Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پاکستان اللہ نے قائم کیا،کلمے کے نام پر بنا،اللہ کے ذمے ہے؛ ڈار
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > پاکستان اللہ نے قائم کیا،کلمے کے نام پر بنا،اللہ کے ذمے ہے؛ ڈار
پاکستان

پاکستان اللہ نے قائم کیا،کلمے کے نام پر بنا،اللہ کے ذمے ہے؛ ڈار

Published January 27, 2023
Tags: Featured اللہ کے ذمے پاکستان اللہ نے قائم کیا کلمے کے نام پر بنا
Share
SHARE

اسلام آباد (نیوز ڈیسک): وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ پاکستان دنیا میں رہنے کے لیے اللہ نے قائم کیا اور یہ واحد ملک ہے جو کلمے کے نام پر بنا، سعودی عرب بھی کلمے کے نام پر نہیں بنا، اس کی ترقی اور خوشحالی اللہ کے ذمے ہے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا جو ڈرامہ پانچ سال پہلے شروع ہوا، پاکستان آج اس کے نتائج بھگت رہا ہے، نواز شریف کے دور میں معیشت مضبوط ہو رہی تھی، ہماری اسٹاک مارکیٹ جنوبی ایشیا میں بہترین تھی اور دنیا میں پانچویں نمبر پر تھی۔

ان کا کہنا تھا پانچ سال میں جو پانامہ ڈرامہ، ن لیگ کو فارغ کرو اس طرح کی چیزیں آج پاکستان بھگت رہا ہے، نواز شریف کے دور میں دنیا کے تمام ادارے ہماری طرف دیکھ رہے تھے، بدقسمتی سےآج پانچ سال بعد ہم کہاں کھڑے ہیں، پچھلے سال پاکستان کی معیشت دنیا کی 45ویں معیشت تھی، 24 ویں معیشت سے 20 ویں معیشت پر داخل ہونے کی پیشگوئی کی گئی، کیا وجہ ہے پیشگوئی کے باجود ہم 47ویں معیشت بن گئے ہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا وزیر اعظم شہباز شریف کو بے پناہ چیلنجز ملے ہیں، شہباز شریف کی لیڈرشپ میں پوری ٹیم دن رات محنت کر رہی ہے، نیت اور محنت درکار ہے پاکستان ترقی کرے گا، شہباز شریف کی قیادت میں پوری کوشش کریں گے کہ پاکستان کے حالات میں بہتری لاسکیں، کوشش کریں گے کہ الیکشن سے پہلے بہتری لائیں، آپ کے پاس تاریخ موجود ہے کہ کس نےمعیشت کی بہتری کے لیے کام کیا۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ اللہ ہمت دے گا، پوری ٹیم دن رات کام کررہی ہے، میرا ایمان ہے پاکستان ترقی کرے گا، پاکستان دنیا میں رہنے کے لیے اللہ نے قائم کیا اور یہ واحد ملک ہے جو کلمے کے نام پر بنا، سعودی عرب بھی کلمے کے نام پر نہیں بنا، اس کی ترقی اور خوشحالی اللہ کے ذمے ہے۔

TAGGED:Featuredاللہ کے ذمےپاکستان اللہ نے قائم کیاکلمے کے نام پر بنا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article مسلمان ہوں،نماز پڑھنا فرض ہے، میں نماز پڑھتی ہوں؛ راکھی ساونت
Next Article معیشت پرعمران خان کو ڈار کا لائیو مناظرے کا چیلنج
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

روس میں کان کنوں کو لیجانے والی بس کھائی میں جاگری، 13 مزدور ہلاک

ماسکو (ویب ڈیسک): روس میں کان کنوں کو لے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی۔روسی حکام کے مطابق حادثہ…

July 21, 2025
صحت

ٹریفک کا شور ہائی بلڈ پریشر کا باعث، امریکن تحقیق

بیجنگ (ہیلتھ ڈیسک): خبردار، اگر آپ مصروف روڈ اور ٹریفک کے شور والے علاقے کے قریب رہتے ہیں تو کچھ…

March 26, 2023
پاکستان

کراچی:لاپتا 9 بلوچ طلبہ میں سے 7 واپس آ گئے، پولیس رپورٹ عدالت میں پیش

کراچی (ویب ڈیسک): گلشن اقبال کے علاقے سے لاپتا 9 بلوچ طالب علموں میں سے 7 واپس آگئے، جس کی…

November 4, 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

مسجد نبویﷺ کی جائے نمازوں میں چِپ کیوں‌چھپائی گئی ہے؟

مدینہ (ٹیک ڈیسک): مسجد نبویﷺ مسلمانوں کیلئے دوسری سب سے بڑی اور مقدس مسجد ہے جہاں مسلمان نہایت عقیدت و…

April 28, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?