Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: آئی پی ایل: گراؤنڈ میں کوہلی سے جھگڑے پر گمبھیر نے خاموشی توڑ دی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > آئی پی ایل: گراؤنڈ میں کوہلی سے جھگڑے پر گمبھیر نے خاموشی توڑ دی
کھیل

آئی پی ایل: گراؤنڈ میں کوہلی سے جھگڑے پر گمبھیر نے خاموشی توڑ دی

Published June 14, 2023
Tags: Featured میچ ختم ہونے کے بعد لکھنؤ سپر جائنٹس
Share
SHARE

(ویب ڈیسک): انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) کی ٹیم لکھنؤ سپر جائنٹس کے مینٹور گوتم گمبھیر نے اسٹیڈیم میں میچ کے دوران رائل چیلنجرز بنگلور کے کھلاڑی ویرات کوہلی سے جھگڑے پر بلآخر خاموشی توڑ دی۔
یکم مئی کو میچ کے دوران لکھنؤ سپر جائنٹس کے افغان کرکٹر نوین الحق اور گوتم گمبھیر کی ویرات کوہلی سے شدید تلخ کلامی ہوگئی تھی جس کے بعد ساتھی کھلاڑیوں کو بیچ بچاؤ کروانا پڑا۔
معاملہ کیا ہوا؟
میچ میں لکھنؤ کے بیٹر نوین الحق اور بنگلور کے فیلڈر ویرات کوہلی کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوئی تھی تاہم امپائر اور ساتھی بیٹر بیچ میں آگئے، یہ لفظی جنگ یہاں ختم نہیں ہوئی۔
اس میچ میں جیسے ہی رائل چیلنجرز بنگلور نے لکھنؤ کو شکست دی تو میچ کے آخر میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے آپس میں ہاتھ ملانے کے دوران نوین الحق اور ویرات کوہلی کے درمیان ایک بار پھر تلخ کلامی دیکھنے کو ملی۔

آئی پی ایل: افغان کرکٹر اور گمبھیر کی کوہلی سے تلخ کلامی،کھلاڑیوں نے بیچ بچاؤ کروایا
یہاں بھی بات ختم نہیں ہوئی، نوین الحق کے بعد لکھنؤ سپر جائنٹس کے مینٹور اور سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر بھی ویرات کوہلی سے الجھ بیٹھے۔

میچ ختم ہونے کے بعد لکھنؤ سپر جائنٹس کے بیٹر کائل میئرز کوہلی سے گفتگو کررہے تھے کہ گمبھیر نے اچانک انہیں پیچھے کھینچا اور کوہلی سے بات کرنے سے روک دیا۔
ایسے میں بظاہر کوہلی کی جانب سے جملے کسے گئے تو گوتم گمبھیر بھی غصے میں آگئے اور ویرات کوہلی سے تلخ کلامی کرنے لگے تاہم دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بیچ بچاؤ کروایا۔

گوتم گمبھیر کا بیان:
اب آئی پی ایل ختم ہونے کے کئی روز بعد ایک پروگرام میں گمبھیر نے اس معاملے پر بات چیت کی۔

کوہلی اور گمبھیر کا جھگڑا: گواسکر نے دونوں پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا
میچ میں تلخ کلامی، کوہلی اور گوتم گمبھیر پر کتنا جرمانہ عائد ہوا؟
گمبھیر اور نوین سے تلخ کلامی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد کوہلی کی ‘انسٹا اسٹوری’ وائرل
گوتم گمبھیر نے کہا ‘میرا نہیں خیال اس معاملے پر میری طرف سے کسی وضاحت کی ضرورت ہے، ماضی میں بھی کئی کرکٹرز سے میری گراؤنڈ میں لڑائی ہوئی لیکن میں نے ہمیشہ اس جھگڑے کو فیلڈ تک محدود رکھا، دو لوگوں کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی کو صرف گراؤنڈ تک محدود رہنا چاہیے، بہت سے لوگوں نے کہا یہ ٹی آر پی کے لیے تھا لیکن ایسا ہرگز نہیں تھا’۔
انہوں نے کہا ‘کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ انٹرویوز کے لیے جان بوجھ کر کیاگیا، جو کہ غلط تھا، اگر فیلڈ کے باہر ایسا واقعہ پیش آتا تو وہ جھگڑے میں شمار ہوتا، اس وقت کی لڑائی اپنی اپنی ٹیم کو جتوانے کے لیے تھی اور یہ حق تھا’۔
کوہلی اور نوین کے جھگڑے میں گمبیھر نے نوین الحق کی طرفداری کیوں کی؟
اس سوال کے جواب میں گوتم گمبھیر نے کہا ‘میں یہ کہوں گا کہ اس وقت میں نے اس کی سائیڈ لی جو حق پر تھا، مجھے محسوس ہوا کہ نوین نے اس وقت کچھ غلط نہیں کیا تھا، اسی لیے یہ میرا فرض تھا کہ اس کے ساتھ کھڑا رہوں، یہ میں اپنی آخری سانس تک کروں گا، وہاں نوین کی جگہ کوئی اور ہوتا تب بھی میں یہی کرتا’۔
سابق کرکٹر نے کہا ‘میں ان لوگوں میں سے نہیں جو یہ کہے کہ یہ کرکٹر ہمارا ہے اور یہ تمہارا، میں ہمیشہ سچ کا ساتھ دیتا ہوں اور دیتا رہوں گا’۔
گمبھیر اور کوہلی پر جرمانہ:
میچ آفیشلز کی جانب سے ویرات کوہلی اور گوتم گمبھیر پر میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا جو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کیا گیا۔
آئی پی ایل کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گمبھیر نے آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.21 کے تحت لیول 2 کے جرم کا اعتراف کیا ہے، اس کے علاوہ ویرات کوہلی نے بھی اعتراف کیا اور جرمانہ قبول کرلیا۔

TAGGED:Featuredمیچ ختم ہونے کے بعد لکھنؤ سپر جائنٹس
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article روس سے آنیوالا تیل عالمی منڈی کے مقابلے میں 15 ڈالر سستا ہے: وزیراعظم
Next Article نائیجیریا: دریا میں کشتی الٹنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دلچسپ و عجیب

احساس کا رشتہ اُتم : زخمی سارس کا اپنے محسن کو چھوڑنے سے انکار

لکھنؤ (ویب ڈیسک): بھارت میں زخمی سارس نے تندرست ہونے کے بعد اپنے اس محسن کو چھوڑنے سے انکار کر…

March 9, 2023
دنیا

امریکا کی دی ہوئی جرأت سے ہی اسرائیل نے غزہ جنگ جاری رکھی ہوئی ہے: فلسطینی صدر

نیویارک (ویب ڈیسک): اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا…

September 27, 2024
پاکستان

کراچی: رؤف صدیقی کو دل کا دورہ، انجیو پلاسٹی کردی گئی

(ویب ڈیسک): کراچی: ایم کیوایم رہنما رؤف صدیقی کو دل کا دورہ پڑنے کے سبب اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں…

November 13, 2023
پاکستان

وزیراعظم ہاؤس آج بھی ان کے ہاتھ میں ہے جن کے ہاتھ میں پہلے تھا: خورشید شاہ

لاہور (ویب ڈیسک): پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے ہر سیاسی جماعت کی خواہش ہوتی ہے…

November 10, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?