Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: مائیک ٹائیسن کی رنگ میں‌واپسی،57سالہ لیجنڈری باکسر 30 سال چھوٹےجیک پال سے مقابلہ کرینگے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > مائیک ٹائیسن کی رنگ میں‌واپسی،57سالہ لیجنڈری باکسر 30 سال چھوٹےجیک پال سے مقابلہ کرینگے
کھیل

مائیک ٹائیسن کی رنگ میں‌واپسی،57سالہ لیجنڈری باکسر 30 سال چھوٹےجیک پال سے مقابلہ کرینگے

Published March 8, 2024
Tags: Featured باکسنگ کی دنیا سابق ہیوی ویٹ ورلڈ چیمپئن مائیک ٹائیسن کئی برس بعد ایک بار پھر رنگ میں
Share
SHARE

ڈیلاس (اسپورٹس ڈیسک): باکسنگ کی دنیا کے سابق ہیوی ویٹ ورلڈ چیمپئن مائیک ٹائیسن کئی برس بعد ایک بار پھر رنگ میں واپس آ رہے ہیں۔لیجنڈری باکسر یوٹیوبر سے باکسر بننے والے جیک پال سے مقابلے کے لیے رنگ میں اتریں گے۔دونوں کے درمیان یہ باکسنگ میچ 20 جولائی کو ڈیلاس کے اے ٹی اینڈ ٹی اسٹیڈیم میں ہوگا، جسے اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر لائیو نشر کیا جائے گا۔

یہ اسٹریمنگ پلیٹ فارم میں کسی اسپورٹس ایونٹ کی پہلی لائیو نشریات ہوگی۔

مائیک ٹائیسن کی عمر 57 سال جبکہ جیک پال کی 27 سال ہے۔

جیک پال نے گزشتہ سال ایک باکسر اور رئیلٹی ٹی وی اسٹار ٹومی فیوری سے بھی مقابلہ کیا تھا جس میں انہیں شکست کا سامنا ہوا تھا، مگر اس مقابلے سے انہیں 90 لاکھ ڈالرز کی آمدنی ہوئی تھی۔

مجموعی طور پر وہ 10 باکسنگ مقابلوں کا حصہ بن چکے ہیں جن میں سے 9 میں انہیں کامیابی حاصل ہوئی اور وہ اب ورلڈ چیمپئن بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ ‘میں ورلڈ چیمپئن بننے کا خواہشمند ہوں اور اب مجھے تاریخ کے بہترین ہیوی ویٹ چیمپئن کے خلاف خود کو ثابت کرنے کا موقع ملا ہے جن کو تاریخ کا خطرناک ترین باکسر بھی قرار دیا جاتا ہے’۔

مائیک ٹائیسن سے مقابلے کے لیے انہیں زیادہ معاوضہ ملنے کا امکان ہے۔مائیک ٹائیسن نے اس حوالے سے کہا کہ جیک پال گزشتہ برسوں میں اچھے باکسر کے طور پر ابھرے ہیں اور ان سے مقابلہ کافی پرلطف ہوگا۔

اپنے عروج کے دوران میں مائیک ٹائیسن تاریخ کے سب سے تباہ کن ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن کہلاتے تھے جو بہت برے انداز سے اپنے حریفوں کو ناک آؤٹ کرتے تھے۔

ان کا آخری مقابلہ 2020 میں ہوا تھا جو ایک اور سابق چیمپئن روئے جونز جونئیر کے خلاف نمائشی میچ تھا جو برابر رہا تھا۔ان کی آخری پروفیشنل فائٹ 2005 میں آئرش باکسر کیون میک برائیڈ سے ہوئی تھی جس میں انہیں شکست کا سامنا ہوا تھا۔

مائیک ٹائیسن نے اپنے کیرئیر میں 58 مقابلوں میں شرکت کی اور 50 میں کامیابی حاصل کی، جن میں سے 44 میں انہوں نے اپنے حریف کو ناک آؤٹ کیا۔

TAGGED:Featuredباکسنگ کی دنیاسابق ہیوی ویٹ ورلڈ چیمپئن مائیک ٹائیسنکئی برس بعد ایک بار پھر رنگ میں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ہمیں دیوار سے لگایا جارہا ہے،ہم پارلیمنٹ اوراس سے باہربھی مشکلات پیداکرسکتے ہیں:مولانا کی وارننگ
Next Article ‘تمام فیصلوں پر نظرثانی ہوگی،نگران حکومت ایسا کوئی کام نہیں کر سکتی جس کا اسے اختیار نہ ہو’
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

سوال اب یہ ہے کہ انتخابات کی تاریخ دینا کس کا اختیار ہے؟ چیف جسٹس

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پنجاب اور خیبر پختونخوا (کے پی) میں انتخابات کی تاریخ کے تعین کے لیے سپریم کورٹ…

February 27, 2023
کھیل

انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی فتح میں علیم ڈار نے اہم کردار ادا کیا

کراچی(ویب ڈیسک ): انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی دو ایک کی جیت میں زیادہ تر کریڈٹ سابق…

November 7, 2024
دنیا

اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 26 افراد ہلاک

لمپیڈوزا- اٹلی (ویب ڈیسک): اٹلی کے جزیرے لمپیڈوزا کے نزدیک تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 26 افراد ہلاک ہوگئے۔…

August 14, 2025
پاکستان

کراچی: ملیر میں تیز آندھی کیساتھ بارش، گلستانِ جوہر میں ژالہ باری

کراچی(ویب ڈیسک): ملیر کے مختلف علاقوں میں گہرے بادل چھاگئے اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ملیر…

October 10, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?