Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: میری فٹنس کا راز: ہر پیر کے دن روزہ رکھتا ہوں؛ اکشے کمار
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > میری فٹنس کا راز: ہر پیر کے دن روزہ رکھتا ہوں؛ اکشے کمار
انٹرٹینمنٹ

میری فٹنس کا راز: ہر پیر کے دن روزہ رکھتا ہوں؛ اکشے کمار

Published August 23, 2025
Tags: Featured اکشے کمار فٹنس بالی وڈ میں فٹنس کی بات روایتی ویٹ ٹریننگ سے گریز صحت مند زندگی کا راز 3 چیزوں پر منحصر ہر پیر کے دن فاسٹنگ ہفتے میں ایک بار فاسٹنگ
Share
SHARE

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی وڈ میں فٹنس کی بات آئے تو اکشے کمار فٹنس کیلئے اپنا ایک الگ معیار رکھتے ہیں، 57 سال کی عمر کے باوجود اکشے کی فلموں میں انرجی اور فائٹنگ سے مداح آج بھی ویسے بھی ہی محظوظ ہوتے ہیں جیسے ماضی میں ہوا کرتے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار کی فٹنس کا راز ان کے اسٹنٹس اور صاف ستھری غذا سمیت شارٹ کٹس کے بجائے منظم زندگی میں ہے، حال ہی میں اکشے کی جانب سے اپنی فٹنس کا راز افشاں کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران اکشے کمار نے انکشاف کیا کہ ان کی صحت مند زندگی کا راز 3 چیزوں پر منحصر ہے: ہفتے میں ایک بار فاسٹنگ، غروب آفتاب سے پہلے ڈنر اور روایتی ویٹ ٹریننگ سے گریز۔

اکشے کمار نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ ’وہ فٹ رہنے کیلئے ہر پیر کے دن فاسٹنگ کرتے ہیں، اس روز وہ پورا دن بھوکا رہتے ہیں، اتوار کو اپنی آخری غذا لیتے ہیں جس کے بعد پیر کا پورا دن بھوکا گزار کر منگل کے روز ہی کچھ کھاتے ہیں، اس کے علاوہ وہ شام ساڑھے 6 بجے سے پہلے اپنا رات کا کھانا کھا لیتے ہیں۔‘

جلد کھانا کھانے کی وجہ پر بات کرتے ہوئے اکشے کمار کا کہنا تھا کہ ’میں سمجھتا ہوں کہ انسان جسم کے تمام حصوں میں اگر اپنے معدے پر زیادہ سے زیادہ توجہ دے تو بیماریوں سے دور رہتا ہے، لہٰذا شام 6:30 تک رات کا کھانا کھالینا ضروری ہے کیونکہ اس طرح آپ کے کھانے کو ہضم ہونے کا وقت مل جاتا ہے، اور اگر آپ جلدی کھانا کھاکر رات 9 سے 10 بجے تک سو جاتے ہیں تو ایسی صورتحال میں آپ کا پیٹ بھی مکمل طور پر آرام کرنے کے لیے تیار ہو جاتا ہے۔”

آج کی دنیا میں جہاں زیادہ تر افراد بشمول شوبز اسٹارز جم کو فٹنس کا ذریعہ سمجھتے ہیں ایسے میں اکشے کمار اعتراف کرتے ہیں وہ روایتی ویٹ ٹریننگ نہیں کرتے اور جم میں بھاری بھرکم ویٹ اٹھاکر ، کریش ڈائیٹ سمیت پروسیسڈ فوڈز سے بھی پرہیز کرتے ہیں ، ان چیزوں کے بجائے، ان کی ورک آؤٹ روٹین میں پہاڑوں پر چڑھنا، آؤٹ ڈور کھیل اور باڈی ویٹ جیسی ایکسرسائز شامل ہیں۔

دوران گفتگو اکشے نے جم سیٹ اپ کیلئے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ : ’ یہ بندروں کے لیے ہے، یوں کہیں کہ جمز کو ویٹ اٹھانے کے بجائے چڑھنے اور لٹکنے کے لیے زیادہ ڈیزائن کیا گیا ہے۔

TAGGED:Featuredاکشے کمار فٹنسبالی وڈ میں فٹنس کی باتروایتی ویٹ ٹریننگ سے گریزصحت مند زندگی کا راز 3 چیزوں پر منحصرہر پیر کے دن فاسٹنگہفتے میں ایک بار فاسٹنگ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی میں کتے پاگل ہوگئے:لوگوں پرحملے،6 افراد انتقال کرگئے
Next Article انسانی اسمگلرز کیخلاف کریک ڈاؤن:4 غیر قانونی بنگلہ دیشی ایران جاتے ہوئے گرفتار
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستاندلچسپ و عجیب

رحیم یار خان: بہن کی شادی بھائی کے سسر سے کرائی جائے: پسند کی شادی پر جرگے کا فیصلہ

رحیم یار خان (ویب ڈیسک): رحیم یار خان میں پسند کی شادی پر جرگے نے بہن کی شادی بھائی کے…

October 30, 2023
کھیل

اسٹنگ آپریشن تنازع:بھارتی کرکٹ ٹیم چیف سلیکٹر چیتن شرما مستعفی

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر چیتن شرما مستعفی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق چیتن شرما نے اسٹنگ…

February 17, 2023
انٹرٹینمنٹ

’کبھی میں کبھی تم‘ کیا آخری قسط میں مصطفیٰ مرجائے گا؟ ویڈیو لیک

(ویب ڈیسک): مقبول ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کی آخری قسط کی ویڈیو لیک ہوگئی۔سوشل میڈیا پر ان دنوں فہد…

November 1, 2024
پاکستان

ڈیجیٹل مردم شماری کیخلاف احتجاجی کیمپ،لوگ بڑی تعداد میں‌شریک

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی پریس کلب کے سامنے سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے ڈیجیٹل مردم شماری کے خلاف…

March 5, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?