Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کراچی میں ہونیوالے اوور 40 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کی نئی تاریخوں کا اعلان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > کراچی میں ہونیوالے اوور 40 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کی نئی تاریخوں کا اعلان
کھیل

کراچی میں ہونیوالے اوور 40 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کی نئی تاریخوں کا اعلان

Published August 8, 2025
Tags: Featured آئی ایم سی اوور فورٹی ٹی ٹوئنٹی چیئرمین پی وی سی اے فواد اعجاز خان کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخوں میں تبدیلی
Share
SHARE

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): آئی ایم سی اوور فور ٹی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخوں میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔آئی ایم سی اوور فور ٹی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کی تفصیلات ایک اہم اجلاس میں طے کی گئیں، جو حال ہی میں چیئرمین (پی وی سی اے) فواد اعجاز خان، وزیر کھیل و امورِ نوجوانان سردار محمد بخش خان مہر، اور سیکریٹری اسپورٹس سندھ منور علی مہیسر کے درمیان وزیر کے دفتر میں منعقد ہوا۔

پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن (پی وی سی اے) کے چیئرمین فواد اعجاز خان کے مطابق یہ فیصلہ نیشنل گیمز کے باعث کیا گیا ہےجو حکومت سندھ کے زیر اہتمام6 سے 13 دسمبر 2025 تک کراچی کے مختلف مقامات پر منعقد ہوں گے اس سے قبل اس کا انعقاد یکم سے 13 دسمبر 2025 تک طے کیا گیا تھا۔

نیشنل گیمز میں 7 ہزار سے زائد کھلاڑی، آفیشلز اور ٹیکنیکل اسٹاف شرکت کریں گے، ٹورنامنٹ کے دوران کل 42 میچز مختلف میدانوں پر کراچی میں کھیلے جائیں گے ، پاکستان ٹیم کے تمام میچز فلڈ لائٹس میں ہوں گے اور یہ میچز براہ راست نشر کیے جائیں گے اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی اسٹریم ہوں گے۔

چیئرمین پی وی سی اے نے کہا کہ ہمارا ٹورنامنٹ ابتدائی طور پر یکم سے 13 دسمبر تک شیڈول تھا مگر ایک ہی وقت میں 2 بڑے ایونٹس کے انعقاد سے حکومت سندھ کو سکیورٹی اور لاجسٹک کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا ہو سکتا تھا۔

اس تصادم سے بچنے اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خواہش، جنہوں نے نیشنل گیمز کی خود نگرانی لی ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے مشورے پر ہم نے ٹورنامنٹ کی تاریخوں میں تبدیلی کا فیصلہ کیا۔

فواد اعجاز کے مطابق ہم نے تمام 12 شریک ممالک جن میں پاکستان، آسٹریلیا، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز، سری لنکا، ہانگ کانگ، زمبابوے، کینیڈا، سعودی عرب، یو اے ای، امریکا اور ریسٹ آف دی ورلڈ ٹیم شامل ہیں، ان کو اعتماد میں لے لیا ہے ، ہم تمام ٹیموں کے تعاون اور ہماری درخواست کو قبول کرنے پر ان کے بے حد شکر گزار ہیں۔

پی وی سی اے کے سربراہ نے مزید کہا کہ نیا شیڈول کھیلوں کے شائقین کو زبردست کرکٹ سے لطف اندوز کرے گا، کھیلوں کی سیاحت کو فروغ دے گا اور پاکستان کی مہمان نوازی کو دنیا کے سامنے اجاگر کرے گا۔

TAGGED:Featuredآئی ایم سی اوور فورٹی ٹی ٹوئنٹیچیئرمین پی وی سی اے فواد اعجاز خانکرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخوں میں تبدیلی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article قومی اسمبلی:اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی، عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی قائمہ کمیٹیوں سے بھی محروم، مزید نشستیں‌خطرے میں
Next Article رادھیکا آپٹے نےبالی وڈ انڈسٹری میں پائی جانیوالی ہراسانی اور بے حسی کا راز فاش کردیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

لاس اینجلس مانٹیری پارک میں تقریب کے دوران فائرنگ، 10 افراد ہلاک

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں نئے چینی سال کے حوالے سے ہونے والی ایک تقریب میں فائرنگ سے کم از کم…

January 22, 2023
کھیل

انگلینڈ کے جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا

(ویب ڈٰیسک): انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹر جو روٹ نے سابق انگلش کپتان سر الیسٹر کُک سے اہم اعزاز چھین…

October 9, 2024
پاکستانکاروبار

روزویلٹ ہوٹل ختم،آفس ٹاور،اپارٹمنٹس کے طور پر کمرشل استعمال ہوگا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کے ملکیتی روز ویلٹ ہوٹل کی نیویارک میں قائم عمارت…

February 8, 2023
کاروبار

سیاسی گئی، نگران آئی، بجلی کی بمباری،اب تک جاری: ساڑھے5 روپے فی یونٹ اضافہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے…

August 23, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?