Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سردیوں میں جوڑوں کے درد سے بچنے کا طریقہ جانیے!
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > صحت > سردیوں میں جوڑوں کے درد سے بچنے کا طریقہ جانیے!
صحت

سردیوں میں جوڑوں کے درد سے بچنے کا طریقہ جانیے!

Published January 13, 2023
Tags: Featured جوڑوں میں درد کی شکایات دقت کا سامنا رہتا ہے موسم سرما سے
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): سردیوں میں بیشتر لوگوں کو جوڑوں میں درد کی شکایات رہتی ہے جس کے باعث کام کاج کرنے میں بھی دقت کا سامنا رہتا ہے۔ ایسے میں ایسا کیا کیا جائے کہ آپ موسم سرما سے لطف اندوز بھی ہوں اور جوڑوں میں تکلیف بھی نہیں ہو، آج ہم آپ کو اپنی اس رپورٹ میں ان مسائل کا حل بتاتے ہیں۔

جاڑے کے آتے ہی لوگ نزلہ کھانسی جیسی بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں جن میں بچے، نوجوان اور بوڑھے سب شامل ہیں اسی طرح موسم سرما اپنے ساتھ کچھ لوگوں کیلئے جوڑوں کے درد جیسے مسائل بھی لے آتا ہے۔ اس تکلیف میں زیادہ تر عمر رسیدہ افراد مبتلا ہوتے ہیں اور وہ لوگ بھی جن کو گٹھیا کی بیماری ہوتی ہے، ساتھ ہی کھیل کود میں سرگرم رہنے والے کھلاڑیوں سمیت جسمانی محنت کرنے والوں کو بھی یہ تکلیف ہوسکتی ہے۔

سردیوں میں درجہ حرارت کا گرنا پٹھوں کے کھچاؤ کا باعث بن سکتا ہے جس کے نتیجے میں پٹھوں میں سختی اور جوڑوں میں درد ہو سکتا ہے۔

اس کے علاوہ سردیوں میں لوگوں کا دھوپ میں نکلنا بھی کم ہوتا ہے جس کی وجہ سے وٹامن ڈی کی کمی بھی جوڑوں اور ہڈیوں میں درد کا سبب بنتی ہے، ایک اور وجہ سردیوں میں خون کی صحیح گردش کا نہ ہونا بھی ہے، کیو نکہ سردی سے بچنے کیلئے لوگ زیادہ تر گھر میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں جس سے جسمانی ورزش کم ہوجاتی ہے۔

سردیوں میں جوڑوں کے درد سے چھٹکارا پانے کیلئے کیا کیا جائے؟

جوڑوں کی درد کی وجوہات جاننے کے ساتھ کچھ طریقے بھی بتائے جارہے ہیں جن سے آپ کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔

سردیوں میں روزانہ ورزش سے جسم میں خون کی گردش کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے ، ورزش سے انسان کے اعضا بھی حرکت میں رہتے ہیں اور سردیوں میں دیر تک بیٹھے رہنے کی وجہ سے درد سے بھی نجات مل جاتی ہے، لہٰذا ہلکی پھلکی ورزش کو معمول بنائیں تاہم سخت یا زیادہ ورزش درد کو مزید بڑھا سکتی ہے۔

جسم کو چھونے والی سرد ہوا بھی جوڑوں کے درد کا باعث بنتی ہے تو گھر سے باہر جاتے وقت سردی سے بچنے کیلئے مکمل انتظام کریں جبکہ سرد علاقوں میں رہنے والے لوگ گرم کپڑوں کے علاوہ گھر میں ہیٹر کا استعمال بھی کریں۔

سردیوں میں جوڑوں کے درد سے نجات کا راز اومیگا 3 فیٹی ایسڈ سے بھرپور غذاؤں میں بھی چھپا ہے، یہ جوڑوں کی سوزش کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اومیگا 3 فیٹی ایسڈ سے بھرپور غذاؤں میں سالمن مچھلی، اخروٹ، ایواکاڈو سمیت السی کے بیج شامل ہیں۔

سردیوں میں لوگ پانی کم پیتے ہیں جس کے باعث جس میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے جو درد اور تھکاوٹ کا باعث بن سکتی ہے، نیم گرم پانی بھی سردیوں میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

TAGGED:Featuredجوڑوں میں درد کی شکایاتدقت کا سامنا رہتا ہےموسم سرما سے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article الیکشن کمیشن سندھ حکومت کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرسکتا، شرجیل میمن
Next Article واٹس ایپ کی جانب سےصارفین کے لیے ایک اور سہولت
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

پاک – بھارت کرکٹ‌گردی،ایک دوسرےکو ٹیمیں نہ بھیجنےکی دھمکیاں

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے…

February 5, 2023
پاکستان

احتجاج کا پلان بنا رہے ہیں، اس بار پورا ملک بلاک کریں گے: علی امین گنڈاپور

(ویب ڈیسک): پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ احتجاج کا ایک اور پلان بنا رہے ہیں…

October 22, 2024
کھیل

آسٹریلیا کی تیسرے ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کو شکست، تیز ترین سینچری سمیت ٹم ڈیوڈ نے کئی ریکارڈ توڑ دیے

(اسپورٹس ڈیسک): آسٹریلوی بیٹر ٹم ڈیوڈ کی دھواں دھار بیٹنگ کے باعث ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں 6…

July 26, 2025
پاکستان

نوشہرو فیروز: سول اسپتال کے سولر پلانٹ میں آتشزدگی، 108 پلیٹیں جل گئیں

نو شہرو فیروز (ویب ڈیسک): نوشہرو فیروز کے سول اسپتال کے سولر پلانٹ میں خوفناک آتشزدگی سے 100 سے زائد…

August 10, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?