کوئٹہ (ٹیک ڈیسک): کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس بند کردی گئی۔ صوبائی حکام کے مطابق موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس سکیورٹی خدشات پر بند کی گئی ہے۔مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے جن میں کوہلو، چمن، قلعہ عبدللہ، پشین، لورالائی اور زیارت شامل ہیں۔
دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق بلوچستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے جن میں کوہلو، چمن، قلعہ عبدللہ، پشین، لورالائی اور زیارت شامل ہیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ قلعہ سیف اللہ، نوشکی اور ہرنائی میں بھی انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔