Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: عمران خان کا اہم فیصلہ: علی امین گنڈا پور مستعفی، سہیل آفریدی نیا وزیر اعلیٰ نامزد
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > عمران خان کا اہم فیصلہ: علی امین گنڈا پور مستعفی، سہیل آفریدی نیا وزیر اعلیٰ نامزد
پاکستان

عمران خان کا اہم فیصلہ: علی امین گنڈا پور مستعفی، سہیل آفریدی نیا وزیر اعلیٰ نامزد

Published October 8, 2025
Tags: Featured بانی پی ٹی آئی کے حکم پر مستعفی ہو رہا ہوں سہیل آفریدی کو خیبر پختونخوا کا نیا وزیر اعلیٰ نامزد علی امین گنڈا پور نے مستعفی ہونےکا اعلان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے مستعفی ہونےکا اعلان کردیا۔ علی امین گنڈاپور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر وزارت اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہےکہ سہیل آفریدی کو میری مکمل حمایت اور سپورٹ حاصل رہےگی۔انہوں نے مزیدکہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور پارٹی پالیسی کے لیے ایک ہو کر آگے بڑھیں گے۔سلمان اکرم راجا کے مطابق سہیل آفریدی کو خیبر پختونخوا کا نیا وزیر اعلیٰ نامزد کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان خبروں کی تصدیق کی تھی علی امین گنڈا پور کو خیبر پختونخوا کی وزارت اعلیٰ سے ہٹانےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

سلمان اکرم راجا کے مطابق سہیل آفریدی کو خیبر پختونخوا کا نیا وزیر اعلیٰ نامزد کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان کا فیصلہ ہے جس کا پس منظر بھی بیان کیا گیا، خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی بدترین صورت حال ہے، آج اورکزئی میں ہمارے جوان اور افسر شہید ہوئے، خیبر پختونخوا حکومت کو کہا گیا کہ وفاق کی غلط پالیسی سے خودکو دورے کرے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کو ختم کرنےکا ایک ہی طریقہ ہے بیٹھ کر مذاکرات کریں، توقع ہےکہ سہیل آفریدی وفاقی حکومت کی رہنمائی کریں گے اور سمجھائیں گے، ہم نے اپنے لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کرنی ہے۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین کو استعفیٰ دینے کا حکم دیا ہے، سمجھتے ہیں کہ علی امین کے لیے بھی بہتر ہے کہ یہ عہدہ اب چھوڑ دیں، ہم نے ایک نئی پالیسی کا اعلان کرنا ہے اور نئی شروعات کرنی ہے۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ کوئی دشواری نہیں ہوگی، علی امین استعفیٰ دیں گے اور اسمبلی سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب کرے گی۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے، وہ پی کے 70 سے پہلی مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی بنے، سہیل آفریدی کافی عرصے تک انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے پی کے صدر رہے۔

سہیل آفریدی موجودہ حکومت میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کیمونی کیشن اینڈ ورکس رہے، صوبائی کابینہ میں تبدیلی کے بعد سہیل آفریدی کو وزیر برائے ہائر ایجوکیشن بنایا گیا۔

خیبرپختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کو صوبے کے سب سے کم عمر ترین وزیراعلیٰ کا اعزاز بھی حاصل ہوگا ساتھ ہی وہ قبائلی علاقہ جات سے بننے والے پہلے وزیر اعلیٰ بھی ہوں گے۔

ان سے قبل امیر حیدر ہوتی نے 37 سال کی عمر میں صوبے کی وزارت اعلیٰ سنبھالی تھی تاہم اب سہیل آفریدی 36 سال کی عمر میں وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالیں گے۔

محمد سہیل آفریدی کو سابقہ قبائلی علاقہ جات سے پہلا وزیراعلیٰ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوگا۔ قبائلی علاقہ جات کے صوبے میں انضمام کے بعد وہ ضلع خیبر سے منتخب ہوئے اور وہیں کے ڈومیسائل پر اب قبائلی علاقہ جات سے پہلے وزیراعلیٰ ہوں گے۔

TAGGED:Featuredبانی پی ٹی آئی کے حکم پر مستعفی ہو رہا ہوںسہیل آفریدی کو خیبر پختونخوا کا نیا وزیر اعلیٰ نامزدعلی امین گنڈا پور نے مستعفی ہونےکا اعلانوزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بھارت: ہماچل پردیش میں مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی، 15 افراد ہلاک
Next Article عالمی ادارۂ صحت نے کھانسی کے شربت سےبچوں کی ہلاکتوں پر بھارت سے وضاحت طلب کرلی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی:کھلاڑیوں میں‌کوآرڈینیشن کا فقدان تھا؛سینیئر منیجر وہاب ریاض کی رپورٹ

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک): آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینیئر…

June 27, 2024
پاکستان

جامعہ کراچی:ہولی منانےپر مذہبی تنظیم کاحملہ،سندھ حکومت کا نوٹس

کراچی (ویب ڈیسک): وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو نے جامعہ کراچی میں ہولی سے متعلق خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے…

March 7, 2023
پاکستان

سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس میں کیس کے فیصلے…

September 28, 2023
پاکستان

عوام کے لیے خوشخبری: 26 ویں آئینی ترمیم سےعوام کو عدالتی نظام سے جلد انصاف ملے گا: وزیراعظم

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے عوام کو عدالتی نظام سے جلد انصاف ملے…

October 22, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?