Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: مسنگ پرسنز کی طرح اُس کو جرم قرار دینے کابل بھی مسنگ بن گیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > مسنگ پرسنز کی طرح اُس کو جرم قرار دینے کابل بھی مسنگ بن گیا
پاکستان

مسنگ پرسنز کی طرح اُس کو جرم قرار دینے کابل بھی مسنگ بن گیا

Published January 14, 2023
Tags: التوا کا شکار جبری گمشدگیوں کو جرم قرار دینے کا بل
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): جبری گمشدگیوں کو جرم قرار دینے کا بل تاریخی قرار دیتے ہوئے سراہے جانے کے بعد تاحال التوا کا شکار ہے کیونکہ مجوزہ قانون کو جن قانونی پیچیدگیوں کا سامنا ہے اس سے نکلنے کے بارے میں آئین خاموش ہے۔

میڈیائی رپورٹ کے مطابق ’فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2022‘ کے عنوان سے یہ بل 7 جون 2021 کو قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا اور اسی برس کے آخر میں 8 نومبر کو منظور کیا گیا تھا، بعد ازاں یہ بل منظوری کے لیے سینیٹ میں پہنچا جہاں اس میں 20 اکتوبر 2022 کو منظوری سے قبل مزید ترمیم کی گئی۔

آئین یہ حکم دیتا ہے کہ ترمیم شدہ بل کو اسی ایوان میں واپس آنا چاہیے جہاں یہ پیش کیا گیا ہو، اس لیے یہ بل ایک بار پھر قومی اسمبلی میں پہنچا، معمول کے طریقہ کار کے مطابق سینیٹ کی جانب سے کی گئی ترامیم کے ساتھ قومل اسمبلی میں یہ بل منظور کر لیا جانا تھا۔

لیکن قومی اسمبلی نے مزید ترامیم کیں اور پھر 21 اکتوبر 2022 کو اس بل کو منظور کر لیا، اس طرح یہ بل آئینی پیچیدگیوں میں گُم ہوگیا۔

رہنما پیپلز پارٹی اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف کو لکھے گئے ایک تازہ خط میں اس پیچیدگی سے باہر نکلنے کا راستہ بتایا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’مجھ سے اس سوال کا جواب جاننے کے لیے رجوع کیا گیا کہ کیا قومی اسمبلی کی جانب سے کی گئی نئی ترمیم کے نتیجے میں بل کو غور اور منظوری کے لیے سینیٹ میں واپس بھیجا جائے گا یا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا‘۔

اپنے خط میں رضا ربانی نے کہا کہ ’پارلیمانی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ ایک ایوان میں ترامیم کے ساتھ منظور ہونے والا بل دوسرے ایوان میں اِن ترامیم اور اضافی ترامیم کے ساتھ منظور کیا گیا‘۔

انہوں نے خط میں آئین کے آرٹیکل 70 کا بھی حوالہ دیا جس میں قانون سازی کے طریقہ کار کی وضاحت کی گئی ہے۔

رضا ربانی نے کہا کہ آرٹیکل کے مطابق کوئی بھی بل جو دونوں میں سے کسی ایک ایوان میں پیش اور منظور ہوا اسے دوسرے ایوان کو بھیجا جائے گا، اگر یہ بل دوسرے ایوان سے بغیر کسی ترمیم کے منظور کرلیا گیا تو یہ منظوری کے لیے صدر کے پاس جائے گا۔

تاہم آرٹیکل نے ایسی کسی صورت حال سے باہر نکلنے کا راستہ نہیں بنایا جس میں ایک ایوان میں بل پیش ہونے کے بعد اس میں دوسرے ایوان سے ترامیم کے بعد دوبارہ اسی ایوان میں مزید ترامیم کی جائیں۔

اپنے خط میں رضا ربانی نے اسپیکر قومی اسمبلی کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے رولنگ دیں کہ حکومت قومی اسمبلی سے ترمیم شدہ بل کی منظوری کے لیے تحریک واپس لینے کی درخواست پیش کر سکتی ہے۔

رضا ربانی نے تجویز دی کہ قومی اسمبلی کے رولز آف پروسیجر اینڈ کنڈکٹ آف بزنس 2007 کے قاعدہ 256 کے تحت اسپیکر یہ اختیار استعمال کر سکتا ہے، اس کے بعد حکومت اس بل کو منظور کرنے کے لیے تحریک پیش کر سکتی ہے جسے ترمیم کے بعد سینیٹ سے منظور کیا گیا تھا۔

TAGGED:التوا کا شکارجبری گمشدگیوں کوجرم قرار دینے کا بل
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بالی ووڈ اداکار رندیپ ہودا کوگھڑ سواری کا شوق مہنگا پڑ گیا
Next Article کراچی میں پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس کا آغاز کردیا گیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

کراچی:مہران ٹاؤن میں پولیس کی وردی پہنے افراد کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی واردات

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی میں پولیس کی وردی پہنے افراد کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی واردات سامنے آگئی۔وردی پوش افراد…

September 18, 2024
پاکستان

انتخابات میں دھاندلی کیخلاف پیر پگاڑا کی رہنمائی میں لاکھوں لوگوں‌کاحیدرآباد بائی پاس پر دھرنا جاری

حیدرآباد (ویب‌ڈیسک): ملک بھر میں 8 فروری کو ہونیوالے انتخابات میں دھاندلیوں کیخلاف گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) و…

February 16, 2024
پاکستانتازہ ترین

میئر کراچی کیلئے جوڑ توڑ:جماعت اسلامی،پی ٹی آئی میں اتفاق نہ ہوسکا

پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ ذرائع…

January 21, 2023
پاکستان

مغربی میڈیا اسرائیلی مظالم کادفاع کررہا ہے،نگراں وزیراعظم

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکٹر نے کہا ہے کہ مغربی میڈیا اسرائیلی مظالم کا دفاع کررہا ہے۔اسلام…

November 15, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?