Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پی ڈی ایم کا عدالتی رویے کے خلاف سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > پی ڈی ایم کا عدالتی رویے کے خلاف سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان
پاکستان

پی ڈی ایم کا عدالتی رویے کے خلاف سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان

Published May 12, 2023
Tags: Featured مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ملک کا آئین اور قانون سب کچھ عمران خان کیلئے داؤ پر لگادیا گیا ہے
Share
SHARE

(ویب ڈیسک):پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں سربراہی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سربراہ اتحاد مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ کہا گیا کہ 9 مئی کے بعد جو واقعات ہوئے عمران خان کے خلاف کارروائی نہ کی جائے، اندازہ لگائیں کہ عدلیہ کہاں کھڑی اور کس طرح آئین،قانون سے ماورا فیصلے دے رہی ہے ، کیا یہ رعایت تین مرتبہ کے منتخب وزیراعظم نوازشریف کو دی گئی؟

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو بیمار اہلیہ کی خیریت معلوم کرنے کیلئے ٹیلی فون تک نہیں دیا گیا، کیا اس قسم کی رعایت مریم نواز، فریال تالپور کو دی گئی ؟ آج عمران خان کو وی وی آئی پی پروٹوکول دیا جارہاہے، ریاست کے محافظ اداروں کی آج توہین کی جارہی ہے۔

سربراہ اتحاد نے اعلان کیا کہ فیصلہ کیا ہے اب سپریم کورٹ کے رویے کے خلاف احتجاج ہوگا اورپیر کو اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا دیں گے، ہم تین دو کا فیصلہ قبول کرنے کیلئے تیار نہیں، ہمارے نزدیک تین چار کا فیصلہ متفقہ فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسلام آباد آئے ہیں بڑا جلوس تھا کبھی قانون ہاتھ میں نہیں لیا، کسی نے ہم پر ہاتھ اٹھانے کی کوشش کی تو ڈنڈے اور مکے سے بھی جواب دیا جائیگا، پی ٹی آئی کا کوئی شرپسند ہماری صفوں میں داخل ہوا تو اسی وقت پکڑا جائے گا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ملک کا آئین اور قانون سب کچھ عمران خان کیلئے داؤ پر لگادیا گیا ہے، پارلیمنٹ کی قرار دادیں بھی موجود ہیں اور آگے بھی کردار ادا کرے گی، ڈنڈے سے بات کرو گے تو ڈنڈے سے جواب دیں گے، مکے سے بات کروں گے تو مکے سے جواب دیں گے، پتھر سے بات کروں گے تو پتھر سے جواب دیں گے اور ایسا جواب دیں گے کہ چھٹی کا دودھ یاد آجائے گا۔

ان کا کہنا تھاکہ ریاست پر حملے طالبان کریں تو غداری اور اگر کوئی گروہ کرے تو اس پر پابندی لگادی جاتی ہے، تحریک انصاف کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے تو افسوسناک ہوگا۔

TAGGED:Featuredمولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ملک کا آئین اور قانون سب کچھ عمران خان کیلئے داؤ پر لگادیا گیا ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article عدلیہ عمران نیازی کو تحفظ دینے کیلئے آہنی دیواربن گئی ہے: وزیراعظم
Next Article کابینہ کے اجلاس میں ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق نہ ہوسکا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

سندھ میں‌یکم جون سے موسم گرما کی 2 ماہ کی تعطیلات کا اعلان

کراچی (ویب ڈیسک): محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے موسم گرما کی 2 ماہ کی تعطیلات…

May 19, 2023
پاکستانکاروبار

وفاقی حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ، 11 ہزار ملازمین میں‌تشویش

لاہور (ویب‌ڈیسک): وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹور انتظامیہ کے مطابق وفاقی حکومت…

August 23, 2024
پاکستانکاروبار

FIA کی ریڈ بک جاری،143 انسانی اسمگلرز میں‌ 100 پنجاب، 25 اسلام آباد اور 10 کراچی سے وابستہ

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): ایف آئی اے نے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی 13 ویں ریڈ بک جاری کردی۔ایف آئی اے…

September 27, 2025
پاکستان

سندھ کے عوام ہوشیار! کینالز معاملے پر بارگیننگ شروع: پیپلزپارٹی نے حکومت کیساتھ تنازعات طے کرنے کیلئے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت کے ساتھ تنازعات طے کرنے کیلئے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی۔کمیٹی میں…

November 21, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?