Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: مہنگائی،قوت خرید میں کمی: پاکستان کا ای کامرس شعبہ دباؤ کا شکار
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کاروبار > مہنگائی،قوت خرید میں کمی: پاکستان کا ای کامرس شعبہ دباؤ کا شکار
کاروبار

مہنگائی،قوت خرید میں کمی: پاکستان کا ای کامرس شعبہ دباؤ کا شکار

Published April 26, 2023
Tags: Featured پاکستان میں بزنس ٹو کنزیومر ای کامرس متوقع شرح نمو نسبتاً صفر واضح کمی کا رجحان
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): مہنگائی کی بلند ترین شرح اور بڑے پیمانے پر روپے کی بےقدری کے پیش نظر قوت خرید میں کمی کے سبب پاکستان میں کام کرنے والی ای کامرس کمپنیاں شدید دباؤ کا شکار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بزنس ٹو کنزیومر (بی ٹو سی) ای کامرس کے حوالے سے ایک تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ کمپنیاں اپنی موجودہ فروخت میں اضافے کے بجائے اسے موجودہ سطح پر برقرار رکھنے میں ہی مشکلات کا شکار ہیں۔پرائیوٹ مارکیٹ انٹیل جنس پلیٹ فارم ’ڈیٹا دربار‘ اور ڈیجیٹل ایجنسی ’الفا وینچر‘ کے اشتراک سے تیار کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ ’ای کامرس کے ایگزیکٹوز کے ساتھ بات چیت سے ایک بہت ہی تاریک تصویر سامنے آتی ہے، 2021 کے مقابلے میں ستمبر تک واضح کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا جبکہ اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں معمولی بحالی ہوئی۔

پاکستان کی ای کامرس مارکیٹ دنیا بھر میں 47 ویں نمبر پر ہے، 2023 میں اس کی آمدنی کا تخمینہ 6 ارب 40 کروڑ ڈالر ہے، اس میں 34.1 فیصد حصص کے ساتھ سب سے بڑا حصہ الیکٹرانکس اور میڈیا پر مشتمل ہے۔

ملک کے نمایاں آن لائن اسٹورز کے ڈیٹا پر مبنی تجزیہ ظاہر کرتا ہے کہ آئندہ 5 برسوں میں متوقع کمپاؤنڈ سالانہ گروتھ ریٹ 6.2 فیصد ہے، مسلسل گراوٹ اور اس کے نتیجے میں اقتصادی ترقی کی پیش گوئیوں میں کمی کی وجہ سے متوقع شرح نمو نسبتاً صفر ہے۔

اگرچہ آن لائن بی ٹو سی مارکیٹ کا حجم کئی برسوں میں بڑھ گیا ہے تاہم اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اب بھی انڈونیشیا، فلپائن، مصر اور بنگلہ دیش جیسی قابل موازنہ معیشتوں سے بہت پیچھے ہے، اس گروپ میں پاکستان کی مارکیٹ کا ہر لحاظ سے سب سے کم ہے۔

مزید برآں پاکستان کے ای کامرس کا ایک قابل ذکر حصہ موجودہ ڈیٹا میں شامل نہیں ہے، مثلاً بہت سے پری پیڈ آرڈرز انٹربینک فنڈز کی منتقلی کے ذریعے ہوتے ہیں۔

پرائمری اور سیکنڈری ریسرچ ٹولز (جن میں آن لائن ٹریفک شامل ہے) کی بنیاد پر یہ رپورٹ کہتی ہے کہ پاکستان میں سب سے بڑا آن لائن اور آف لائن اسٹور ’جے ڈاٹ‘ ہے، جس کی سالانہ آمدنی 7 کروڑ 18 لاکھ ہے، اس کے بعد لائم لائٹ ہے جس کی سالانہ آمدنی 5 کروڑ 3 لاکھ ہے، اس کے بعد گل احمد (4 کروڑ 83 لاکھ)، کھاڈی (2 کروڑ 91 لاکھ) اور سیفائر (3 کروڑ 42 لاکھ) ہے۔

اسی طرح ٹریفک کے لحاظ سے سب سے بڑا ای کامرس پلیٹ فارم ’دراز‘ ہے جس کی سالانہ آمدن 11 کروڑ 21 لاکھ رہی، اس کے بعد پرائس اوئے (ایک کروڑ 47 لاکھ)، لام (59 لاکھ)، بگلیری (ایک کروڑ 30 لاکھ) اور آئی شوپنگ ڈاٹ پی کے (41 لاکھ) ہے۔

2019 کے بعد سے ای کامرس اسٹارٹ اپس کے لیے فنڈنگ میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا، یہ 2019 میں 23 لاکھ ڈالر تھی جوکہ بڑھ کر 2022 میں 19 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہوگئی ہے۔

2021 میں ڈیلز کی تعداد 21 پر پہنچ گئی جوکہ 2022 میں کم ہو کر 16 ہوگئی کیونکہ عالمی سطح پر وینچر کیپٹلسٹ (وی سی) کی سرگرمیاں سست پڑ گئیں، گزشتہ برس پاکستان میں کی گئی کُل سرمایہ کاری میں ای کامرس سیکٹر کا حصہ پانچویں حصے سے زیادہ تھا۔

بینکوں کے ساتھ رجسٹرڈ ای کامرس مرچنٹس کو 19-2018 کے بعد سے ڈیجیٹل ادائیگی کے آرڈرز میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا، لین دین کی تعداد میں اضافہ ہوا اور اسی طرح روپے کی مد میں ان کی قدر میں اضافہ ہوا، 2022 میں اکتوبر تا دسمبر کے دوران یہ 34 ارب 20 کروڑ روپے تک پہنچ گیا جبکہ حجم اب بھی گزشتہ سال کی اسی مدت سے کم ہے۔

TAGGED:Featuredپاکستان میں بزنس ٹو کنزیومر ای کامرسمتوقع شرح نمو نسبتاً صفرواضح کمی کا رجحان
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article آئی پی ایل : ویرات کوہلی پر لاکھوں روپے جرمانہ عائد
Next Article حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس، بھرپور مزاحمت کا فیصلہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستاندنیا

حماس کی غزہ کا انتظام عبوری فلسطینی انتظامیہ کے سپرد کرنے پر آمادگی، پاکستان کا خیر مقدم

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان سمیت تمام وزرائے خارجہ نے حماس کی جانب سے غزہ کا انتظام ایک عبوری فلسطینی…

October 5, 2025
پاکستاندنیا

پاکستان کو سستی گیس، بجلی اور تیل دے سکتے ہیں: ایرانی سفیر

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کو…

August 26, 2023
دنیا

حماس کی فوجی طاقت ختم کر دی، جنگ ختم ہونے کے بعد غزہ میں حماس کی حکمرانی نہیں‌ہوگی: اسرائیلی وزیراعظم کا بڑا دعویٰ

تل ابیب (ویب ڈیسک): اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں حماس کی فوجی طاقت ختم کرنے کا دعویٰ کیا…

November 20, 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

جاپان کا نیا ایچ تھری راکٹ کامیابی کے ساتھ خلائی سفر پر روانہ

ٹوکیو (ٹیک ڈیسک): جاپان کا نیا فلیگ شپ ایچ تھری راکٹ آج کامیابی کے ساتھ لانچ کر دیا گیا، مذکورہ…

February 17, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?