Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ایم 6 موٹروے کرپشن کیس: ملزمان کیخلاف اربوں روپے کی کرپشن کے ثبوت مل گئے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ایم 6 موٹروے کرپشن کیس: ملزمان کیخلاف اربوں روپے کی کرپشن کے ثبوت مل گئے
پاکستانتازہ ترین

ایم 6 موٹروے کرپشن کیس: ملزمان کیخلاف اربوں روپے کی کرپشن کے ثبوت مل گئے

Published October 11, 2023
Tags: تاشفین عالم غیر ملکی پرواز سے آذربائیجان فرار زمین نہیں خریدی گئی سوا 2 ارب روپے کیش نکالے
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): سکھرحیدرآباد موٹروے کرپشن کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی، سابق ڈی سی مٹیاری عدنان رشید اور اسلم پیرزادہ کے خلاف کرپشن کے ثبوت مل گئے۔نیب حکام کے مطابق کرپشن کے الزام میں گرفتار دونوں ملزمان کے موبائل کے ایس ایم ایس، وائس ریکارڈ میسج اور کال ڈیٹا کی فارنزک رپورٹ آگئی ہے۔نیب حکام کا کہنا تھا کہ گرفتارملزمان کے موبائل سے کرپشن کی رقم تقسیم کرنے کے ثبوت ملے ہیں۔

سکھر حیدرآباد موٹروے کرپشن کیس میں گرفتار دونوں ملزمان سابق ڈی سی عدنان رشید اور اسلم پیرزادہ نواب شاہ اورمٹیاری کی سیاسی شخصیات سے رابطے میں تھے۔

خیال رہے کہ ایم 6 موٹر وے منصوبے کیلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے زمینوں کی خریداری کیلئے ڈپٹی کمشنر مٹیاری اور نوشہرو فیروز کو 7 ارب 71 کروڑ 16 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کیے لیکن زمینوں کی خریداری کے معاملے میں مبینہ طور پر قواعد ضوابط کا خیال نہیں رکھا گیا۔

3 ارب 61 کروڑ روپے سے زائد وصول کرنے والا ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز تاشفین عالم غیر ملکی پرواز سے آذربائیجان فرار ہوگیا۔

دوسری جانب 4 ارب روپے سے زائد وصول کرنے والے ڈپٹی کمشنر مٹیاری کی نگرانی میں مبینہ طورپر سوا 2 ارب روپے کیش نکالے گئے لیکن مبینہ طور پر زمین نہیں خریدی گئی۔

سندھ حکومت نے مبینہ کرپشن کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنائی تھی اور اینٹی کرپشن سندھ نے مقدمات بھی درج کیے تھے۔

TAGGED:تاشفین عالم غیر ملکی پرواز سے آذربائیجان فرارزمین نہیں خریدی گئیسوا 2 ارب روپے کیش نکالے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ٹنڈو الہیار: الیکشن میں مخالفوں کو بدترین شکست دیں گے؛ آصف زرداری
Next Article PIA انتظامیہ کی نااہلی: ایک طیارے کا ٹائر پنکچر، دوسرا 2 گھنٹے ایئرپورٹ کے اوپر چکر کاٹتا رہا، مسافر پریشان
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

خاتون سمیت3 افراد کے قتل کے الزام میں سردار کھیتران گرفتار

بارکھان (ویب ڈیسک): بارکھان میں خاتون اور اس کے 2 بیٹوں کے قتل کے الزام میں بلوچستان کے برطرف وزیر…

February 22, 2023
پاکستانصحت

عید پر 1 لاکھ44 ہزار ٹن کچرا اٹھایا، جتنا لاہور ہے اتنا بڑا تو گلستان جوہر ہے،عملے نےبطور ہیرو کام کیا؛ میئر کراچی

کراچی (ویب ڈیسک): میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر شہر قائد میں ایک لاکھ 44 ہزار…

June 20, 2024
پاکستان

سیلاب متاثرین کےلیے 20 لاکھ گھرتعمیرکریں گے؛ وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (نجات نیوز): وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں سیلاب متاثرین کے لیے 20 لاکھ گھروں کی تعمیرکا…

January 2, 2023
پاکستانتازہ ترین

روپوش مراد سعید کا وزیراعلیٰ کے پی سمیت دیگر قیادت سے رابطوں اور پارٹی اختلافات میں‌کردار کا انکشاف

پشاور (ویب ڈیسک): 9 مئی سے روپوش پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور…

September 2, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?