کھوڑا (نجات نیوز): 5ماہ گزرنے کے باوجود کھوڑا شہر کو گندے پانی اور سیوریج سے نجات نہیں مل سکی.تاجروں اور شہریوں نے چھتن شاہ بازار میں احتجاج کرتے ہوئے گندا پانی فوری طور پر نکالنے کامطالبہ کیا.
نیوز کے مطابق جسقم، دکانداروں اور شہریوں نےکھوڑاشہر کے ڈبل بازار سے گندے پانی کو ٹھکانے نہ لگانے کے خلاف چھتن شاہ بازار میں شدید احتجاج کیا۔
اس موقع پر مظاہرےکے رہنماؤں بادشاہ منگی، کامریڈ محمد علی اجن، سیف سومرو، استاد محمد صدیق ابڑو، وحید سومرو، رؤف سومرو اور دیگر نے کہا کہ گزشتہ پانچ ماہ چودہ روز سے مرکزی امام بارگاہ میں پانی کھوڑا ہے۔ شہر کے علی شاہ بازار اور چھتن شاہ بازار میں گٹروں کا گندہ پانی تالابوں کی شکل میں اختیار کرگیاہے۔
افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ کھوڑا ٹاؤن کمیٹی اور پبلک ہیلتھ گمبٹ کی انتظامیہ نے کوئی ایکشن نہیں لیا، پبلک ہیلتھ گمبٹ کے ایس ڈی او، ٹاؤن آفیسر عظمت پھل کی لاپرواہی کے باعث شہر گندے پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔
گندے پانی کی وجہ سے مارکیٹیں بند ہونے سے کاروبار متاثر ہوا ہے جس سے ہمارے بچے بھوک سے مر رہے ہیں۔
انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ فوری نوٹس لیکر شہر سے گندے پانی کی نکاسی کی جائے بصورت دیگر ٹاؤن کمیٹی کھوڑا اور پبلک ہیلتھ گمبٹ کی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا۔