Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: نومنتخب اراکین سندھ اسمبلی نے حلف اٹھالیا، اسمبلی گیٹ اورکراچی بھر میں سیاسی جماعتوں کا احتجاج، قومی عوامی تحریک کے کارکنان گرفتار
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > نومنتخب اراکین سندھ اسمبلی نے حلف اٹھالیا، اسمبلی گیٹ اورکراچی بھر میں سیاسی جماعتوں کا احتجاج، قومی عوامی تحریک کے کارکنان گرفتار
پاکستان

نومنتخب اراکین سندھ اسمبلی نے حلف اٹھالیا، اسمبلی گیٹ اورکراچی بھر میں سیاسی جماعتوں کا احتجاج، قومی عوامی تحریک کے کارکنان گرفتار

Published February 24, 2024
Tags: Featured حلف اٹھالیا خواتین سمیت قومی عوامی تحریک کے 10 کارکنان حراست میں سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان سیاسی جماعتوں کا احتجاج جاری
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): عام انتخابات 2024 کے نتیجے میں بننے والی سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے بطور قانون ساز حلف اٹھالیا، اسپیکر آغا سراج درانی نے ارکان اسمبلی سے حلف لیا۔آج صبح 11 بجے طلب کیے گئے اجلاس کی کارروائی کا آغاز 40 منٹ کی تاخیر کے بعد ہوا، ایوان کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول پیش کی گئی۔جبکہ ملک میں انتخابات کے انعقاد کے بعد سندھ اسمبلی کے پہلے اجلاس کے موقع پر سیاسی جماعتوں کا احتجاج جاری ہے جبکہ خواتین سمیت قومی عوامی تحریک کے 10 کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

سندھ اسمبلی میں حلف لینے والوں میں نامزد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، فریال تالپور، شرجیل میمن، ناصر حسین شاہ اور دیگر بھی شامل ہیں۔اس موقع پر اسمبلی ہال میں جیے بھٹو کے نعرے بھی لگائے گئے، جبکہ دوسری جانب سندھ اسمبلی گیلری میں موجود اپوزیشن رہنماؤں نے نعرے بازی بھی کی۔

سندھ اسمبلی میں نو منتخب ارکان سے پہلے سندھی زبان، پھر اردو اور آخر میں انگریزی زبان میں حلف لیا گیا۔آغا سراج درانی نے ایک بار پھر سندھ اسمبلی کے اسپیکر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ انہوں نے سندھی زبان میں حلف اٹھایا لیکن اس سے قبل نامزد وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے نشاندہی کی تھی کہ پہلے آپ حلف لیں۔حلف برداری کے دوران اپوزیشن رہنماؤں نے احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی۔اس دوران اسپیکر آغا سراج درانی غصہ ہوگئے ہیں اور احتجاجی رہنماؤں کو خاموش رہنے کی ہدایات کرتے رہے۔

اسپیکر آغا سراج درانی نے ایوان میں شور کرنے پر ارکان کو ڈانٹ پلادی انہوں نے کہا کہ ہمیں قانونی کارروائی کرنے دیں، لوگ خاموش ہوجائیں ورنہ گیلری خالی کرادوں گا۔حلف برداری کے دوران آغا سراج درانی نے کہا کہ روایت کے مطابق ایوان 5 سال چلے گا، ایجنڈے پر مکمل عمل درآمد کی کوشش کریں گےایوان میں بیٹھے اپوزیشن ارکان کا خیرمقدم کرتا ہوں۔انہوں نے نومنتخب اراکین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ نئے نئے چہرے دیکھ رہا ہوں، ایک دو پرانے نظر آرہے ہیں، ہم مل کر کام کریں گے ، سندھ اور پاکستان کے لیے کام کرنا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق سندھ اسمبلی میں کُل 148 اراکین نے حلف اٹھایا، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں حلف لینے نہیں آئے۔

اس کےعلاوہ جماعت اسلامی اور جی ڈی اے اراکین بھی حلف لینے نہیں آئے، اپوزیشن کے 13 ارکان اسمبلی حلف برداری میں شریک نہیں ہوئے۔

ملک میں انتخابات کے انعقاد کے بعد سندھ اسمبلی کے پہلے اجلاس کے موقع پر سیاسی جماعتوں کا احتجاج جاری ہے جبکہ خواتین سمیت قومی عوامی تحریک کے 10 کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق آج ہونے والے اجلاس میں نومنتخب اراکین حلف اُٹھائیں گے، اس موقع پر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس، جماعت اسلامی اور جمیعت علمائے اسلام کے کارکنان کا صوبائی اسمبلی کے باہر احتجاج جاری ہے۔

کراچی میں پولیس کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کردی گئی، کسی بھی شخص کو ریڈ زون میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔تاہم پولیس کی جانب سے شارع فیصل سمیت مرکزی شاہراہوں پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کے باوجود سیاسی جماعتوں کے کارکنان سندھ اسمبلی کے باہر جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔جس کے نتیجے میں پولیس نے کارکنان کو حراست میں لینا شروع کردیا، اب تک خواتین سمیت 10 کارکنان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

سیاسی جماعتوں کے احتجاج کے باعث پولیس کی نفری ایف ٹی سی روڈ کے سامنے موجود ہے۔شارع فیصل کو ایف ٹی سی کے سامنے سے مکمل بند کردیا گیا، تمام ٹریفک کو کالا پل کی جانب موڑا جارہا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے نرسری پر بھی ناکہ بندی کردی، پولیس کی بھاری نفری مین شارع فیصل نرسری پر موجود ہے۔روڈ بلاک اور پولیس کی بھاری نفری موجود ہونے کی وجہ سے شارع فیصل پر شدید ٹریفک جام ہوگیا۔

TAGGED:Featuredحلف اٹھالیاخواتین سمیت قومی عوامی تحریک کے 10 کارکنان حراست میںسندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکانسیاسی جماعتوں کا احتجاج جاری
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی: بلوچ پل کے قریب کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگ گئی
Next Article عمران خان جلد رہا ہوںگے،میانوالی سے الیکشن لڑ کر وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے: فیصل جاوید
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

انتخابات میں دھاندلی کیخلاف پیر پگاڑا کی رہنمائی میں لاکھوں لوگوں‌کاحیدرآباد بائی پاس پر دھرنا جاری

حیدرآباد (ویب‌ڈیسک): ملک بھر میں 8 فروری کو ہونیوالے انتخابات میں دھاندلیوں کیخلاف گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) و…

February 16, 2024
پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

31 فیصد پاکستانی سوشل میڈیا سے پریشان، 38 فیصد مطمئن، گیلپ سروے

کراچی (ٹیک ڈیسک): حال ہی میں کیے گئے ایک تازہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 31 فیصد…

September 30, 2024
پاکستان

پاک فوج میں بھرتی افغانیوں کا معاملہ: کیپٹن، لیفٹیننٹ و دیگران کو برطرف کردیا گیا، وزیر دفاع

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاک فوج میں بھرتی افغان شہریوں کی برطرفی کا انکشاف…

March 19, 2024
پاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن کو 10 اپریل تک فنڈز ملنے کا امکان نہیں: ذرائع

اسلام آباد (ویب ڈیسک): حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ 10اپریل تک الیکشن کمیشن کو انتخابات کے لیے فنڈز ملنے کے…

April 8, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?