گاڑھو- ساکرو (ویب ڈیسک): نگران حکومت کی جانب سے زرعی انقلاب اور کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر سندھ کی زمینیں اور جھیلیں اور ساحلی پٹی غیر قانونی اور غیر آئینی طریقے سے اداروں اور غیر ملکیوں کو دینے کے خلاف عوامی تحریک کی جانب سے احتجاجی لانگ مارچ کیا جارہا ہے . یہ لانگ مارچ ٹھٹہ کے ساحلی شہر بگھان سے شروع کیا گیا ہے جو تعلقہ ساکرو کے کاروباری شہر گاڑھو تک کیا جارہا ہے .
اس لانگ مارچ کا مقصد سندھ کے عوام کو آگاہی دینا ہے کہ موجودہ نگران حکومت آئینی اختیارات نہ ہونے کے باوجود کس طرح سندھیوں کی زمین، وسائل اور حقوق کو تین وال کر رہی ہے .
لانگ مارچ میں “سندھ کی زمینوں کی نیلامی” ، ” کارپوریٹ فارمنگ” ، غیر ملکیوں کی سندھ میںآبادکاری نامنظور، نامنظور” اور “سندھ کی زمینوں پر صرف سندھیوں کا حق ہے” جیسے نعرے انتہائی جذباتی انداز میںلگائے جارہے ہیں.
لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب میں عوامی تحریک کے مرکزی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرعی انقلاب اور کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر سندھ میں 13 لاکھ ایکڑ اراضی نیلام کرنے اور کینجھر، ہالیجی جھیل، کوہستان، بھنبھور اور سمندری پر قبضے کبھی تسلیم نہیںکریںگے، انہوں نے کہا کہ یہ سندھ اور سندھیوں کے خلاف سازش ہے .
ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ نگران حکومت کے پاس اس طرح زمینیں الاٹ کرکے دینے کا کوئی قانونی یا آئینی اختیار نہیں رکھتی . اور عوامی تحریک ان ظالم، سامراجی و غیر قانونی اقدامات کیخلاف آخری دم تک جدوجہد کرتی رہے گی.