عمان (ویب ڈیسک): عمان میں گزشتہ روز ہنگامی لینڈنگ کرنے والے پی آئی اے کے بوئنگ 777 کی فنی خرابی آج صبح تک دور نہیں کی جاسکی۔مدینہ اسلام آباد کی پرواز نے فنی خرابی پر گزشتہ روز عمان کے مسقط ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی جس کے بعد سے اب تک اسلام آباد کے 322 مسافر 22 گھنٹے سے اسلام آباد روانگی کے منتظر ہیں۔
پی آئی اے کے انجینئرز خصوصی پرواز میں گزشتہ رات کراچی سے مسقط پہنچے تھے جو بوئنگ 777 طیارے کو بحال کرنے کیلئے انجینئرز رات گئے سے مصروف ہیں۔
پی آئی اے کے طیارے کی فنی خرابی آج صبح تک دور نہیں ہوسکی جس کے سبب مسافروں کو اسلام آباد لانے کیلئے متبادل طیارے کا انتظام کیا جارہا ہے۔