Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: “کیاپوری دُنیا جھوٹی،صرف اسرائیل سچاہے؟”امریکی ماڈل جیجی حدید کی اسرائیل پر شدید تنقید
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > “کیاپوری دُنیا جھوٹی،صرف اسرائیل سچاہے؟”امریکی ماڈل جیجی حدید کی اسرائیل پر شدید تنقید
انٹرٹینمنٹ

“کیاپوری دُنیا جھوٹی،صرف اسرائیل سچاہے؟”امریکی ماڈل جیجی حدید کی اسرائیل پر شدید تنقید

Published November 25, 2023
Tags: Featured اسرائیل امریکی ماڈل کو نہیں چھوڑے گا اسرائیل کی جانب سے دھمکیاں بھی دی گئیں انسٹا اسٹوری میں اسرائیل کے خلاف بیان جاری
Share
SHARE

نیویارک (شوبز ڈیسک): معروف امریکی ماڈل جیجی حدید نے اسرائیل کی سوچ پر شدید تنقید کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ کیا صرف اسرائیل ہی سچا ہے، باقی دُنیا کیا جھوٹی ہے۔جیجی حدید کا شمار، اُن امریکی ماڈلز اور فنکاروں میں ہوتا ہے جو فلسطین کی حمایت میں اپنی آواز بُلند کررہی ہیں، اُنہیں فلسطین کی حمایت کرنے پر اسرائیل کی جانب سے دھمکیاں بھی دی گئیں لیکن اس کے باوجود وہ معصوم فلسطینیوں کی آواز بنی ہوئی ہیں۔

اب اُنہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے انسٹا اسٹوری میں اسرائیل کے خلاف بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ “اسرائیل ہر فلسطینی شہری کو دہشت گرد کہتا ہے اور اگر کوئی فلسطین کی حمایت کرتا ہے تو اسرائیل اُسے یہود دشمن کہتا ہے”۔

جیجی حدید نے کہا کہ “اگر کوئی یہودی اسرائیلی حکومت کے خلاف کھڑا ہوتا ہے تو اُس پر بھی اسرائیل کی جانب سے نتیقد کی جاتی ہے اور اُسے کہا جاتا ہے کہ یہ بھی دشمن ہے”۔

امریکی ماڈل نے سوال کیا کہ “تو کیا پوری دُنیا جھوٹی اور غلط ہے؟ صرف اسرائیل سچا اور صحیح ہے؟”

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جیجی حدید نے فلسطین میں انسانی المیے پر سخت موقف اپناتے ہوئے اسرائیلی حکومت کی ظالمانہ کارروائیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

امریکی ماڈل کی فلسطین کی حمایت کے بعد اسرائیلی حکومت کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ نے امریکی ماڈل کو سخت جواب دیتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ یہودی بچوں کی موت پر آنکھیں کیوں پھیر رہی ہیں۔

سرکاری اکاؤنٹ نے مزید لکھا تھا کہ جیجی حدید کی خاموشی بتاتی ہے کہ وہ کس کے ساتھ ہے اور اسرائیل امریکی ماڈل کو نہیں چھوڑے گا۔

اسرائیل کی جانب سے قتل کی دھمکیوں کے بعد امریکی ماڈل بیلا حدید اور اُن کی بہن جیجی حدید نے اپنے موبائل فون نمبرز تبدیل کردیے تھے۔

یاد رہے کہ امریکی ماڈل بیلا اور جیجی حدید کے والد کا تعلق فلسطین سے ہے، اسی وجہ سے اُن کا خاندان ہمیشہ فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خلاف اپنی آواز بُلند کرتا ہے۔

TAGGED:Featuredاسرائیل امریکی ماڈل کو نہیں چھوڑے گااسرائیل کی جانب سے دھمکیاں بھی دی گئیںانسٹا اسٹوری میں اسرائیل کے خلاف بیان جاری
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article قمر جاوید باجوہ اور فیض حمید کیخلاف مقدمہ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
Next Article نسیم شاہ اگلا پی ایس ایل کوئٹہ سے نہیں اسلام آباد سے کھیلیں گے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

سوڈان میں خانہ جنگی: پُرہجوم بازار میں بمباری 23 افراد ہلاک، 40 سے زائد زخمی

خرطوم (ویب ڈیسک): خانہ جنگی کے شکار سوڈان کے دارالحکومت میں ایک پُرہجوم بازار میں بمباری میں 23 افراد ہلاک…

October 13, 2024
پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

پاکستانی خفیہ ایجنسی نے موبائل فون ہیک کرنیکی اسرائیلی ٹیکنالوجی خریدلی: اسرائیلی اخبار

(ویب ڈیسک): اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی نے موبائل فون ہیک کرنے کی اسرائیلی ٹیکنالوجی…

August 3, 2023
دنیا

بھارت: 9 اسٹوڈنٹس نے امتحان میں فیل ہونے پر خود کشی کرلی

نئی دہلی(ویب ڈیسک): بھارت میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے 9 طلبا اور طالبات نے امتحان میں فیل ہونے پر…

April 29, 2023
پاکستانکاروبار

کسٹمز کی کارروائی 7 کروڑ روپےکا اسمگل شدہ سامان ضبط

کراچی (ویب ڈیسک): کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ عملے نے میٹھادر میں کارروائی کرتے ہوئے 7 کروڑ روپے مالیت کا اسمگل…

February 21, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?