Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: عمران خان کو جیل میں گھر جیسی سہولیات: ٹی وی ، اخبار، کتابیں، ٹیبل کرسی اور میٹرس و صفائی عملہ فراہم
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > عمران خان کو جیل میں گھر جیسی سہولیات: ٹی وی ، اخبار، کتابیں، ٹیبل کرسی اور میٹرس و صفائی عملہ فراہم
پاکستانتازہ ترین

عمران خان کو جیل میں گھر جیسی سہولیات: ٹی وی ، اخبار، کتابیں، ٹیبل کرسی اور میٹرس و صفائی عملہ فراہم

Published August 28, 2023
Tags: 21 انچ کا ٹی وی اور روزانہ اخبار فراہم روازنہ صفائی کے لیے اسٹاف بھی دیا گیا ہے کتابیں بھی فراہم
Share
SHARE

اٹک (ویب ڈیسک): توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد گرفتار ہونے والے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو اٹک جیل میں میسر سہولیات سے متعلق سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کے احکامات پر اٹارنی جنرل نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں ملنے والی سہولیات سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی تھی۔چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں حالت اور انہیں ملنے والی سہولیات سے متعلق اٹارنی جنرل کی جمع کرائی گئی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں سب سے محفوظ ہائی آبزرویشن بلاک میں رکھا گیا ہے اور چیئرمین پی ٹی آئی کی ملحقہ بیرکس کو بھی خالی رکھا گیا ہے۔

سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو 9 بائی 11 کے سائز کی بیرک میں رکھا گیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے واش روم کی دیوار 6 فٹ اونچی اور واش روم کا سائز 7 بائی 4 ہے، عمران خان کو جیل میں وائٹ واش، پکا فرش اور ایک پنکھےکی سہولت میسر ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بہتر کلاس کا قیدی ہونے پر چیئرمین پی ٹی آئی کو میٹرس، ائیر کولر، 4 تکیے، میز اور کرسی کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ عمران خان کو 4 قرآن پاک انگش ترجمہ اور 25 تاریخی کتابیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔

اٹارنی جنرل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو 21 انچ کا ٹی وی اور روزانہ اخبار فراہم کیا جاتا ہے، انہیں روازنہ بیرک، واش روم اور کپڑوں کی صفائی کے لیے اسٹاف بھی دیا گیا ہے، اور چیئرمین پی ٹی آئی کی سکیورٹی کیلئے جیل میں اضافی 54 اہلکاروں کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق قیدی کے اہلخانہ منگل کو 2 سے 3 گھنٹے کی ملاقات کر سکتے ہیں جبکہ قیدی کے وکلا بدھ کو 2 سے 3 گھنٹے کی ملاقات کر سکتے ہیں، اس قانون کے تحت 7 تا23 اگست ان کی 3 بار اہلیہ اور3 بار وکلا سے ملاقات کرائی گئی، چیئرمین پی ٹی آئی کا معائنہ 5 ڈاکٹرز کی ٹیم کرتی ہے۔

سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو دیے جانے والےکھانےکا مینیو بھی شامل ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ناشتے میں بریڈ، آملیٹ، دہی اور چائے فراہم کی جاتی ہے، دن اور رات کےکھانے میں انہیں تازہ پھل، سبزیاں، دالیں اور چاول مینیو کے مطابق دیے جاتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی خواہش پر ہفتے میں 2 بار دیسی چکن اور ہفتے میں ایک بار دیسی گھی میں پکا ہوا مٹن بھی دیاگیا، جیل انتظامیہ ہائی پروفائل قیدی کوبہترین سہولیات اور سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔

TAGGED:21 انچ کا ٹی وی اور روزانہ اخبار فراہمروازنہ صفائی کے لیے اسٹاف بھی دیا گیا ہےکتابیں بھی فراہم
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بجلی بل پر کوئی ریلیف نہیں ملےگا: “عدم ادائیگی کو بجلی چوری تصور کیا جائے گا” آرڈیننس لانے کا فیصلہ
Next Article عمران خان فرعون تھا، وہ تاحیات ملک کا بادشاہ بننا چاہتا تھا: پرویز خٹک
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

ملکی بحرانوں کا واحد حل تمام اکائیوں کو برابری دینے میں ہے؛ ڈاکٹر قادرمگسی

حیدرآباد (ویب ڈیسک): سندھ ترقی پسند پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس مگسی ہاؤس حیدرآباد میں سندھ ترقی پسند…

July 14, 2023
پاکستانتازہ ترین

تجارتی شعبوں میں‌فروغ کے لیے وزیراعظم چین کے دورے پر روانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف چین کے دورے پر روانہ ہوگئے۔وزیر اعظم کے ساتھ ان کی ٹیم بھی…

June 4, 2024
پاکستان

سندھ پیدل مارچ :حیدرآباد فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا

حیدرآباد (ویب ڈیسک): سندھ پیدل مارچ کا 22 واں روز، دھرتی کے بہادر فرزند روشن علی برڑو کی قیادت میں…

March 8, 2023
پاکستانتازہ ترین

توشہ خانہ کیس:عمران خان کو حاضری سے استثنیٰ مل گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف توشہ خانہ…

February 7, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?