Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: نوڈلزکا ذائقہ بتانےوالی جاپان کی الٹراوائلٹ مشین
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > نوڈلزکا ذائقہ بتانےوالی جاپان کی الٹراوائلٹ مشین
سائنس و ٹیکنالوجی

نوڈلزکا ذائقہ بتانےوالی جاپان کی الٹراوائلٹ مشین

Published January 20, 2023
Tags: Featured بچوں کی پسندیدہ خوراک جھٹ پٹ تیار مقبول عام ڈش نوڈلزکا ذائقہ بتانے والی مشین
Share
SHARE

نوڈلز موجودہ دور کی مقبول عام ڈش ہے جو بچوں میں زیادہ مقبول ہے جھٹ پٹ تیار ہونے والی اس ڈش کا ذائقہ بتانے کیلیے جاپان نے مشین تیار کرلی ہے۔

بدلتے دور کے ساتھ کھانے کے انداز و اطوار بدل چکے ہیں ماضی میں بچے گھر میں تیار مختلف دیسی کھانوں سے بہل جاتے تھے۔ لیکن اب ایسا نہیں ہے آج کے بچے وہی کھاتے ہیں جو ان کے من کو بھاتا ہے اور اکثر بچوں کی پسندیدہ خوراک نوڈلز ہے جو مختلف ذائقوں میں مارکیٹس میں با آسانی دستیاب ہوتے ہیں اور خاص بات یہ کہ جھٹ پٹ تیار ہو جاتے ہیں۔

اب تک تو انسان کی زبان ذائقہ چکھنے کی حس رکھتی تھی تاہم برق رفتار ترقی میں جاپان نے ایک ایسی مشین بنا لی ہے جو نوڈلز کا ذائقہ بتائے گی کہ وہ مزیدار ہے یا نہیں۔ تاہم یہ مشین زبان کو مات نہیں دے سکی گی کیونکہ یہ صرف ایک خاص قسم کے نوڈلز کا ذائقہ ہی بتا سکتی ہے۔

جاپان کی مقامی کمپنی یاٹسرو گیگائکِن ان کارپوریشن نے ایک زرعی یونیورسٹی کے تعاون سے ذائقہ شناخت کرنے والا نظام بنایا ہے۔ یہ برقی آلہ سوبا نامی نوڈلز کے مزیدار ہونے یا نہ ہونے کے متعلق آگاہ کرسکتا ہے جو کہ میتھی کے ذائقے والے نوڈلز ہوتے ہیں۔

یہ مشین دو نظام پر مبنی ہے۔ ایک حصے میں دو گرام نوڈلز رکھے جاتے ہیں۔ پھر اس پر بالائے بنفشی ( الٹراوائلٹ) ایل ای ڈی کی روشنی ڈالی جاتی ہے۔ جس کے بعد اس کے اندر کا نظام نوڈلز میں پروٹین، فاسفولائپڈز اور ذائقے کی تشکیل کرنے والے دیگر اجزا کا اندازہ لگاتا ہے اور صرف چند سیکنڈوں میں یہ ذائقہ ظاہر کرنے والے چار عوامل اسکرین پر بتاتا ہےجن میں خوشبو، تازگی، ذائقہ اور سبز اجزا کا معیار شامل ہے۔

نوڈلز کا ذائقہ بتانے والے اس نظام پر 7برس سے تحقیق جاری تھی جس کو اب پیٹنٹ کرانے (حقِ ملکیت) کی درخواست دائر کی جاچکی ہے۔

واضح رہے کہ جاپان میں نوڈلز ہر عمر کے افراد رغبت سے کھاتے ہیں۔ ذائقے کے معاملے میں بہت حساس جاپانی شہری ان کے معیار کی بلند ترین قیمت بھی ادا کرتے ہیں۔

TAGGED:Featuredبچوں کی پسندیدہ خوراکجھٹ پٹ تیارمقبول عام ڈشنوڈلزکا ذائقہ بتانے والی مشین
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پاکستان کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات نہیں کرے گا، بلاول بھٹوزرداری
Next Article کینوس کوفطرت کا ناقابل یقین حصہ بنانےوالامصور
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

نیشنل گیمز : جڑواں بہنوں نےگولڈ میڈل اپنے نام کرلیے

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): نیشنل گیمز کے ووشو ایونٹ میں ہنزہ کی جڑواں بہنوں نے سونے کے تمغے اپنے نام کرلیے۔ووشو…

May 28, 2023
دنیا

کینیڈا میں ایک ہفتے میں مسجد پر نفرت انگیز حملے کا دوسرا واقعہ

(ویب ڈیسک):کینیڈا کے شہر مارکھم میں ایک ہفتے میں مسجد پر نفرت انگیز حملے کا دوسرا واقعہ پیش آیا ہے۔ملزم…

April 13, 2023
پاکستان

کراچی چڑیا گھر: 2 شیر، ہتھنی اور ہرن کے بچوں کے بعد راجو نامی بن مانس بھی مرگیا

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی چڑیا گھر میں راجو نامی بن مانس مرگیا، بن مانس کی عمر 26 سال تھی۔ڈائریکٹر کراچی…

August 14, 2023
پاکستانکاروبار

آئی ایم ایف کی شرط پر عملدرآمد شروع:پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اظہاردلچسپی کی درخواستیں 3 مئی تک طلب کرلی گئیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کیلئے اظہاردلچسپی کی درخواستیں 3 مئی تک طلب…

April 2, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?