Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بھارت: مسلمان شخص تشدد کرکے قتل،10 ہندومجرموں کو 10، 10 سال کی سزا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > بھارت: مسلمان شخص تشدد کرکے قتل،10 ہندومجرموں کو 10، 10 سال کی سزا
دنیا

بھارت: مسلمان شخص تشدد کرکے قتل،10 ہندومجرموں کو 10، 10 سال کی سزا

Published July 6, 2023
Tags: Featured تبریز انصاری کے قتل سے ’تکلیف‘ پہنچی، مودی
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): بھارت کی ایک عدالت نے مسلمان شہری کو تشدد کر کے قتل کرنے کے جرم میں 10 افراد میں سے ہر ایک کو 10 سال قید کی سزا سنائی، جسے تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ اور ہندو مذہبی نعرے لگانے پر مجبور کیا گیا تھا۔انگریزی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سال 2019 میں مقتول تبریز انصاری کو ایک کھمبے سے باندھ کر 12 گھنٹے تک تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، اس دوران وہ روتا ہوا اس ہجوم سے فریاد کرتا رہا جس نے اس پر چوری کا الزام عائد کیا تھا۔اس واقعے کی ایک ویڈیو جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اس میں دیکھا گیا تھا کہ 24 سالہ نوجوان کو ’جے شری رام‘ کے نعرے لگانے پر مجبور کیا جارہا تھا، یہ نعرہ سخت گیر ہندو استعمال کرتے ہیں۔

بعد ازاں پولیس نے تبریز انصاری کو تشویش ناک حالت میں چوری کے الزام میں گرفتار کرلیا تھا اور اسے کچھ روز بعد ہسپتال پہنچایا جہاں وہ دورانِ حراست دم توڑ گیا تھا۔

عوامی سطح پر احتجاج کے بعد پولیس نے 12 ہندو مردوں کو گرفتار کیا تھا جن میں سے 2 کو بعد میں عدم ثبوت وجہ سے بری کر دیا گیا تھا۔

بقیہ 10 افراد کو گزشتہ ہفتے مجرمانہ قتل کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی جو کہ قتل کے برابر نہیں ہوتا، ان میں سے ہر ایک مجرم کو 10 سال قید کی سزا دی گئی۔

تبریز انصاری کی بیوہ شائستہ پروین نے پولیس پر اپنے شوہر کے قتل میں مدد کرنے کا الزام لگایا تھا، انہوں نے کہا کہ وہ سزا میں اضافے کی اپیل کریں گی۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’میں عدالتی حکم کا احترام کرتی ہوں لیکن میں اس سے پوری طرح مطمئن نہیں ہوں، ہم انصاف کے لیے اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کریں گے‘۔

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی، جنہیں مذہبی تشدد کے خلاف بات نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، نے اس واقعے کے بعد کہا تھا کہ انہیں تبریز انصاری کے قتل سے ’تکلیف‘ پہنچی۔

نریندر مودی کی ہندو قوم پرست حکومت پر اقلیتی مسلمانوں پر ہونے والے حملوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی جانب آنکھیں بند کرنے کا الزام لگایا جاتا ہے۔

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپوں کا کہنا ہے کہ 2014 میں برسرِ اقتدار آنے والی نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے تحت ہندو ہجوم کو حوصلہ ملا ہے۔

TAGGED:Featuredتبریز انصاری کے قتل سے ’تکلیف‘ پہنچی، مودی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کریتی سینن بھی پروڈیوسر بن گئی، کاجول کے ساتھ فلم”دوپتی” بنائیں گی
Next Article میکسیکو کے میئر نے شہریوں کی خوشحالی کے لیے مادہ مگرمچھ سے شادی کرلی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

عامر خان اور درشیل کی 16 سال بعد ایک ساتھ واپسی، تصویر وائرل

ممبئی (شوبز ڈیسک): 2007 میں بھارت سمیت دنیا بھر میں سپر ہٹ ہونے والی تاریخی فلم 'تارے زمین پر' میں…

March 5, 2024
پاکستان

سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ڈینٹل پریکٹس شروع کردی

لاہور(ویب ڈیسک‌): سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے صدارتی مدت پوری کرنے کے 8 ماہ بعد ڈینٹل پریکٹس شروع کردی۔…

July 7, 2024
پاکستان

زمان پارک میں اکیلی خاتون ہےتوپپیٹرول بم کون برسارہاہے،مریم

لاہور (ویب ڈیسک):مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہےکہ اگر 'زمان پارک' میں صرف ایک…

March 18, 2023
پاکستانکاروبار

پنجاب حکومت کا یوم آزادی سےعوام کو مفت سولر پینلز دینےکا اعلان

لاہور (ویب ڈیسک): پنجاب حکومت نے یوم آزادی کے موقع پر صوبے میں مفت سولر پینلز کی تقسیم شروع کرنے…

July 13, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?