کراچی: بجلی کی طلب میں واضح کمی کے باوجود لوڈشیڈنگ کا آغاز کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق لیسکو نے 2 سے 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول دیا ہے اور لوڈ شیڈنگ کا فیصلہ کمرشل اور گھریلو فیڈرز پر لاگو ہوگا۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ ایک سے 3کیٹیگری کے فیڈرز پر روزانہ 2گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جائے گی اور لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ صبح 7 سے شام 7 بجے تک ہوگا جب کہ زیادہ نقصان والے فیڈرز پر 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوگی۔
ذرائع کے مطابق لیسکو میں بجلی کی طلب 2400 میگاواٹ ہے تاہم صنعتی یونٹس کو لوڈشیڈنگ سے اسثنیٰ ہوگا۔