Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سپریم کورٹ کا کام پنچایت نہیں قانون کے مطابق فیصلے کرنا ہے: وزیراعظم
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سپریم کورٹ کا کام پنچایت نہیں قانون کے مطابق فیصلے کرنا ہے: وزیراعظم
پاکستان

سپریم کورٹ کا کام پنچایت نہیں قانون کے مطابق فیصلے کرنا ہے: وزیراعظم

Published April 26, 2023
Tags: Featured ایوان رقم کے مطالبہ پر غور کرے گا پارلیمنٹ کے فیصلےکا احترام کیا جانا چاہیے سازش کا الزام لگا کر ڈھٹائی اور بیشرمی سے یوٹرن لیا سپریم کورٹ کا فیصلہ تین چار کا ہے
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ ثالثی اور پنچایت سپریم کورٹ کا کام نہیں، سپریم کورٹ کا کام قانون اور آئین کے مطابق فیصلے کرنا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کیلئے اکتوبر، نومبر کی تاریخ بنتی ہے، اتحادیوں کا متفقہ فیصلہ ہے الیکشن اکتوبر میں ہونے چاہئیں، سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کو پارلیمان نے قبول نہیں کیا، پارلیمنٹ آج بھی سمجھتی ہے کہ فیصلہ چار تین کا ہے تین دو کا یا پانچ دو کانہیں،گفتگو کا دروازہ بند نہیں کرنا چاہیے،گفتگو کا فارمیٹ کیا ہوگا بیٹھ کر فیصلہ کرسکتے ہیں، پارلیمانی کمیٹی اس معاملے میں گنجائش پیدا کرسکتی ہے، پی ٹی آئی نے ملک میں انتشار پیدا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، زہر گھولا گیا، افواج پاکستان کو بھی نہیں چھوڑا، بیرون ملک پی ٹی آئی کے ایجنٹس نے گھناؤنا کردار ادا کیا۔

اتحادی جماعتوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے چیلنجز کو ڈیل کیا ہے، صورتحال حکومت کے لیے ابھی بھی چیلنجنگ ہے، پارلیمنٹ نے تین رکنی بینچ کے فیصلے کو قبول نہیں کیا۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پارلیمان کا مؤقف ہےکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تین چار کا ہے، سپریم کورٹ نے الیکشن کے فنڈز سے متعلق جواب مانگا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ کے فیصلےکا احترام کیا جانا چاہیے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ثالثی اور پنچایت سپریم کورٹ کا کام نہیں ہے، سپریم کورٹ کا کام قانون اور آئین کے مطابق فیصلے کرنا ہے، الیکشن کے لیے اکتوبر یا نومبر کی تاریخ بنتی ہے، اتحادی حکومت نے آخری کوشش کی کہ سب ایک الیکشن پر متفق ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے امریکا پر سازش کا الزام لگا کر ڈھٹائی اور بیشرمی سے یوٹرن لیا ہے، پاکستان سے باہر پی ٹی آئی کے چند ایجنٹس نےگھناؤنا کردار ادا کیا۔

انہوں نےکہا کہ ہمیں گفتگو کا دروازہ بند نہیں کرنا چاہیے،گفتگو کا فارمیٹ کیا ہوگا بیٹھ کر فیصلہ کرسکتے ہیں، پارلیمانی کمیٹی اس معاملے میں گنجائش پیدا کرسکتی ہے، اتحادی جماعتوں نے الیکشن کی ایک تاریخ پر کوشش کی، انا کا مسئلہ نہیں بنایا۔

جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکمران اتحاد کے اجلاس میں توہین پارلیمنٹ پر 3 شخصیات کو طلب کرنے سمیت اہم فیصلے کیے گئے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورت حال اور پنجاب میں الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں جو اہم فیصلے ہوئے وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیے جائیں گے، قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے جس رقم کا مطالبہ کیا رہا تھا ایوان اس پر غور کرے گا، پہلے بھی قومی اسمبلی دو مرتبہ اس معاملے کو مسترد کر چکی ہے اور توقع یہی ہے کہ ایک بار پھر قومی اسمبلی پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے رقم کی فراہمی کے مطالبے کو مسترد کر دے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں شریک ارکان قومی اسمبلی کی طرف سے محسوس کیا جا رہا ہے کہ 3 افراد مسلسل پارلیمنٹ کی توہین کر رہے ہیں، ارکان آج بہت جذبات ہیں اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں تجویز پیش کریں گے کہ ان تینوں افراد کو قومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی میں طلب کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہو گا کہ اس طرح کی شخصیات کو استحقاق کمیٹی طلب کرے گی اور ان سے پوچھا جائے کہ وہ کیوں پارلیمنٹ کی توہین کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے توقع ہے کہ جب اراکین کی جانب سے یہ تجویز سامنے آئے گی تو اس معاملے کو فوری طور پر استحقاق کمیٹی کے روبرو پیش کر دیا جائے گا اور کمیٹی اپنے اجلاس میں فیصلہ کرے گی کہ آئندہ 24 گھنٹے کے اندر اندر ان شخصیات کو کب طلب کرنا ہے، اس طریقے سے یہی توقع ہے کہ اس معاملے کا ڈراپ سین ہونے جا رہا ہے۔

TAGGED:Featuredایوان رقم کے مطالبہ پر غور کرے گاپارلیمنٹ کے فیصلےکا احترام کیا جانا چاہیےسازش کا الزام لگا کر ڈھٹائی اور بیشرمی سے یوٹرن لیاسپریم کورٹ کا فیصلہ تین چار کا ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کل سے سندھ سمیت پاکستان بھرمیں موسلادھار بارشوں کا آغاز
Next Article عالمی ادارہ صحت سے منکی پاکس ویکسین حاصل کرنے کا فیصلہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

سعودی عرب پاکستان میں 24 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سعودی عرب نے پاکستان میں 24 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا عندیہ دے دیا۔وزیر مملکت مصدق…

August 4, 2023
دنیا

روس نے ایران کے جوہری توانائی پروگرام کی حمایت کردی

تہران - ماسکو (ویب ڈیسک): ایرانی صدرمسعود پزشکیان اور روسی صدرپیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ایرانی میڈیا نے مسعود…

August 26, 2025
پاکستان

ایکسٹنیشن فوج سمیت ہر ادارے میں غلط ہے اگر حق ہے تو پارلیمنٹ کو بھی دیا جائے، فضل الرحمان

(ویب ڈیسک):‌ اسلام آباد: سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایکسٹنیشن کا عمل فوج سمیت…

September 12, 2024
دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ فرد جرم کا سامنا کرنے کیلئے فلوریڈا سے نیویارک پہنچ گئے

نیو یارک (ویب ڈیسک): سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فرد جرم عائد ہونے کے بعد عدالت میں پیشی کے لیے…

April 4, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?