Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پاکستان اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہے، بھارت بھی ٹیم بھیجے: احسن اقبال
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > پاکستان اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہے، بھارت بھی ٹیم بھیجے: احسن اقبال
پاکستانکھیل

پاکستان اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہے، بھارت بھی ٹیم بھیجے: احسن اقبال

Published April 27, 2024
Tags: Featured بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان اپنی ٹیم بھیجنی چاہیے سیف گیمز پاکستان میں کروانے کی بھرپور کوشش کھیلوں کو سیاست سے علیحدہ رکھنا چاہیے وفاقی وزیر احسن اقبال
Share
SHARE

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک): وفاقی وزیر احسن اقبال کاکہنا ہے کہ بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان اپنی ٹیم بھیجنی چاہیے کیونکہ پاکستان اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہے۔وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسن اقبال نے پاک بھارت کھیلوں کے حوالے سےنجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کو سیاست سے علیحدہ رکھنا چاہیے، ماضی میں پاک بھارت میں تناؤ تھا لیکن کھیلوں پر اثرانداز نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان اپنی ٹیم بھیجنی چاہیے، پاکستان اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہے، لڑائی کی بجائے بھارت اور پاکستان کو تعلیم کھیلوں صحت کے شعبے میں مقابلہ کرنا چاہیے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں کھیلوں کو نظر انداز کیاگیاہے، پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھی کھیلوں کی فروغ کے لیے اپنا کردار ادا نہیں کیا، البتہ حکومت نے کھیلوں کو خصوصی ترجیحات میں شامل کیاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2025 کو کھیلوں کا سال قرار دیاگیا ہے، اس دوران سیف گیمز پاکستان میں کروانے کی بھرپور کوشش کی جائےگی، بھرپور کوشش ہے کہ 2025 میں پاکستان میں سیف گیمز کا انعقاد ہو، 2025 کو کھیلوں کی بحالی کا سال بھی قرار دیاگیاہے، تمام صوبوں، کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر کانفرنس کاانعقاد کیاجائےگا جس میں 2025 کا کھیلوں کے حوالے سے روڈ میپ بنایا جائے گا اور2017 کی طرح رواں سال کے اختتام پر نیشنل گیمز کا انعقاد کیاجائےگا۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ2017 میں جو فنڈز جناح اسٹیڈیم اسلام آباد کےلیے جاری کیے تھے، انہیں ٹھیک طرح استعمال نہیں کیاگیا۔

انہوں نےکہ مزید بتایا کہ اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں ائیر کنڈیشن لگائے جائیں گے تاکہ بین الاقوامی سطح کے مقابلے ہوسکیں، ملک میں 4 آسٹروٹرف آئندہ ماہ لگا دی جائیں گے جب کہ مزید 10 آسٹروٹرف لگانے کا پلان تیار کرلیا گیا ہے، صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر مزید 250 منی اسپورٹس کمپلیکس بنائے جائیں گے۔

TAGGED:Featuredبھارت کو چیمپئنز ٹرافی کے لیےپاکستان اپنی ٹیم بھیجنی چاہیےسیف گیمز پاکستان میں کروانے کی بھرپور کوششکھیلوں کو سیاست سے علیحدہ رکھنا چاہیےوفاقی وزیر احسن اقبال
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article حکومت نے 5 منافع بخش پاورکمپنیوں لیسکو، فیسکو، آئیسکو، میپکو اور گیپکو کی نجکاری کا پلان تیار کرلیا
Next Article فوج سے جلد مذاکرات ہوں گے، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات ہوگی، شہریار آفریدی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

اردن کے ولی عہد کی سعودی خاتون سے شادی،بلاول بھٹو شرکت کرینگے

اُردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ ثانی اور سعودی آرکیٹکٹ رجوہ آل سيف کے درمیان شادی کی شاہی…

June 1, 2023
پاکستان

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف آج پاکستان بھر میں یوم تقدیس قرآن منایا جارہا ہے

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ تقدیس قرآن کے روز قوم سے ملک گیر احتجاج کی اپیل…

July 7, 2023
پاکستان

بیرسٹر گوہر ناکام رہے، چیئرمین کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے؛ شیر افضل

راولپنڈی(ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نو منتخب رکن اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ بیرسٹر…

February 23, 2024
پاکستان

افغانستان سرحد سےخوارج کی دراندازی ناکام؛5 افغان خودکش حملہ آور گرفتار

منڈی خیل (ویب ڈیسک): سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5…

July 18, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?