں امپائروں کو ملا کر کھیلا پھر بھی ہارگیا۔ دوسری پارٹی کو میچ کھیلنے ہی نہیں دیا گیا۔ ان کو جب معلوم ہوتا ہے کہ ہماری کوئی بات چیت چل رہی ہے ان کو 9 مئی یاد آجاتا ہے۔ پھر مطالبہ کرتے ہیں 9 مئی پر معافی مانگیں۔ نواز شریف کو جتانے کیلئے 74 ہزار ووٹ ڈلوائے گئے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کی حکومت سے بات چل رہی ہے۔ بات چیت کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔ بات ان کے ساتھ ہوگی جو فیصلے کی قابلیت رکھتے ہیں۔ ان سے بات کرنا الیکشن میں ان کے ڈاکے کو تسلیم کرنا ہے۔ ہمارے 8 ستمبر کے جلسے کے تین مقاصد ہیں۔ ایک مقصد چوری کیا ہوا مینڈیٹ پی ٹی آئی کو واپس کیا جائے۔ دوسرا مقصد قبضہ گروپ سے ملک کو حقیقی آزادی دلانی ہے۔ تیسرا مقصد ملک میں آزاد عدلیہ ہے۔ قاضی فائز عیسیٰ کو لانے کیلئے عدلیہ پر حملہ کیا جارہا ہے۔

TAGGED:Featuredبات چیت کے لیے ہمیشہ تیار ہیںعمران خانفیصلے کرنے والوں سے بات ہوگیمئی ختم ہوا تو ان کی حکومت اور سیاست دونوں ختمیہ 9 مئی کا شور مچاتے ہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اسرائیل میں کل ہڑتال کا اعلان، حکومتی وزیر کی اپنے ہی عوام کو دھمکی
Next Article سرکاری ملازمین سوشل میڈیا استعمال نہیں‌ کرسکتے، وفاقی حکومت نے پابندی عائدکردی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

سندھ کی 10 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ کی 10 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔گورنر ہاؤس میں ہونے والی حلف برداری کی…

August 19, 2023
دلچسپ و عجیبسائنس و ٹیکنالوجی

ایپل واچ گھڑی نے خاتون کو مرنے سے بچالیا !

کراچی (ٹیک ڈیسک): ایک خاتون کے اچانک زمین پر گرنے کے بعد اس کی جان کو یقینی موت سے بچانے…

May 9, 2023
انٹرٹینمنٹ

امیتابھ بچن کے داماد پر دھوکہ دہی کا الزام، مقدمہ درج کرلیا گیا

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن کے داماد بزنس مین نکھل نندا کیخلاف پولیس میں مقدمہ…

February 17, 2025
کھیل

بارش تو رحمت ہوتی ہے!ڈی ایل ایس کے تحت پاکستان 21 رن سے جیت گیا، سیمی فائنل کیلیے پرامید

بنگلور (اسپورٹس ڈیسک): آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 35 ویں میچ میں پاکستان نے ڈک ورتھ لوئس (ڈی…

November 4, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?