اسلام آباد (نجات نیوز): الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس 6 جنوری (بروزجمعہ) کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کے معاملے پر بھی 6 جنوری کو سماعت ہوگی، الیکشن کمیشن کی جانب سے ایم کیو ایم کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔
اس ضمن میں حکومت سندھ اور جماعت اسلامی کو بھی الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کر دیا۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے عمران خان پارٹی صدارت کیس کی تاریخ تبدیل کردی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 10 جنوری کو مقررہ سماعت اب 11 جنوری کو ہوگی جبکہ الیکشن کمیشن نے فریقین کو بذریعہ نوٹس آگاہ کر دیا۔