بھوبنیشور (ویب ڈیسک): بھارت کی انجینئرنگ یونیورسٹی میں طلبہ کو دیے جانے والے کھانے سے مردہ مینڈک نکل آیا۔بھارت کے شہر بھوبنیسور کیلنگا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں طلبا ہاسٹل کی طرف سے ملنے والے کھانے میں مردہ مینڈک دیکھ کر چونک گئے، کھانے سے مردہ مینڈک نکلنے کی تصویر ایکس پر ایک صارف کی جانب سے شیئر کرتے ہوئے کالج میں دی جانے والی سہولیات پر سوال اٹھایا گیا۔
ایکس پرآرینش نامی صارف نے کھانے سے نکلے مردہ مینڈک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ یہ بھارتی شہر بھوبنیشور میں 42 واں درجہ رکھنے والی آئی ٹی یونیورسٹی کی تصویر ہے، جہاں والدین اپنے بچوں کو انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے تقریباً 17.5 لاکھ بھارتی روپے ادا کرتے ہیں، یہ کھانا کالج کے ہاسٹل میں دیا جا رہا ہے، پھر ہم حیران ہوتے ہیں کہ بھارت سے طلبہ بہتر تعلیم اور سہولیات کے لیے دوسرے ممالک کیوں جاتے ہیں‘؟
This is KIT Bhubaneswar, ranked ~42 among engineering colleges in India, where parents pay approx 17.5 lakhs to get their child an engineering degree. This is the food being served at the college hostel.
Then we wonder why students from India migrate to other countries for… pic.twitter.com/QmPaz4mD82
— Aaraynsh (@aaraynsh) September 23, 2023
صارف کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر وائرل ہونے کے بعد کالج کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے نوٹس بھی جاری کردیا۔
نوٹس میں بتایا گیا کھانا تیار کرنے والے ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ بطور سزا کاٹی جائے گی۔