Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ناروے،آئرلینڈ اور اسپین نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرلیا، اطلاق 28 مئی سے ہوگا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > ناروے،آئرلینڈ اور اسپین نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرلیا، اطلاق 28 مئی سے ہوگا
دنیا

ناروے،آئرلینڈ اور اسپین نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرلیا، اطلاق 28 مئی سے ہوگا

Published May 22, 2024
Tags: Featured اسپین، ناروے اور آئرلینڈ اوسلو کے پہلے معاہدے کے 30 سال بعد فلسطین کو ریاست تسلیم کرلیا
Share
SHARE

کوپن ہیگن (ویب ڈیسک): اسپین، ناروے اور آئرلینڈ نے فلسطین کو باضابطہ طور پر ایک ریاست تسلیم کرلیا جس کا اطلاق 28 مئی سے ہوگا جب کہ اسرائیل نے جواب میں ان ممالک سے اپنے ایلچیوں کو واپس بلالیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ناروے کے وزیراعظم جوناس گہر اسٹور نے کہا کہ اگر فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم نہ کیا گیا تو مشرق وسطی میں قیام امن کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔گہر اسٹور نے پریس کانفرنس میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مزید کہا کہ فلسطین کو ایک آزاد ریاست کا بنیادی حق حاصل ہے۔ناروے کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا فیصلہ 1993 میں اوسلو کے پہلے معاہدے کے 30 سال بعد ہوا ہے۔

اسی طرح آئرلینڈ کے وزیر اعظم سائمن ہیرس نے کہا کہ اسپین اور ناروے کے ساتھ مل کر فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج آئرلینڈ اور فلسطین کے لیے ایک تاریخی اور اہم دن ہے۔

ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے بھی اعلان کیا کہ وزراء کونسل منگل 28 مئی کو ایک آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی منظوری دیدے گی۔

وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اپنی تکلیف دہ اور تباہ کن کی پالیسی کے ساتھ مسئلہ فلسیطن کے دو ریاستی حل کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

اسرائیل نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اقدام پر آئرلینڈ اور ناروے سے اپنے سفیروں کو واپس آنے کا حکم دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر خارجہ کاٹز نے خبردار کیا کہ آج، میں آئرلینڈ اور ناروے کو ایک سخت پیغام بھیج رہا ہوں۔ اسرائیل اس پر خاموش نہیں رہے گا۔

یاد رہے کہ یورپی یونین کے کئی ممالک نے گزشتہ ہفتے اشارہ دیا تھا کہ وہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں کیوں کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے دو ریاستی حل ضروری ہے۔

یورپی ممالک کے اس اقدام کے سب سے بڑے محرک ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے مارچ میں کہا تھا کہ آئرلینڈ نے سلووینیا اور مالٹا کے ساتھ مل کر دو ریاستی حل کو دیرپا امن کے لیے ضروری سمجھتے ہوئے فلسطین کو تسلیم کرنے کی جانب پہلا قدم اٹھانے پر اتفاق کیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ کوششیں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب غزہ میں حماس کو شکست دینے کے لیے اسرائیل کی جارحیت سے معصوم شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور 7 ماہ میں اب تک 35 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

TAGGED:Featuredاسپین، ناروے اور آئرلینڈاوسلو کے پہلے معاہدے کے 30 سال بعدفلسطین کو ریاست تسلیم کرلیا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ایرانی صدر و دیگر کی آخری رسومات:نمازِ جنازہ علی خامنہ ای نے پڑھائی، ہزاروں افراد کی شرکت
Next Article کراچی:رینجرز کا CTDسول لائنزپر چھاپہ،عراق سے واپس آیا شہری بازیاب، SSPمعطل
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

اسپیشل اولمپکس: پاکستان کا ایک اور گولڈ میڈل، مجموعی تعداد 10 ہوگئی

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں پاکستان نے ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا جس کے بعد پاکستان…

June 26, 2023
صحت

ذیابطیس کے علاج کیلیے3ہزارمیں سے پہلاخصوصی کلینک قائم

کراچی(ویب ڈیسک): ذیابطیس کے 3کروڑ 30 لاکھ لوگوں کے علاج کے لیے ہیلتھ پروموشن فاؤنڈیشن نے ملک بھر میں 3…

March 22, 2023
پاکستان

جمہوری مہنگائی: منی بجٹ آرڈیننس سےنہیں،اسمبلی فلور سے آئیگا

اسلام آباد(ویب ڈیسک): حکومت نے منی بجٹ آرڈیننس کے ذریعے نہ لانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اب ضمنی فنانس…

February 14, 2023
پاکستان

اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس: 18ویں آئینی ترمیم پرمکمل عمل سمیت مشترکہ اعلامیہ جاری، ن لیگ اور پی پی پی کا دستخط سے انکار

اسلام آباد (ویب ڈیسک): عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کا…

August 17, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?