Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: آسکرایوارڈز 2023کااعلان:بھارتی دوایوارڈزسمیت ایشیا سرفہرست
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > آسکرایوارڈز 2023کااعلان:بھارتی دوایوارڈزسمیت ایشیا سرفہرست
انٹرٹینمنٹ

آسکرایوارڈز 2023کااعلان:بھارتی دوایوارڈزسمیت ایشیا سرفہرست

Published March 13, 2023
Tags: Featured بہترین اوریجنل سانگ مختصر دستاویزی فلم کا ایوارڈ
Share
SHARE

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک): آسکر ایوارڈز کو فلمی دنیا کا سب سے بڑا اعزاز سمجھا جاتا ہے اور 9 دہائیوں کے دوران اس میں کئی ریکارڈز ایسے ہیں جو لوگوں کو حیران کردیتے ہیں۔لاس اینجلس میں جاری آسکرز تقریب فلمی ستاروں نے جلوے بکھیرے، 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز (المعروف آسکر ایوارڈز) کے فاتحین کا اعلان کیا گیا۔

تقریب کی میزبانی مزاحیہ اداکار جمی کامل نے کی جبکہ ان کے ساتھ بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد نے بھی آسکرز کی میزبانی کے فرائض انجام دیئے۔

اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کے زیرتحت اس سال کئی بڑے فلمی ستاروں اور فلموں کو آسکر ایوارڈز سے نوازا گیا۔

یہ سلسلہ 1929 سے جاری ہے اور آغاز میں 12 کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے جاتے تھے جن کی تعداد اب 23 ہوگئی ہے۔

تقریب میں نوبل انعامہ یافتہ ملالہ یوسف زئی نے بھی شرکت کی

View this post on Instagram

A post shared by Malala Yousafzai (@malala)

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ آسکر ایوارڈز کی 60 سالہ تاریخ میں پہلی بار اس تقریب میں بچھائے جانے والے سرخ قالین کا رنگ تبدیل کرکے شیمپین رنگ کا قالین بچھایا گیا.قالین کا رنگ تبدیل کرنے کا فیصلہ انوویشن کنسلٹنٹس لیزا لیو اور راول اویلا نے کیا۔یاد رہے کہ آسکر ایوارڈز کی تقریب میں ریڈ کارپٹ بچھائے جانے کے رجحان کا آغاز 1961ء میں ہوا تھا۔

اس حوالے سے مزاحیہ اداکار جمی کامل کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں سرخ قالین کے بجائے خاکستری قالین کا انتخاب کرنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم کتنے پُراعتماد ہیں کہ کوئی خونریزی نہیں ہوگی۔

اب تک آسکرایوارڈ جیتنے والے اداکاروں اور فلموں کی فہرست درج ذیل ہے۔

سائنس فکشن فلم ’ایوریتھنگ ایوری وریئر آل ایٹ ونس‘ (Everything Everywhere All at Once.) نے بہترین تصویر کا ایوارڈ اپنے نام کیا، یہ فلم 11 نامزدگیوں کے ساتھ سرفہرست تھی۔

ملیشیا کی اداکارہ مشیل یوہ ایوریتھنگ کو بھی اس فلم میں اپنی بہترین کارکردگی کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔اسی فلم کے ڈائریکٹرز ڈینیل کیوان اور ڈینیل شینرٹ کو بہترین ہدایت کاروں کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔اداکارہ بہترین اداکارہ کے لیے آسکر جیتنے والی پہلی ایشیائی خاتون بن گئی ہیں۔

اس کے علاوہ بہترین معاون اداکار اور بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈز بھی اسی فلم کے ادکاروں کے ہوئے کوان اور جیمی لی کرٹس نے حاصل کیے۔

بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کا ایوارڈ جرمن ڈائریکٹر ایڈوارڈ برگر کی فلم All Quiet on the Western Front کو دیا گیا۔مذکورہ فلم میں پہلی جنگِ عظیم کے دوران پیش آنے والے تنازعات کی داستان بیان کی گئی ہے۔اس فلم نے 4 ایوارڈز اپنے نام کیے جن میں جن میں بہترین عکس بندی، بہترین بین الااقوامی فلم اور بہترین اوریجنل اسکور جیسے ایوارڈز شامل ہیں۔

بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ امریکی ڈائریکٹر ڈینیل روہر کی فلم Navalny کو دیا گیا۔

بہترین مختصر دستاویزی فلم کا ایوارڈ بھارتی دستاویزی فلم The Elephant Whisperers کو دیا گیا۔

یہ بھارت کی پہلی دستاویزی فلم ہے جس نے آسکر ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔

تاہم ملالہ یوسف زئی کی مختصردورانیے کی دستاویزی فلم دی اسٹرینجر گیٹ آسکرز نہ جیت سکی۔

بھارتی تیلگو فلم آر آر آر کا بے حد مقبول گانا ’ناٹو ناٹو‘ نے آسکر ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کی۔

یہ کسی بھی بھارتی پروڈکشن کا پہلا گانا ہے جس نے ’بہترین اوریجنل سانگ‘ کی کیٹگری میں اکیڈمی ایوارڈز حاصل کیا ہے۔

اس گانے نے انٹرنیٹ پر بھی دھوم مچائی اور یہ آسکر حاصل کرنے کی دوڑ میں سب سے آگے تھا۔

بہترین اداکار کا ایوارڈ فلم ’دی وہیل‘ کے اداکار برینڈن فریزرکو دیا گیا۔’دی وہیل‘ ایک امریکی نفسیاتی ڈراما فلم ہے جس کی ہدایت کاری ڈیرن آرونوفسکی نے کی ہے اور اسے سیموئیل ڈی ہنٹر نے لکھا ہے۔

TAGGED:Featuredبہترین اوریجنل سانگمختصر دستاویزی فلم کا ایوارڈ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article توشہ خانہ کیس:عمران خان آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے
Next Article گجرات فسادات:مودی کو جوابدہ ٹھہرایا جائے؛ امریکی پینلسٹس
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

کراچی:سوزوکی کے بعد کیمیکل کمپنی نے بھی پیداواری سرگرمیاں روک دیں

کراچی (ویب ڈیسک): پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے موٹرسائیکل اور کار تیار کرنے والے اپنے پلانٹس کی بندش میں…

July 8, 2023
پاکستانصحت

کوئٹہ:غوث آباد میں ایک ارب روپے سے زائد کی لاگت سے بنایا گیا اسپتال 11 سال بعد بھی فعال

کوئٹہ (ہیلتھ ڈیسک): کوئٹہ کے علاقے غوث آباد میں ایک ارب روپے سے زائد کی لاگت سے بنایا گیا اسپتال…

July 24, 2024
پاکستان

مالاکنڈ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 9 افراد قتل کردیے

مالاکنڈ (ویب ڈیسک): مالاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ میں رشتے کے تنازع پر گھر میں گھس کر فائرنگ، واقعے میں…

June 28, 2023
پاکستان

جس ملک میں الیکشن چوری ہوتا ہے وہاں استحکام نہیں آتا

کراچی(ویب‌ڈیسک ): عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جس ملک میں الیکشن چوری ہوتا…

August 11, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?