Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بالائی علاقوں میں خطرناک بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی، 200 سے زائد افراد جاں بحق
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > بالائی علاقوں میں خطرناک بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی، 200 سے زائد افراد جاں بحق
پاکستان

بالائی علاقوں میں خطرناک بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی، 200 سے زائد افراد جاں بحق

Published August 15, 2025
Tags: 200 افراد جاں بحق Featured خیبر پختونخوا کے اضلاع، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی کلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ
Share
SHARE

پشاور (ویب ڈیسک): خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں اب تک 200 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔صرف بونیر میں ایک سو بیس سے زیادہ افراد جاں بحق جبکہ کئی لاپتا ہو گئے،کلاوڈ برسٹ کے بعد سیلاب کئی گاؤں بہا لے گیا،مکینوں کے آشیانے گرگئے، سیلابی ریلوں میں جانور اور گاڑیاں بھی بہہ گئیں جبکہ بونیر میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی۔سوات میں بپھرا دریا راستے میں آنے والی ہر چیز تنکوں کی طرح بہا لے گیا، مینگورہ سے گزرنے والی ندی کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا، پانی کے ریلے رابطہ پلوں تک پہنچ گئے۔

باجوڑ میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 21 افراد جاں بحق ہوگئے، مانسہرہ کے گاؤں ڈھیری حلیم میں رات گئےکلاؤڈ برسٹ کے بعد سیلابی ریلے میں بہنے والے 16 افراد کی لاشیں بٹگرام سے نکال لی گئیں، بونیر، باجوڑ، مانسہرہ اور بٹگرام کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے علاقے جبراڑئی میں گزشتہ رات آنے والے سیلابی ریلے سے متعدد گھر تباہ ہو گئے، رابطہ سڑکیں اور پل پانی میں بہہ گئے۔

باجوڑ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے لیے جانے والا خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 2 پائلٹس سمیت عملے کے 5 افراد شہید ہوگئے۔صوبائی حکومت نے کل کل صوبے بھر میں سوگ کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کاکہنا ہے کہ سالارزئی میں امدادی سامان لےجانے والے کے پی حکومت کے ہیلی کاپٹر سے خراب موسم کے سبب مہمند کی فضائی حدود میں رابطہ منقطع ہوا، کے پی حکومت کا دوسرا ہیلی کاپٹر بونیر میں ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہے۔

TAGGED:200 افراد جاں بحقFeaturedخیبر پختونخوا کے اضلاع، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرسیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دیکلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سوئیڈن:مسجد پر فائرنگ، ایک شخص شہید اور 13 زخمی، 2 کی حالت نازک
Next Article نیویارک میں روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری، ماہرین کی تلاش کے لیے وفد امریکا جائے گا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

کراچی ایئر پورٹ:FIA کی کارروائی، صوابی کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

کراچی(ویب ڈیسک): ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر انتہائی مطلوب دہشت گرد کوگرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے…

August 7, 2023
پاکستانتازہ ترین

جدہ رن وے پر پی آئی اے کے ایک اور طیارے میں آتشزدگی

جدہ (ویب ڈیسک): قومی ائیر لائن پی آئی اے کے جدہ میں ایک اور بوئنگ طیارے میں آتشزدگی کا واقعہ…

September 29, 2023
پاکستان

ہرنائی بلوچستان: کوئلےکی کان کے قریب فائرنگ،4 مزدور جاں بحق

ہرنائی (ویب ڈیسک): بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلےکی کان کے قریب فائرنگ سے 4 کان کن جاں بحق ہوگئے۔…

February 27, 2023
پاکستان

قرآن پاک کی بےحرمتی،دنیا بھر میں احتجاج

اسلام آباد (ویب مانیٹرنگ ڈیسک): نیدرلینڈ اور سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر مصر اور عالم اسلام کی…

January 27, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?