(ویب ڈیسک): اسلام آباد: آئینی ترامیم کے لیے آج قومی اسمبلی کے ہونے والے اجلاس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ آج کے اجلاس کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ قومی اسمبلی اجلاس میں مہمانوں کےداخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق پریس گیلری کارڈکےحامل میڈیا نمائندوں کوپارلیمنٹ میں داخلے کی اجازت ہوگی، تاہم ون ڈے پریس گیلری کارڈ جاری نہیں کیے جائیں گے۔
ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اسپیکرقومی اسمبلی کی رولنگ کی روشنی میں پریس گیلری میں ویڈیوبنانے پر بھی پابندی ہوگی۔
اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے جاری رولنگ میں کہا گیا ہے کہ پارلیمانی رپورٹرز پریس گیلری سے ویڈیو بنانے سے گریزکریں،کوئی ویڈیو بنائے گا تو اس کا موبائل فون ضبط کر لیا جائےگا۔
حکام کا بتانا ہے کہ اجلاس کے دوران قومی اسمبلی کےسکیورٹی اہل کار بھی پریسں گیلری میں موجود ہوں گے۔
واضح رہے قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 6 بجے ہوگا۔