Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کبل دھماکا: CTD تھانے میں 300 سے 400 کلو بارودی مواد تھا: تحقیقاتی رپورٹ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > کبل دھماکا: CTD تھانے میں 300 سے 400 کلو بارودی مواد تھا: تحقیقاتی رپورٹ
پاکستان

کبل دھماکا: CTD تھانے میں 300 سے 400 کلو بارودی مواد تھا: تحقیقاتی رپورٹ

Published April 25, 2023
Tags: Featured دھماکے دہشت گردی کی کارروائی نہیں دوسرے روز بھی امدادی کارروائی جاری فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل
Share
SHARE

سوات (ویب ڈیسک): سوات کے تھانہ کبل میں دو دھماکوں سے جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 17 ہوگئی ہے جبکہ واقعے کی تفتیش کے لیے صوبائی حکومت نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔حکام کے مطابق دونوں دھماکوں سے پولیس اسٹیشن کو بھاری نقصان پہنچا ہے.انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا (آئی جی) اختر حیات نے کبل پولیس لائنز کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 17 ہوگئی ہے جن میں سی ٹی ڈی کے زیرِ حراست 5 ملزم بھی شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوتا ہے کہ دھماکے دہشت گردی کی کارروائی نہیں ہیں بلکہ پولیس ڈیپو میں موجود دھماکہ خیز مواد اور اسلحے میں آگ لگنے کی وجہ سے ہوئے ہیں۔

آئی جی اختر حیات نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق تھانے میں زبردستی داخلے یا فائرنگ کی کوئی رپورٹ نہیں ہے جبکہ مختلف آپریشنز کے دوران برآمد کیے گئے اسلحے اور بارودی مواد میں آگ لگنے کی وجہ سے واقعہ پیش آیا۔انہوں نے کہا کہ تھانے کے ڈپو میں اسلحہ اور باردو رکھا ہوا تھا جہاں آگ لگی اور اس کے نتیجے میں 12 منٹ کے فرق سے دو دھماکے ہوئے اور تحصیل کبل لرز اٹھا۔ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔

آئی جی اخترحیات نے کہا کہ کھلے دماغ کے ساتھ واقعے کے ہر پہلو کی تحقیقات ہوں گی اور علاقے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے لوگوں کو دو دروزاوں سے گزر کر اندر داخل ہونے کی ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکام اس وقت جائے وقوع کی ویڈیو فوٹیج کا جائزہ لے رہے ہیں، صوبے بھر میں سیکیورٹی اہلکار ہائی الرٹ ہیں۔

اس سے قبل سی ٹی ڈی کے ڈی آئی جی خالد سہیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے خودکش حملے کا تاثر رد کرتے ہوئے کہا تھا کہ دھماکے پولیس اسٹیشن کے اسلحہ ڈپو میں ہوا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے تفتیش شروع کردی ہے۔

علاوہ ازیں آئی جی نے شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

ادھر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات، خیبرپختونخوا فرنٹیئر کور آئی جی میجر جنرل نور ولی خان اور چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری نے بھی متاثرہ پولیس تھانے کا دورہ کیا۔

بعدازاں خیبرپختونخوا کے محکمہ داخلہ نے واقعے کی تفتیش کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔

محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق اعلیٰ حکام کی طرف سے واقعے کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہوئے ایک جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کے ساتھ کبل کے سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن دھماکوں کی تفتیش کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ عابد مجید اور ایڈشنل آئی جی اسپیشل برانچ ثاقب اسمٰعیل میمن پر مشتمل ہے۔

جہاں حکام نے ابتدائی تحقیقات کے نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے، دھماکوں کی وجہ اسلحہ اور گولہ بارود کو آگ لگنے سے منسوب کیا ہے وہیں سوات کے رہائشیوں نے اس بات پرعدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے علاقے میں امن کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔

سوات کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے جہاں مظاہرین نے اس بات شکوک و شبہات کا اظہار کیا کہ دھماکے دہشت گردی کی کارروائی نہیں تھے۔

مظاہرین نے علاقے میں دہشت گردی کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے دھماکوں کی حقیقت کا تعین کرنے لیے منصفانہ اور آزاد تحقیقات کا مطالبہ کیا تاکہ حقائق سامنے لائے جائیں۔

قبل ازیں سوات کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) شفیع اللہ گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھماکا پولیس اسٹیشن کے اندر رات کو 8:20 بجے ہوا اور اس سے تھانے کی چھت، سی ٹی ڈی کا دفتر اور اندو واقع مسجد لرز اٹھی اور اس کے بعد آگ لگی۔

کبل تھانے میں ہوئے دھماکے سے متعلق کہا کہ یہ انتہائی افسوس ناک واقعہ تھا، یہ سی ٹی ڈی کا کمپاؤنڈ ہے، یہاں بیسمنٹ میں سی ٹی ڈی کی جانب سے برآمد کیا جانے والا دھماکا خیز مواد بھی موجود تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ماہرین کا مکمل چھان بین اور تجزیے کے بعد خیال ہے کہ کہیں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے دھماکا ہوا ہے کیونکہ باہر سے کوئی حملہ یا خودکش حملے کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاں دھماکا ہوا ہے وہ سی ٹی ڈی کا ایک کمرہ تھا جہاں دھماکا خیز مواد تھااسی لیے تعین کر رہے ہیں کہ آیا شارٹ سرکٹ کے بعد دھماکا ہوا ہے یا پہلے خود سے پھٹ گیا ہے۔

ڈی پی او نے بتایا کہ وقفے وقفے سے دھماکے ہو رہے تھے تو یہ واضح کرتے ہیں کہ گرینیڈ اور دیگر دھماکا خیز موادپھٹنے سے ہمارا نقصان ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 9 پولیس اہلکاروں کے علاوہ 6 شہری ہیں جبکہ دیگر کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

شہید پولیس اہلکاروں کی شناخت سب انسپکٹر (ایس آئی) عبداللہ خان، ایس آئی اشرف علی، اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) سی ٹی ڈی شیر عالم، کانسٹیبل تاج محمد، عصمت علی، خلیل الرحمٰن، بخت روخان، فضل رازق، ناہد اور دو سالہ اذان کے نام سے ہوئی ہے۔

سوات کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دھماکے میں 63 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 8 کی حالت تشویش ناک ہے۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان شفیقہ گل نے بتایا کہ جائے وقوع پر دوسرے روز بھی امدادی کارروائی جاری ہے، جس میں 100 امدادی کارکن اور بھاری مشینری مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ جاں بحق افراد کا تعلق مردان، لوئر دیر، اپر دیر، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ اور چترال سے ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ لاشیں آبائی علاقوں کی طرف روانہ کی جا رہی ہیں جہاں ان کی تدفین ہوگی۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے سیکریٹری صحت محمود اسلم وزیر نے بتایا کہ سوات بھر کے ہسپتالوں میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، پشاور کے لیدی ریڈنگ ہسپتال میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام عملے کو اپنے متعلقہ اسٹیشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ہسپتالوں کو فوری طر پر خون کی فراہمی کے لیے سوات کے ریجنل بلڈ سینٹر متحرک کردیا گیا ہے۔

TAGGED:Featuredدھماکے دہشت گردی کی کارروائی نہیںدوسرے روز بھی امدادی کارروائی جاریفیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور خواجہ طارق کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی
Next Article ایک ساتھ انتخابات: سیاسی اتفاق رائےکیلئے مہلت کا آج آخری دن
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

وزیر اعظم نہیں، وزیر اعلیٰ کا امیدوار ہوں: پرویز خٹک

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین ( پی ٹی آئی پی) کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وہ فی الوقت…

November 26, 2023
پاکستاندلچسپ و عجیب

کراچی: ریٹائرڈ DIG کے گھر سے 20 لاکھ روپے کے طوطے چوری

کراچی (ویب ڈیسک): گلشن معمار میں ریٹائرڈ ڈی آئی جی کے گھرسے 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 41…

November 6, 2023
پاکستانکاروبار

وفاق، پنجاب، کے پی سوئی ناردرن کے 70 کروڑ روپے کے نادہندہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سوئی ناردرن گیس نے نادہندہ سرکاری محکموں کو گیس بلز کی عدم ادائیگی پر نوٹسز جاری…

May 9, 2023
پاکستانکاروبار

ملک میں چینی مزید مہنگی ہوگی، حکومت اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ملک میں چینی مزید مہنگی ہوگی، حکومت اورپاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدہ طے…

July 18, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?