Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ہمارا جلسہ فیل کرنے کیلئے خوف و ہراس پھیلایا گیا؛ عمران خان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ہمارا جلسہ فیل کرنے کیلئے خوف و ہراس پھیلایا گیا؛ عمران خان
پاکستان

ہمارا جلسہ فیل کرنے کیلئے خوف و ہراس پھیلایا گیا؛ عمران خان

Published March 26, 2023
Tags: Featured سکیورٹی کے سخت انتظامات شہری بغیر کسی رکاوٹ ینار پاکستان پہنچ رہے ہیں؛ پولیس
Share
SHARE

لاہور (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جلسہ فیل کرنے کیلئے خوف و ہراس پھیلایا گیا، ہمارے 2 ہزار کارکنوں کو اٹھالیا گیا، جلسے سے پہلے پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کے جلسے کیلئے تھریٹ الرٹ جاری کیا تھا۔جلسہ گاہ کی اسٹیج پر بنائے بلٹ پروف کیبن سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ آج میں بتاؤں گا کہ کس طرح ملک کو اس دلدل سے نکالنا ہے، ایک سازش کے تحت ہماری حکومت گرائی گئی، سازش کے تحت ہمارے ملک پر جرائم پیشہ کو مسلط کیا گیا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب میں 30 اپریل کو الیکشن کا اعلان ہوا، 8 مارچ کو ہم نے انتخابی ریلی نکالنے کا اعلان کیا تو ہمارے لوگوں پرشیلنگ کی گئی، ہرقسم کی رکاوٹ کے باوجود عوام اتنی بڑی تعداد میں مینار پاکستان آئے، جو آج طاقت میں ہیں ان کو ایک پیغام جانا چاہیے لوگوں کا جنون کنٹینرز نہیں روک سکتے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے ہمارے دور میں 3 مارچ کیے کوئی ایف آئی آر نہیں ہوئی، 25 مئی کو ہم نے مارچ کیا تو گھروں میں گھس کر لوگوں کو اٹھا کر لے گئے، میرے خلاف کیسز کی سینچری ہو چکی ہے، اب ڈیڑھ سو پر جا رہا ہوں، میرے اوپر دہشتگردی کے 40 کیسز ہیں، لیول پیلنگ فیلڈ کا مطلب یہ نہیں کہ عمران خان کے ہاتھ باندھ دو۔

اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں وسائل کی کمی نہیں لیکن قانون نہیں ہے، جس ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں اس کی قمست میں تباہی ہے، ایک قوم میں اصل آزادی تب ملتی ہے جب انصاف ہوتا ہے، قانون کی حکمرانی سے ہمیں جو آزادی ملنی چاہیے تھی وہ نہیں ملی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ ڈیموکریٹس نے بھی قانون کو نہیں چلنے دیا، جب قانون کی حکمرانی نہیں آئی تو یہاں جنگل کا قانون رہا ہے، جس ملک میں طاقتور کمزور پر ظلم کر سکے ان کو بنانا ریپبلک کہتے ہیں، حقیقی آزادی تب آئے گی جب قانون کی بالادستی ہوگی۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ باہر کے لوگوں کو ظلم کے سامنے کھڑے ہوتے دیکھا ہے، باہر کے لوگوں کو امر بالمعروف پر چلتے دیکھا ہے۔

پی ٹی آئی نے مینار پاکستان میں پنڈال سجایا اور کارکن جلسہ گاہ میں موجود رہے۔ جلسے سے پی ٹی آئی کے قائدین نے بھی خطاب کیا۔

اس کے علاوہ سابق وفاقی وزیر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی خطاب کیا۔

جلسے کے موقع پر مینار پاکستان اور ملحقہ علاقوں میں انٹر نیٹ سروس بند رہی۔ گڑھی شاہو، زمان پارک، ڈیوس روڈ، فلیمنگ روڈ، گوالمنڈی، لکشمی چوک اور ریلوے اسٹیشن کے علاقوں میں انٹرنیٹ سروس متاثر رہی۔

اس کے علاوہ بادامی باغ، سرکلر روڈ، مصری شاہ، لنڈا بازار اور قلعہ گجر سنگھ میں بھی انٹرنیٹ سروسز متاثر رہی۔

دوسری جانب لاہور پولیس نے جلسے کے باعث سکیورٹی کے سخت انتظامات کیےتھے۔ ترجمان کے مطابق اقدامات سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیے گئے، حفاظتی اقدامات کو راستہ روکنے کا تاثر نہ دیا جائے۔

انہوں نے کہا تھا کہ جلسہ گاہ جانے والے شہریوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے، شہری بغیر کسی رکاوٹ کے مینار پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

TAGGED:Featuredسکیورٹی کے سخت انتظاماتشہری بغیر کسی رکاوٹینار پاکستان پہنچ رہے ہیں؛ پولیس
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article نااہلPIA انتظامیہ کراچی کےمسافروں کوجدہ سے لاہور بھیجنے لگی
Next Article شرجیل میمن ای سی ایل سےنام نکلنےکے بعد بیرون ملک روانہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

ڈی ایچ اے انتظامیہ کی ساحل کے قریب گھر خالی کرنے کی ہدایت

کراچی (ویب ڈیسک): ڈی ایچ اے انتظامیہ نے ساحل کے قریب قیام پذیر افراد کو گھر خالی کرنے کی ہدایت…

June 15, 2023
انٹرٹینمنٹ

کوریا کی مشہور گلوکارہ کنسرٹ میں پرفارمنس سے قبل چل بسیں

گمچیون - جنوبی کوریا (شوبز ڈیسک): جنوبی کوریا کی مشہور گلوکارہ لی سانگ یون پرفارمنس سے چل بسیں۔میڈیا رپورٹس کے…

July 8, 2023
کھیل

ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے ٹیم کو پاکستانی کرکٹرز سے ہاتھ ملانے سے منع کیا؛ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی کپتان…

September 15, 2025
کھیل

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کرکٹ کے معاملات وقار یونس کو سونپنے کا فیصلہ

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک): چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کرکٹ کے معاملات سابق کپتان وقار یونس کو سونپنے…

July 30, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?