Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: قومی اسمبلی تحلیل،صدرنے سمری پر دستخط کردیے، نگران وزیراعظم کا فیصلہ نہ ہوسکا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > قومی اسمبلی تحلیل،صدرنے سمری پر دستخط کردیے، نگران وزیراعظم کا فیصلہ نہ ہوسکا
پاکستان

قومی اسمبلی تحلیل،صدرنے سمری پر دستخط کردیے، نگران وزیراعظم کا فیصلہ نہ ہوسکا

Published August 10, 2023
Tags: Featured اسمبلی آئین کے آرٹیکل 58 (1)کے تحت تحلیل وزیراعظم شہبازشریف بطور نگران وزیراعظم فرائض سرانجام دیں گے
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے ساتھ ہی وفاقی کابینہ اور حکومت تحلیل ہوگئی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی مدت ختم ہونے سے 3 روز قبل تحلیل کردی جس کے بعد وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کی تحلیل کی سمری گزشتہ روز صدر مملکت کو بھیجی تھی جس پر ڈاکٹر عارف علوی نے دستخط کردیے۔

جہاں تک صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کا تعلق ہے تو سندھ اسمبلی کا سیشن جاری ہے جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے گورنر ملک عبدالولی کاکڑ کو سمری بھیجنے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

عبدالقدوس بزنجو نے بتایا کہ ’مجھے بلوچستان اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے ایڈوائس بھیجنے کی جلدی نہیں ہے‘، تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ ممکنہ طور پر 12 اگست (ہفتہ) کو سمری پر دستخط کر سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں عبدالقدوس بزنجو نے یہ بھی واضح کیا کہ نگران وزیراعلیٰ کے لیے فی الحال کوئی نام فائنل نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب حکومت نگران وزیراعظم کا نام حتمی طور پر طے کرنے میں تاحال ناکام ہے، اس حوالے سے گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجا ریاض کے درمیان متوقع ملاقات نہ ہوسکی جوکہ ایک آئینی تقاضا ہے۔

دونوں آج (جمعرات) کو ملاقات کریں گے، آئین کے تحت اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد ان کے پاس نگران وزیراعظم کا نام حتمی طور پر طے کرنے کے لیے 3 روز کا وقت ہے۔

حکمران جماعتیں نگران وزیراعظم کا نام ظاہر کرنے سے تاحال گریزاں ہیں جو عام انتخابات تک عبوری سیٹ اپ کی سربراہی کریں گے، خیال رہے کہ تازہ مردم شماری کو نوٹیفائی کرنے کے فیصلے کے بعد عام انتخابات مؤخر ہونے کا خدشہ پیدا ہوچکا ہے۔

نگران وزیراعظم کے لیے کسی نام پر اتفاق نہ ہونے کی صورت میں معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوایا جائے گا، اگر کمیٹی کوئی فیصلہ کرنے میں ناکام رہی تو الیکشن کمیشن کے ساتھ شیئر کیے گئے مجوزہ ناموں کی فہرست میں سے نگران وزیراعظم کا انتخاب کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کے پاس 2 روز کا وقت ہوگا۔

دریں اثنا نگران وزیراعظم کے عہدے کے لیے امیدواروں کی فہرست میں ایک نئے نام ’جلیل عباس جیلانی‘ کا اضافہ ہوگیا ہے، کہا جارہا ہے کہ وہ پیپلزپارٹی کی جانب سے نگران وزیراعظم کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کو تجویز کردہ 3 نامزد امیدواروں میں سے ایک ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے تصدیق کی کہ ان کی پارٹی نے اس عہدے کے لیے جلیل عباس جیلانی کا نام تجویز کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ کسی سیاستدان کو نگران وزیر اعظم بنایا جائے لیکن پارٹی کی یہ بھی خواہش ہے کہ شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے ایک مضبوط شخصیت کو عبوری سیٹ اپ کا سربراہ بنایا جائے۔

تاہم نگران وزیراعظم کے تقرر تک وزیراعظم شہبازشریف بطور نگران وزیراعظم فرائض سرانجام دیں گے، آئین کے آرٹیکل 94 کے مطابق وزیر اعظم کو صدر مملکت اس وقت تک عہدے پر فائز رہنے کو کہہ سکتے ہیں جب تک ان کہ جگہ نگران وزیر اعظم نہیں آجاتا۔

جلیل عباس جیلانی کا نام نگران وزیراعظم کے عہدہ کے لیے ’مضبوط امیدوار‘ کے طور پر ابھرنے سے قبل سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کو مضبوط امیدوار سمجھا جارہا تھا، اب سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ سابق سیکریٹری خارجہ کا نگران وزیراعظم بننے کا زیادہ امکان ہے۔

دیگر امیدواروں میں وزیر خزانہ اسحٰق ڈار، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد، سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی، عبداللہ حسین ہارون، پیر پگارا اور مخدوم محمود احمد شامل ہیں۔

رات گئے قومی اسمبلی کی تحلیل کے فوراً بعد اسلام آباد کے مختلف مقامات پر فوجی دستے دیکھے گئے، تاہم یہ واضح نہ ہو سکا کہ فوجیوں کی موجودگی سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے تھی یا اس کی وجہ کوئی وی آئی پی موومنٹ تھی۔

وزیراعظم نے 12 اگست کو مدت پوری ہونے سے قبل قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری دستخط کرکے صدر کو منظوری کیلئے بھیجی تھی۔ ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی توڑ دی، انہوں نے اسمبلی آئین کے آرٹیکل 58 (1)کے تحت تحلیل کی۔

صدر کے دستخط کرتے ہی قومی اسمبلی اور وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی تاہم نگران وزیراعظم کی تقرری تک وزیراعظم شہباز شریف عہدے پر برقرار رہیں گے۔

قومی اسمبلی تحلیل کے بعد آئین کےآرٹیکل224 اے کے تحت نگران وزیراعظم کا تقرر ہوگا، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نگران وزیراعظم کے لیے مشاورت کریں گے اور اسمبلی تحلیل ہونےکے بعدنگران وزیراعظم کا نام فائنل کرنےکےلیے 3 دن کا وقت ہوگا۔

تین دن میں نام فائنل نہ ہونے پر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا جائے گا، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر اپنے اپنے نام اسپیکر کی پارلیمانی کمیٹی کوبھیجیں گے اور پارلیمانی کمیٹی تین دن کے اندر نگران وزیراعظم کا نام فائنل کرے گی۔

پارلیمانی کمیٹی کے نگران وزیراعظم کا نام فائنل نہ کرنے پر معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جائے گا اور الیکشن کمیشن دیے گئے ناموں میں سے دو دن کے اندر نگران وزیراعظم کا اعلان کرے گا۔

اسمبلی تحلیل ہونے پر الیکشن کمیشن آرٹیکل224 ون کے تحت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے گا، آئین کے مطابق مدت پوری ہونے سے قبل اگر اسمبلی توڑی جائے تو عام انتخابات 90 روز میں کرانے ہوتے ہیں۔

عام انتخابات کے بعدالیکشن کمیشن آئین کے تحت14دن میں نتائج کا اعلان کرے گا۔

TAGGED:Featuredاسمبلی آئین کے آرٹیکل 58 (1)کے تحت تحلیلوزیراعظم شہبازشریف بطور نگران وزیراعظم فرائض سرانجام دیں گے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article نعروں پر نہیں عمل پر یقین رکھتے ہیں، صرف 10 ماہ میں‌20 لاکھ گھروں کی تعمیر کا آغاز کردکھایا؛ بلاول
Next Article کراچی ناگن چورنگی:بااثر افراد کے تشدد سے نوجوان کی ہلاکت،مقدمہ درج
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

ایران کا اسرائیل پر بڑا حملہ، 181میزائل فائر کیے گئے، اسرائیلی شیلٹرز میں چھپنے پر مجبور، کئی زخمی

تل ابیب (ویب ڈیسک): ایران نے اسرائیل پر حملہ کردیا اور 100 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق…

October 2, 2024
پاکستان

اسرائیل نے سفاکانہ کارروائیوں کی تمام حدیں پار کردیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک ): وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل نے سفاکانہ کارروائیوں کی تمام حدیں پار کر…

August 10, 2024
کھیل

ایشیا کپ کے ٹکٹس کل سے فروخت ہوں گے، پہلا میچ ملتان میں‌ہوگا

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ایشیا کپ کے ٹکٹس کی فروخت کل بروز ہفتہ سے…

August 11, 2023
دنیا

روسی انٹیلی جنس ادارے نے صدارتی انتخابات میں امریکی مداخلت سے خبردار کردیا

ماسکو (ویب‌ڈیسک): ماسکو نے امریکا پر روس کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کا الزام عائد کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے…

March 11, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?