نوشہرہ (ہیلتھ ڈیسک): خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں تین بچیوں نے پاپ کارن میں ملی چوہے مار دوائی کھالی، چوہے مار دوائی کھانے سے دو بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔ایک بچی تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیرعلاج ہے۔
پولیس کےمطابق والدین نے بتایا کہ چوہوں کو مارنے کے لیے پاپ کارن میں زہر ملاکر گھر میں رکھا تھا، دوپہر میں اسکول سے واپسی پر بچیوں نے غلطی سے زہر ملے پاپ کارن کھالیے۔
والدین کا کہنا تھاکہ زہر ملے پاپ کارن کھانے سے 6 سالہ شمائمہ اور 4سالہ حبیبہ جاں بحق ہوگئیں جبکہ ڈھائی سال کی صباگل تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔