کراچی (شوبز ڈیسک): کوک اسٹوڈیو سے مقبول اور لیاری سے تعلق رکھنے والے بلوچی گلوکار کیفی خلیل کا گانا ’کہانی سنو‘ عالمی شہرت یافتہ گانوں میں 29 ویں نمبر پر آگیا۔
#kahani #kahanisuno #kaifikhalil
Melodious 🎶🎧 pic.twitter.com/N2fAPf5pY9
— Zobia (@Zobia24194235) January 15, 2023
انٹرنیٹ پر کیفی خلیل کی ’کہانی سنو‘ کی دھوم ہر جگہ سنائی دیتی ہے جس کے باعث گانے کو اب تک یو ٹیوب پر 6 کروڑ 10 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔
گانا ’کہانی سنو ‘ یو ٹیوب پر مقبول 100 گلوبل گانوں کی فہرست میں 29 ویں نمبر پرآگیا ہے۔