Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: میٹا کی نئی ڈیوائس جو اسمارٹ فونز کا متبادل ثابت ہوگی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > Uncategorized > میٹا کی نئی ڈیوائس جو اسمارٹ فونز کا متبادل ثابت ہوگی
Uncategorized

میٹا کی نئی ڈیوائس جو اسمارٹ فونز کا متبادل ثابت ہوگی

Published September 26, 2024
Tags: Featured اسمارٹ فونز کے متبادل اسمارٹ گلاسز کی تیاری اگیومینٹڈ رئیلٹی (اے آر) ٹیکنالوجی اے آر اسمارٹ گلاس اورین متعارف میٹا کی جانب سے
Share
SHARE

کراچی (ٹیک‌ڈیسک): میٹا کی جانب سے طویل عرصے سے اسمارٹ فونز کے متبادل کے لیے اگیومینٹڈ رئیلٹی (اے آر) ٹیکنالوجی پر مبنی اسمارٹ گلاسز کی تیاری پر کام کیا جا رہا ہے۔اب اس حوالے سے کمپنی نے پہلی پیشرفت کی ہے اور اپنا پہلا اے آر اسمارٹ گلاس اورین متعارف کرایا ہے۔میٹا کنکٹ نامی کانفرنس کے موقع پر کمپنی نے اپنے ‘فل ہوگرافک’ اے آر گلاسز کو پیش کیا۔میٹا نے 5 سال پہلے انکشاف کیا تھا کہ وہ ہولوگرافک اسمارٹ گلاسز پر کام کر رہی ہے مگر حقیقت تو یہ ہے کہ کمپنی نے اس منصوبے پر ایک دہائی قبل کام شروع کیا تھا۔

اورین کے بارے میں اس کا دعویٰ ہے کہ یہ اب تک تیار ہونے والے بہترین اے آر گلاسز ہیں۔

اس کے اندر پراجیکٹرز موجود ہیں جو ہولوگرامز کو گلاسز میں ڈسپلے کرتے ییں۔

دیکھنے میں یہ عام گلاسز لگتے ہیں اور اس سے چہرہ چھپتا نہیں یا یوں کہہ لیں کہ انہیں پہننے والوں کی آنکھیں، چہرہ اور تاثرات دیکھنا ممکن ہے۔

میٹا نے بتایا کہ یہ ہلکے وزن کے گلاسز ہیں جو چار دیواری کے اندر اور باہر دونوں جگہ کام کر سکتے ہیں۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ اسمارٹ گلاسز ایسا ڈیجیٹل تجربہ فراہم کرتے ہیں جو اب تک اسمارٹ فون اسکرین تک محدود تھا۔

اسی طرح آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کے ذریعے آپ کو اپنی اردگرد کی دنیا کے بارے میں زیادہ بہتر تفصیلات ملتی ہیں۔

کمپنی نے بتایا کہ آپ اورین سے فریج کے اندر دیکھ سکیں گے اور میٹا اے آئی کی جانب سے اس میں موجود سامان کو مدنظر رکھ کر کھانے کی ترکیب کی تجویز دی جائے گی۔

اسمارٹ گلاسز کے ذریعے آپ ویڈیو کالز بھی کرسکیں گے جبکہ میسنجر اور واٹس ایپ پر میسجز بھی بھیج سکیں گے۔

اسی طرح متعدد ایپس جیسے یوٹیوب اور دیگر کے ہولوگرافک ورژنز بھی دستیاب ہوں گے۔

اسمارٹ گلاسز کے ساتھ ایک بریسلیٹ بھی دیا جا رہا ہے جسے gesture کنٹرول کرنے کے لیے پہننا ضروری ہوگا۔

کمپنی کے مطابق فی الحال یہ اسمارٹ گلاسز عام فروخت کے لیے پیش نہیں کیے جا رہے بلکہ یہ محدود افراد کو دستیاب ہوں گے تاکہ ان کو زیادہ بہتر بنانے کے بعد سب کے لیے پیش کیا جائے۔

2023 میں ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ میٹا کی جانب سے پہلے اے آر گلاسز 2027 میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

جولائی 2024 میں میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے پیشگوئی کی تھی کہ مستقبل میں ہر فرد کی آنکھوں پر آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس اسمارٹ گلاسز ہوں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسمارٹ گلاسز کا استعمال ایک نیا ٹرینڈ بن جائے گا۔

یعنی وہ اس ڈیوائس کو اسمارٹ فونز کا متبادل تصور کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ میٹا کی جانب سے 2021 میں اپنے اولین اسمارٹ گلاسز کو Ray Bans نامی کمپنی کے اشتراک سے تیار کیا گیا تھا۔

TAGGED:Featuredاسمارٹ فونز کے متبادلاسمارٹ گلاسز کی تیاریاگیومینٹڈ رئیلٹی (اے آر) ٹیکنالوجیاے آر اسمارٹ گلاس اورین متعارفمیٹا کی جانب سے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article حیدرآباد:فلٹر پلانٹ سے زہریلی گیس کی لیکیج، متعدد بچوں کی حالت غیر
Next Article امریکا کی دی ہوئی جرأت سے ہی اسرائیل نے غزہ جنگ جاری رکھی ہوئی ہے: فلسطینی صدر
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

ترکمانستان سے پاکستان کو سستی ایل پی جی کی درآمد شروع

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان میں توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے بڑی پیش رفت ہوئی ہے اور ترکمانستان سے…

April 30, 2023
پاکستان

غیر ملکی آبادکاری، مسنگ پرسنز و دیگر مسائل کے حل کے لیےسندھ سراپائے احتجاج

کراچی -سکھر (ویب ڈیسک): جئے سندھ محاذ کی جانب سے سندھ میں غیر ملکی آبادکاری کے خلاف احتجاجی ریلی ٹھنڈی…

September 17, 2023
پاکستان

کراچی: کارساز پر فائرنگ سے صحافی ندیم احمد زخمی

کراچی (ویب ڈیسک): کارساز کے قریب فائرنگ کے واقعے میں مقامی صحافی ندیم احمد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق زخمی صحافی…

November 20, 2024
دنیا

حسن نصراللہ کی شہادت کا انجام اسرائیل کی تباہی پر ہوگا، نائب ایرانی صدر

(ویب ڈیسک): تہران: ایران کے نائب صدر اوّل محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ حسن نصر اللہ کی شہادت…

September 28, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?