Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: مصطفیٰ قتل کیس ، قبرکشائی کی درخواست منظور ، میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > مصطفیٰ قتل کیس ، قبرکشائی کی درخواست منظور ، میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم
پاکستان

مصطفیٰ قتل کیس ، قبرکشائی کی درخواست منظور ، میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم

Published February 17, 2025
Tags: Featured قبرکشائی کی درخواست منظور مصطفیٰ عامرقتل کیس میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے مصطفیٰ عامرقتل کیس میں قبرکشائی کی درخواست منظور کرتے ہوئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیدیا،عدالت نے تفتیشی افسر کی جانب سے دائر مقتول مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کی درخواست منظور کی ،عدالت نے قبر کشائی مکمل کر کے 7روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی،عدالت نے کہا کہ سیکرٹری صحت قبر کشائی کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیں۔ دوسری جانب قائم مقام پراسیکیوٹرجنرل سندھ منتظر مہدی نے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں اے ٹی سی جج کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔ قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل سندھ منتظر مہدی نے منتظم جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔کراچی میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک ماں کا بیٹا گیا ہے۔

ڈی ایس پی زخمی ہوا ہمیں کاروائی تو کرنے دی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ الگ الگ ایف آئی آرز کے باوجود کسی ایک میں بھی ریمانڈ نہیں دیا گیا۔ ریمانڈ کے بغیر کارروائی کیسے آگے بڑھائیں؟ تحقیقات میں روکاوٹ سے انصاف کیسے ہوگا؟۔ قانون کےمطابق یہ ہمارا حق ہے کہ ملزم کا ریمانڈ دیا جائے۔قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا تھا کہ عدالت سے درخواست کی تھی کہ مناسب تحقیقات کیلئےکسٹڈی دی جائے۔

اے ٹی سی جج کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی درخواست دائر کریں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ میں مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی۔ قبرکشائی کیلئے عدالت میںدرخواست پولیس کی جانب سے دائرکی گئی تھی۔اس حوالے سے ایس ایس پی انیل حیدر کا کہنا تھاکہ پوسٹ مارٹم اورڈی این اے کیلئے قبرکشائی ضروری تھی تاہم سیشن عدالت جو حکم دےگی عمل درآمد کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے ڈیفنس سے لاپتہ ہونے والے مصطفی عامر کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی تھی۔دوران تحقیقات ملزم شیراز نے اہم انکشاف کئے تھے۔ملزم کے مطابق مصطفی عامر کو قتل کرنے کی وجہ لڑکی بنی تھی۔تفتیش کے دوران ملزم کا کہنا تھا کہ ملزم ارمغان نے مصطفیٰ عامر کو بہانے سے گھر بلوایا اس کے بعد ارمغان تین گھنٹے تک لوہے کی راڈ سے تشدد کرتا رہاتھا۔

ملزم کے مطابق مصطفیٰ کی گاڑی میں شیراز اور ارمغان کیماڑی سے ہمدرد چوکی پھر حب پہنچے تھے۔ حب میں دراجی سے دو کلو میٹر دور پہاڑی کے قریب گاڑی روکی اور ڈگی کھولی تو مصطفیٰ زندہ تھا پھر ارمغان نے پیٹرول چھڑکاتھا۔ گاڑی کو آگ لگانے کے بعد وہاں سے تین گھنٹے پیدل چلتے رہے تھے۔اس حوالے سے تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ عامر اور ملزم ارمغان آپس میں دوست تھے اور نیو ایئر نائٹ کے موقع پر دونوں میں ایک لڑکی کی وجہ سے جھگڑا ہوا تھا۔

تلخ کلامی کے بعد ارمغان نے مصطفیٰ اور لڑکی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ چھ جنوری کو ارمغان نے مصطفیٰ کو بلایا اور تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ مارشا نامی لڑکی 12 جنوری کو بیرون ملک فرار ہو گئی تھی ۔ کیس میں لڑکی کا بیان انتہائی ضروری قرار دیا گیا ہے اور انٹرپول کے ذریعے اس سے رابطہ کیا جا رہا تھا۔ حکام کا کہنا تھا کہ لاش ملنے کے بعد مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کر دی گئیں تھیں۔

TAGGED:Featuredقبرکشائی کی درخواست منظورمصطفیٰ عامرقتل کیسمیڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article امیتابھ بچن کے داماد پر دھوکہ دہی کا الزام، مقدمہ درج کرلیا گیا
Next Article فون کے لاؤڈاسپیکر سے بات کرنے پر فرانسیسی شہری پر بھاری جرمانہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

(ویب‌ڈیسک): اسلام آباد: سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور…

October 7, 2024
پاکستانتازہ ترین

اسموگ کی صورتحال گمبھیر: جمعے کو پنجاب میں چھٹی کا اعلان

لاہور (ویب ڈیسک): نگران پنجاب حکومت کی جانب سے اسموگ کے پیشِ نظر جمعے کو لاہور سمیت پنجاب کے مختلف…

November 7, 2023
انٹرٹینمنٹ

’اپنے اُلو کتنے ٹیڑھے‘ فیم بلوچ گلوکار واسو خان انتقال کر گئے

کراچی (شوبز ڈیسک): لگ بھگ ایک دہائی قبل معروف گلوکار و سماجی رہنما شہزاد رائے کے ساتھ ’اپنے اُلو کتنے…

February 24, 2023
پاکستانتازہ ترین

کراچی: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مرکز میں بھگدڑ سے 9 خواتین زخمی

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی میں کے پی ٹی گراؤنڈ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مرکز میں بھگدڑ مچ گئی…

June 26, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?