کراچی (شوبز ڈیسک): پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔آج کا دن ماؤں کا اپنے بچوں کیلئے قربانیاں اور محبت پر سراہنے کا دن ہے، ماں کی عظمت سے کوئی بھی انسان، مذہب، قوم اور فرقہ انکار نہیں کرسکتا، اس عظیم ہستی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیےگوگل کا ڈوڈل بھی بدل گیا ہے۔
اس دن کو منانے کا مقصد ماں کے مقدس رشتے کی عظمت و اہمیت کو اجاگر کرنا اور ماں کیلئے عقیدت، شکر گزاری اور محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔
ویسے تو ماں کے لیے سال کا ہر دن ہی ہوتا ہے لیکن خصوصی طور پر ‘مدرز ڈے’ یعنی ماؤں کا عالمی دن ہر سال مئی کے دوسرے اتوار کو منایا جاتا ہے۔
سوشل میڈیا پر ’ماں تجھے سلام‘، مدرز ڈے، مدرز ڈے اسپیشل ہیش ٹیگز بھی ٹاپ ٹرینڈز ہیں۔