Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کراچی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان 5 وکٹوں پر 317 رنز، بابر کی سنچری
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > کراچی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان 5 وکٹوں پر 317 رنز، بابر کی سنچری
کھیل

کراچی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان 5 وکٹوں پر 317 رنز، بابر کی سنچری

Published December 26, 2022
Tags: بابر اعظم کراچی ٹیسٹ میں سنچری نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز
Share
SHARE

کراچی (نجات نیوز): نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں کپتان بابر اعظم کی شاندار سنچری اور سرفراز احمد کے ساتھ قیمتی شراکت کی بدولت پاکستان نے پہلے روز اپنی پوزیشن مستحکم کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 317 رنز بنا لیے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو باؤلنگ کی دعوت دی۔

پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو چوتھے ہی اوور میں 12 کے اسکور پر عبداللہ شفیق نے اعجاز پٹیل کی گیند کو کریز سے باہر نکل کر کھیلنے کی کوشش کی اور اسٹمپ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

ابھی قومی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ شان مسعود نے بھی اسپنر ڈگ بریسویل کی گیند کو آگے بڑھ کر کھیلنے کی کوشش کی تھی اور ٹام بلنڈل نے ایک مرتبہ پھر بیلز اڑانے میں کوئی غلطی نہ کی۔

دو کھلاڑیوں کے پویلین لوٹنے کے بعد امام الحق کا ساتھ دینے کپتان بابر اعظم آئے اور دونوں نے مل کر اسکور کو 47 تک پہنچا دیا۔

Babar becomes highest run-scorer in Tests in 2022 as Pakistan reach 317-5 on day one against NZ

More details: https://t.co/nnA8Gr5giB#PAKvNZ | #TayyariKiwiHai

— PCB Media (@TheRealPCBMedia) December 26, 2022

اس موقع پر نیوزی لینڈ کو بابر اعظم کی قیمتی وکٹ لینے کا موقع ملا لیکن پہلی سلپ میں موجود ڈیرل مچل کیچ نہ کر سکے۔

البتہ نیوزی لینڈ کو تیسری وکٹ کے لیے زیادہ انتظار نہ کرنا پڑا اور دو گیندوں بعد ہی بریسویل کی گیند پر امام کیچ دے کر پویلین چلتے بنے۔

بابر اور سعود شکیل نے چوتھی وکٹ کے لیے 62 رنز کی شراکت قائم کی بالخصوص قومی ٹیم کے کپتان نے نسبتاً جارحانہ انداز اپنایا اور نصف سنچری کی۔

پاکستان کو کھانے کے وقفے سے محض ایک اوور قبل اس وقت دھچکا لگا جب کپتان ساؤدھی نے خود باؤلنگ پر آنے کا فیصلہ کیا اور سعود شکیل باہر جاتی گیند کو کھیلنے کی کوشش میں سلپ میں کیچ دے بیٹھے۔

کھانے کے وقفے کے بعد سرفراز اور بابر نے محتاط انداز اختیار کرتے ہوئے سست روی سے اسکور آگے بڑھانا شروع کیا۔

دونوں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 114 رنز کی شراکت قائم کی جبکہ اس دوران بابر اعظم نے اپنی سنچری بھی مکمل کر لی۔

دونوں کھلاڑیوں نے دوسرے سیشن میں کوئی وکٹ نہ گرنے دی اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔

چائے کے وقفے کے بعد ہوم گراؤنڈ کراچی پر پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے سرفراز نے بھی قومی ٹیم میں واپسی کو یادگار بناتے ہوئے نصف سنچری اسکور کر لی۔

بابراعظم اور سرفراز احمد نے پانچویں وکٹ میں 196 رنز کی شان دار شراکت کی تاہم سرفراز اپنی سنچری مکمل نہ کر پائے۔

دوسری جانب کپتان بابراعظم نے رواں برس سب سے زیادہ رنز بنانے اور 50 رنز سے طویل اننگز کھیلنے کا ریکارڈ اپنے نام کرنے بعد بھی شان دار بیٹنگ کی اور 150 رنز کا سنگ میل بھی عبور کرلیا۔

بابراعظم اور سرفراز احمد نے پانچویں وکٹ میں 196 رنز کی شان دار شراکت کی تاہم سرفراز اپنی سنچری مکمل نہ کر پائے۔

سرفراز احمد 9 چوکوں کی مدد سے 86 رنز بنا کر اعجاز پٹیل کی گیند پر آؤٹ ہوئے، جو پاکستان کی پانچویں وکٹ تھی جو 306 کے مجموعی اسکور پر گری۔

پاکستان نے کراچی ٹیسٹ کے پہلے روز جب کھیل کا اختتام ہوا تو کپتان بابراعظم کے 161 رنز کی بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنائے ہیں، بابر اعظم وکٹ پر موجود ہیں اور آغا سلمان 3 رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔

اس سے قبل پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کی فائنل الیون میں تین تبدیلیاں کی ہیں اور امام الحق کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

TAGGED:بابر اعظمکراچی ٹیسٹ میں سنچرینیوزی لینڈ کے خلاف سیریز
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article جنرل باجوہ نے الیکشن میں عمران خان کی مدد کی: صدر مملکت
Next Article لاہور میں تعلیمی ادارےمزید 7 دن بند رہیں‌گے؛ عدالتی حکم
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آئی تو ورلڈکپ کیلیے انڈیا نہیں جائیںگے؛PCB

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ گرین شرٹس بھارت میں شیڈول ورلڈکپ…

March 30, 2023
کھیل

بابر اعظم کا ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام، نجم سیٹھی کی مبارکباد

کراچی (اسپورٹس ڈیسک)ٌ: پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے اپنے نام ایک ہی دن میں دوسرا اعزاز کرلیا۔ بابر اعظم…

January 26, 2023
کھیل

جونیئر ہاکی ایشیاکپ؛ قومی ٹیم بغیر کپ کےکل وطن لوٹے گی

عمان (اسپورٹس ڈیسک): جونیئر ہاکی ایشیاکپ میں سلور میڈل جیتنے والی قومی ہاکی ٹیم کل وطن لوٹے گی۔عمان میں کھیلے…

June 2, 2023
کھیل

کوئی بہانہ نہیں، بھارت سے شکست سبق ہے: ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈبرن کا اعتراف

کولمبو (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈبرن نے بھارت سے پاکستان کی بڑی شکست کو سبق…

September 12, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?