(ویب ڈیسک ): بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر جالنا میں مراٹھا برادری کی جانب سے کوٹا مختص کرنے کے لیے کیا گیا احتجاج پرتشدد شکل اختیار کر گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ کئی روز سے مراٹھا برادری کے لوگ جالنا کے گاؤں انتروالی سارتھی میں بھوک ہڑتال کر رہے تھے جس کی قیادت مقامی مراٹھا لیڈر منوج جارنگے نے کی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم اس وقت شروع ہوا جب پولیس نے ڈاکٹر کے مشورے پر 4 دن سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے منوج جارنگے کو اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی جس پر مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور بعض نے پبلک ٹرانسپورٹ اور دیگر گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔