اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیئرمین نادرا نے جعلی فیملی ٹری میں افغانیوں کو شامل کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر نے سینیٹ کی داخلہ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ نادرا کی جانب سے افغانیوں کو جعلی شناختی کارڈ کے اجرا کے معاملے پر84 اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔
چیئرمین نادرا نے کہا کہ جعلی دستاویزات، بغیر فنگر پرنٹ یا تصویر کے ریکارڈ کو اہلکار ٹمپر کرتے رہے جس وجہ سے اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔
چیئرمین نادرا کا کہنا تھا کہ نادرا نے جعلی شناختی کارڈر روکنے کیلئے شفاف اور پختہ نظام قائم کیا ہے۔