Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈن کا جذباتی الوداع
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈن کا جذباتی الوداع
دنیا

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈن کا جذباتی الوداع

Published January 27, 2023
Tags: Featured جذباتی انداز میں الوداع کہہ دیا مستعفی ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیرِ اعظم جیسنڈا آرڈن وزارت عظمیٰ سے
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): نیوزی لینڈ کی وزیرِ اعظم جیسنڈا آرڈن کی طرف سے وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کے بعد سیکڑوں شہریوں نے انہیں جذباتی انداز میں الوداع کہہ دیا۔ ایک انگریزی اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ایجنسی’اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ملک کو قدرتی آفات، اب تک کے بدترین دہشت گرد حملہ اور کورونا وائرس میں چلانے کے بعد اب ان کے پاس قیادت کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

واضح رہے کہ 21 جنوری کو جیسنڈا آرڈرن کی جانب سے استعفیٰ کے اعلان کے بعد لیبر پارٹی کے رکن پارلیمان کرس ہپکنز کو ملک کا نیا وزیراعظم نامزد کر دیا گیا تھا۔

کرس ہپکنز سے دارالحکومت ولنگٹن میں ایک تقریب کے دوران گورنر جنرل کنڈی کیرو نے حلف لیا تھا جہاں انہوں نے کہا تھا کہ وہ آنے والے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے متحرک اور پرجوش ہیں۔

نئے وزیراعظم کو اب بگڑتی معیشت اور قدامت پسندوں کی بڑھتی ہوئی اپوزیشن کی وجہ سے حکومت کی گرتی ہوئی شہرت کو بحال کرنے کی ٹاسک دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ جیسنڈا آرڈرن گزشتہ روز آخری بار بطور وزیراعظم سامنے آئیں اور پارلیمان کے پاس موجود ملازمین اور شہریوں کی بڑی تعداد کی تالیوں کی گونج میں پارلیمان سے باہر نکلیں۔

سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پرنس ولیم نے لکھا کہ ’آپ کی دوستی، قیادت اور حمایت کا شکریہ، کم از کم میری دادی کی موت کے وقت نہیں۔‘

Thank you @jacindaardern for your friendship, leadership and support over the years, not least at the time of my grandmother’s death. Sending you, Clarke and Neve our best wishes. W & C

— The Prince and Princess of Wales (@KensingtonRoyal) January 24, 2023

برطانوی وزیراعظم رشی سنک نے بھی جیسنڈا آرڈرن کی شفقت اور مضبوط قیادت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ برطانوی وزیراعظم نے نیوزی لینڈ کے نئے وزیراعظم کرس ہپکنز کے ساتھ بھی کام کرنے کا پیغام دیا۔

رشی سنکنے ٹوئٹر پر نیوزی لینڈ کے نئے وزیراعظم سے مزاحیہ انداز میں بھی مخاطب ہوئے اور کہا کہ ’ہمارے ممالک کے درمیان بہت کچھ یکساں ہے اور مجھے امید ہے کہ ہم جلد ہی ذاتی طور پر اپنی مشترکہ ترجیحات اور شاید برطانوی ساسیج رول پر بات کریں گے۔‘

فوک گلوکار یوسف کیٹ سٹیونسالو نے بھی جیسنڈا آرڈرن کی تعریف کی اور کہا کہ ’ جیسنڈا آرڈرن امن کی حامی تھی جس نے کرائسٹ چرچ میں دہشت گردانہ حملے کے بعد نیوزی لینڈ کے باشندوں کو ایک ساتھ رکھا۔’

خیال رہے کہ جیسنڈا آرڈرن 2017 میں مخلوط حکومت میں وزیر اعظم بنی تھیں اور پھر 3 برس بعد ہونے والے انتخابات میں انہوں نے اپنی بائیں بازو کی مرکزی جماعت ’لیبر پارٹی‘ کی قیادت کی۔

وزارت عظمیٰ کے دوران انہوں نے مسلمانوں کی 2 مساجد پر دہشت گرد حملے پر اپنے ردعمل اور کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنانے کی وجہ سے عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کی اور دوران اقتدار بچے کو جنم دینے والی دنیا کی دوسری عالمی رہنما بھی بن گئیں۔

تاہم مہنگائی اور جرائم کی بڑھتی شرح کے سبب حالیہ انتخابات میں ان کی پارٹی اور ان کی ذاتی مقبولیت میں بھی کمی آگئی۔

TAGGED:Featuredجذباتی انداز میں الوداع کہہ دیامستعفی ہونے کے بعدنیوزی لینڈ کی وزیرِ اعظم جیسنڈا آرڈنوزارت عظمیٰ سے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article محسن نقوی،راجا ریاض اور الیکشن کمیشن ارکان کی تقرریاں چیلنج
Next Article قرآن پاک کی بےحرمتی،دنیا بھر میں احتجاج
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیاسائنس و ٹیکنالوجی

بھارت کیلئے تاریخی لمحہ، چندریان 3 کامیابی سے چاند پر اتر گیا

نئی دہلی (ٹیک ڈیسک): بھارت کا مشن چندریان 3 کامیابی سے چاند کے تاریک حصے پر اتر گیا جس کے…

August 23, 2023
پاکستانکھیل

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کی پہلی کامیابی، جاپان کو ہراکر دوسرے نمبر پر آگیا

شہنگھائی (اسپورٹس ڈیسک): ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 2024 میں پاکستان نے جاپان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے…

September 11, 2024
پاکستان

پاکستان نے تاریخ میں پہلی مرتبہ حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک): پاکستان نے تاریخ میں پہلی مرتبہ حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کردیا۔وزارت مذہبی امور کے ذرائع…

May 6, 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

پہلی بار بلیک ہول کے سائے اور اس کے مادے کی تصویر لے لی گئی

کراچی (ٹیک ڈیسک): سائنسدانوں نے پہلی بار ایک بلیک ہول کے سائے اور اس سے خارج ہونے والے مواد کی…

April 27, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?