کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب رینٹ تشدد سے نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ سر سید تھانے میں درج کرلیا گیا ۔ ناگن چورنگی کے قریب 22 سالہ نوجوان بااثر افراد کی جانب سے تشدد کا نشانہ بننے کے بعد جاں بحق ہوگیا تھا .
سوشل میڈیا پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔
تاہم اب نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ مقتول کی ہمشیرہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں اغوا کے بعد قتل کرنے کی دفعات شامل ہیں۔