Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ایران اسرائیل جنگ:پاکستان پر بھی اثرات ہونگے:ملیحہ لودھی؛صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں؛دفتر خارجہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ایران اسرائیل جنگ:پاکستان پر بھی اثرات ہونگے:ملیحہ لودھی؛صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں؛دفتر خارجہ
پاکستان

ایران اسرائیل جنگ:پاکستان پر بھی اثرات ہونگے:ملیحہ لودھی؛صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں؛دفتر خارجہ

Published April 14, 2024
Tags: Featured اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مندوب ملیحہ لودھی ایران اسرائیل کشیدگی پاکستان کو گہری تشویش ہے ترجمان دفتر خارجہ جنگ بڑھنا اسرائیل کے سوا کسی کے مفاد میں نہیں
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزارت خارجہ نے ایران اسرائیل کشیدگی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گہری تشویش ہے، پاکستان صورتحال کا تشویش کیساتھ جائزہ لے رہا ہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پہلی بار ایران اور اسرائیل کی براہ راست محاذ آرائی ہوئی ہے، جنگ اگر خطے میں پھیلی تو پاکستان پر بھی اس کے اثرات ہوں گے، جنگ بڑھنا اسرائیل کے سوا کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نےکئی مہینوں سے بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا تھا، پاکستان نے کہا تھا خطے میں دشمنی کو روکا جائے اور غزہ میں سیز فائر کیا جائے، تازہ واقعات سفارتکاری کی ناکامی کا مظہر ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ حالیہ واقعات سنگین اثرات رکھتے ہیں، یہاں بھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بین الاقوامی امن وسلامتی قائم رکھنےمیں ناکام ہوئی، اب صورتحال مستحکم کرنےاور امن کی بحالی کی اشد ضرورت ہے، تمام فریقین تحمل سے کام لیں اور کشیدگی کم کرنے کی طرف بڑھیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پہلی بار ایران اور اسرائیل کی براہ راست محاذ آرائی ہوئی ہے، جنگ اگر خطے میں پھیلی تو پاکستان پر بھی اس کے اثرات ہوں گے، جنگ بڑھنا اسرائیل کے سوا کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی تھی جس کے بعد ایران پر اندرون اور بیرونِ ملک سے بہت دباؤ تھا۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ ایران نے صرف فوجی ٹارگٹس پر حملے کیے، شہری تنصیبات پر نہیں، ایران کا مقصد صرف اسرائیل کو خبردار کرنا تھا، اسرائیل چاہے گا کہ امریکا جنگ میں ملوث ہو جائے اور امریکا کے ساتھ مل کر ایران پر حملہ کیا جائے لیکن امریکا ایسا نہیں چاہے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی عوام کی رائے اسرائیل کے خلاف ہوئی ہے، امریکی عوام بھی چاہتے ہیں کہ غزہ جنگ ختم ہونی چاہیے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ خطے میں جنگ بڑھنا اسرائیل کے سوا کسی کے مفاد میں نہیں ہے، سفارتی سطح پر کچھ کوششیں ہو رہی ہیں کہ اسرائیل کو مزید ایکشن سے روکا جائے، خطے میں عدم استحکام کے اثرات ہمارے خطے پر بھی ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اصل سفارتی کوششیں امریکا کی طرف سے ہوں گی کہ جنگ بڑھ نہ جائے، لگتا نہیں کہ چین اور روس ایران کی مذمتی قرار داد کی حمایت کریں، چین اور روس بھی چاہیں گے کہ ناصرف غزہ بلکہ مشرق وسطیٰ میں بھی جنگ بند ہو، سعودی عرب یا کوئی اور ملک جنگ میں اضافہ نہیں چاہے گا، پاکستان سمیت مسلم ممالک کا متفقہ جواب آنا چاہیے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ تناؤ بڑھتا ہے تو اقتصادی اثرات پاکستان اور دیگر ملکوں پر پڑنے سے چیلنج بڑھ جائیں گے، امریکی انتظامیہ میں بھی احساس ہے کہ جنگ بڑھتی ہے تو اس کا امریکا کو فائدہ نہیں ہو گا۔

TAGGED:Featuredاقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مندوب ملیحہ لودھیایران اسرائیل کشیدگیپاکستان کو گہری تشویش ہےترجمان دفتر خارجہجنگ بڑھنا اسرائیل کے سوا کسی کے مفاد میں نہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ایران کا اسرائیل پر حملہ، 300 سے زائد ڈرونز اور بیلسٹک میزائل فائر کردیے، اسرائیل کی تصدیق
Next Article محسن نقوی نے پی سی بی میں سیاسی بنیادوں پر بھرتیوں کی فہرست طلب کرلیں
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

سائنس و ٹیکنالوجی

ایلون مسک کا گیمنگ کی دنیا میں قدم رکھنے کا اعلان، نیا اسٹوڈیو لانچ کریں‌گے

(ٹیک ڈیسک): ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک نے اب گیمنگ کی دنیا میں بھی قدم…

November 29, 2024
دنیا

امریکا جان لے فلسطینیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے: حماس رہنما

غزہ (ویب ڈیسک): حماس کے اہم رہنما ڈاکٹر سامی ابو زہری کا کہنا ہے کہ امریکا غزہ کے خلاف جارحیت…

January 6, 2024
پاکستان

امتحانات پھر خطرے میں : کراچی میں پھر کل سےیکم جون تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی

کراچی (ویب ڈیسک): محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں بدھ سے یکم جون تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی کردی۔تازہ…

May 28, 2024
پاکستان

پاکستان ائیرفورس ٹریننگ ائیربیس میانوالی پر حملہ ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی(ویب ڈیسک): پاک فوج نے پاکستان ائیرفورس ٹریننگ ائیربیس میانوالی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات…

November 4, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?