Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: زمان پارک میں آپریشن:پولیس گیٹ توڑکرگھرمیں داخل،40کارکن گرفتار
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > زمان پارک میں آپریشن:پولیس گیٹ توڑکرگھرمیں داخل،40کارکن گرفتار
پاکستان

زمان پارک میں آپریشن:پولیس گیٹ توڑکرگھرمیں داخل،40کارکن گرفتار

Published March 18, 2023
Tags: 40 سے زائد کارکن گرفتار Featured رائفلوں کی برآمدگی گھر کا دروازہ اور دیوار توڑی
Share
SHARE

لاہور (ویب ڈیسک): لاہور پولیس نے زمان پارک میں آپریشن کیا اور گیٹ توڑ کر عمران خان کے گھر کے اندر داخل ہوگئی۔پولیس کے ہمراہ موجود اینٹی انکروچمنٹ کی ٹیم نے کرین کے ذریعے عمران خان کےگھر کا دروازہ اور دیوار توڑی، رہائش گاہ کے باہر موجود مورچوں اور تجاوزات کو بھی ہٹادیا گیا۔پولیس نے آپریشن کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 40 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

Attack on Zaman Park residence of IK where Bushra Bibi is alone inside the house. This is pure state terrorism by a corrupt caretaker CM & his Gullu Butt police. All those self righteous self-proclaimed defenders of human rights who are on payroll of Mohsin Naqvi TV shd know they pic.twitter.com/qm57k26AGZ

— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) March 18, 2023

عمران خان کے گھرکے اندر سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ بھی کی گئی اور پیٹرول بم اور پتھر بھی پھینکےگئے جس کے باعث پولیس تین سے زائد اہلکار پتھر لگنے سے زخمی ہوئے۔

پولیس کی قیدی وین اور واٹرکینن بھی آپریشن کے موقع پر موجود تھی، پولیس کی جانب سے اسپیکرکے ذریعے دفعہ 144 کا اعلان کیا گیا اور زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کے اطراف موجود کارکنوں سے منتشر ہونے کی اپیل کی گئی۔

پولیس نے اعلان کیا کہ دفعہ 144 نافذ ہے، آپ سے گزارش ہے منتشر ہو جائیں، پی ٹی آئی ورکرز کی جانب سے پولیس کے خلاف نعرے لگائے گئے اور پتھراؤ کیا گیا جس کے بعد پولیس نے آپریشن شروع کردیا اور کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کے اردگرد ڈنڈا بردار کارکن موجود تھے،کارکن زمان پارک میں واقع گراؤنڈ اور عمران خان کی رہائش گاہ کے قریب کیمپوں میں موجود تھے۔

عمران خان کی رہائش گاہ سے رائفلوں کی برآمدگی کا دعویٰ

پولیس کی جانب سے زمان پارک میں موجود کارکنوں پر لاٹھی چارج بھی کیا گیا، عمران خان کی رہائش گاہ سے پیٹرول بم بنانے والی بوتلیں بھی برآمد ہوئیں اور غلیلیں اورکنچے بھی ملے، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی رہائش گاہ سے چند رائفلیں برآمد ہوئی ہیں۔

ایک ٹوئٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس نے زمان پارک میں ان کےگھر پر حملہ کیا ہے، زمان پارک کےگھر میں بشریٰ بیگم اکیلی تھیں، یہ کس قانون کے تحت کر رہے ہیں؟

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ لندن پلان کا حصہ ہے، نواز شریف کا مطالبہ ہے کہ مجھے جیل میں ڈالا جائے تاکہ الیکشن میں حصہ نہ لے سکوں۔

پولیس نے زمان پارک اور اطراف کے علاقوں کو کنٹینر اور بیرئیر لگا کر بند کر دیا ، دھرم پورہ ، ریلوے پھاٹک اور گڑھی شاہو جانے والے راستے بھی بند ہیں، شہر کے مختلف راستے بند ہونے سے عوام پریشان ہیں۔

پولیس نے عمران خان کی رہائش گاہ کے عقبی حصے کے ایک کمرے کی تلاشی بھی لی، پولیس کے مطابق سرچ کے دوران قانون کے مطابق تفتیشی افسر کے ساتھ کم از کم انسپکٹر رینک کی خاتون افسر ساتھ ہیں، سرچ آپریشن ضابطہ فوجداری کی دفعہ 47 کے تحت جاری ہے۔

A legal search warrant was issued and the police repeatedly requested the Zaman Park occupants to cooperate in the presence of media. Instead the petrol bombs were lobbed against the police and straight firing against the police was carried out from inside. pic.twitter.com/SPYuIezMfT

— Murtaza Solangi (@murtazasolangi) March 18, 2023

عمران خان کی ہمشیرہ ڈاکٹرعظمٰی اور دیگر خواتین کارکنان زمان پارک پہنچ گئیں۔ڈاکٹرعظمٰی کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی زمان پارک میں ہی ہیں،گھر میں عورتوں اور بچوں کے سوا کوئی نہیں ہے، اب دیکھتے ہیں قانون کیا کرتا ہے، میرے خاوند سمجھانے لگے تو انہیں بھی پولیس اپنے ساتھ لےگئی۔

خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان توشہ خانہ کیس میں پیشی کے لیے زمان پارک لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔

گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے پولیس کو زمان پارک میں 14 اور 15 مارچ کو ہونے والے واقعات میں تفتیش کے لیے رسائی کی اجازت دی تھی۔

TAGGED:40 سے زائد کارکن گرفتارFeaturedرائفلوں کی برآمدگیگھر کا دروازہ اور دیوار توڑی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سندھ کی ڈیمو گرافی و جغرافیائی محاذوں پرحملےہورہے ہیں؛روشن برڑو
Next Article اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

امیتابھ بچن کے داماد پر دھوکہ دہی کا الزام، مقدمہ درج کرلیا گیا

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن کے داماد بزنس مین نکھل نندا کیخلاف پولیس میں مقدمہ…

February 17, 2025
پاکستان

چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے نئے ایس او پیز تیار کرلیے، محسن نقوی

(ویب ڈیسک): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے…

May 10, 2024
پاکستان

ورزش کیلئے ڈمبل فراہم کیے جائیں، عمران خان کی عدالت میں درخواست

راولپنڈی (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس سماعت کے…

August 23, 2024
انٹرٹینمنٹ

تامل ناڈو میں شدید بارشیں: سپر اسٹار رجنی کانت کا گھر بھی ڈوب گیا

چنئی (شوبز ڈیسک): بھارت کے سپر اسٹار رجنی کانت کے چنئی میں واقع گھر میں پانی بھر گیا ہے۔تامل ناڈو…

October 17, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?