Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پنجاب: خطرناک نمونیا کے حملے جاری، مزید 3 بچے جاں بحق
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > صحت > پنجاب: خطرناک نمونیا کے حملے جاری، مزید 3 بچے جاں بحق
صحت

پنجاب: خطرناک نمونیا کے حملے جاری، مزید 3 بچے جاں بحق

Published February 10, 2024
Tags: 172 نئے کیسز Featured پنجاب میں خطرناک نمونیا مزید 3 بچوں کی زندگیاں نگل گیا
Share
SHARE

لاہور (ہیلتھ ڈیسک): ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں خطرناک نمونیا کے وار تھم نہ سکے، جو مزید 3 بچوں کی زندگیاں نگل گیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے 366 اور لاہور میں ایک روز کے دوران 172 نئے کیسز سامنے آئے۔لاہور میں 24 گھنٹے کے دوران نمونیا سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ پنجاب میں رواں سال نمونیا سے 338 اموات اور 23 ہزار 290 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ لاہور میں 61 ہلاکتیں اور 4 ہزار 823 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نمونیا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی بڑی وجہ رواں سال موسمِ سرما میں فضائی آلودگی کی وجہ سے پیدا ہونے والی اسموگ بھی ہے۔

نمونیا پھیپھڑوں کے اندر انفیکشن کو کہا جاتا ہے، نمونیا کے زیادہ تر کیس وائرس کی وجہ سے ہوتے ہں اور یہ نزلہ و زکام کی علامات کے بعد ظاہر ہو سکتا ہے۔

نمونیا ہلکا یا سنگین ہو سکتا ہے، عام طور پر 5 سال یا اس سے کم عمر کے بچوں میں زیادہ عام ہوتا ہے۔

ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نمونیا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی بڑی وجہ رواں سال موسمِ سرما میں فضائی آلودگی کی وجہ سے پیدا ہونے والی اسموگ بھی ہے۔

نمونیا پھیپھڑوں کے اندر انفیکشن کو کہا جاتا ہے، نمونیا کے زیادہ تر کیس وائرس کی وجہ سے ہوتے ہں اور یہ نزلہ و زکام کی علامات کے بعد ظاہر ہو سکتا ہے۔

نمونیا اگر کسی صحت مند انسان کو ہو تو وہ اس کا مقابلہ با آسانی کرسکتا ہے مگر بچوں کے لیے اس سے نمٹنا بعض اوقات انتہائی مشکل ہوجاتا ہے۔

بچوں کو نمونیا ہونے کی وجوہات میں انہیں دودھ پلانے کی کمی، آلودگی، غذائیت کی کمی، ٹھنڈ میں زیادہ دیر تک رہنا اور کمزور مدافعتی نظام شامل ہے۔

نمونیا کی ہلکی علامات بھی جان لیوا ہو سکتی ہیں، اس بیماری کی یہ علامات ہیں:

بلغم اور کھانسی ، بخار، بہت زیادہ پسینہ آنا یا سردی لگنا، معمول کی سرگرمیاں کرنے کے دوران سانس پھولنا، سانس لیتے وقت یا کھانسی کے وقت سینے میں درد محسوس ہونا، تھکاوٹ کا احساس، بھوک میں کمی، متلی محسوس ہونا، سر درد ہونا۔

شیر خوار یا نومولود بچوں میں بعض اوقات کوئی علامات ظاہر نہیں ہوتیں لیکن بعض اوقات انہیں متلی ہو سکتی ہے، توانائی کی کمی ہو سکتی ہے یا پینے یا کھانے میں پریشانی ہو سکتی ہے۔

5 سال سے کم عمر کے بچوں کو سانس لینے میں دشواری ہو سکتی ہے۔

ڈاکٹرز ابتدائی طور پر تو سینے کا ایکسرے تجویز کرتے ہیں جس سے پھیپھڑوں کے بارے میں صحیح معلومات ملتی ہیں۔

وائرس کے نتیجے میں ہونے والے نمونیا کے لیے اینٹی وائرس ادویات تجویز کی جاتی ہیں۔

نمونیا ہلکا یا سنگین ہو سکتا ہے، عام طور پر 5 سال یا اس سے کم عمر کے بچوں میں زیادہ عام ہوتا ہے۔

TAGGED:172 نئے کیسزFeaturedپنجاب میں خطرناک نمونیامزید 3 بچوں کی زندگیاں نگل گیا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article متھن چکرورتی کی شوٹنگ سے واپسی پر طبیعت بگڑ گئی، اسپتال منتقل
Next Article ڈاکٹر ادیب رضوی کو ایک اور بین الاقوامی اعزاز سے نواز دیا گیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

آسٹریلیا میں طوفان سے تباہی، درجنوں افراد زخمی، بجلی کا نظام درہم برہم

کوئنز لینڈ - آسٹریلیا (ویب ڈیسک): آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر طوفان الفریڈ کے باعث شدید بارشوں نے بڑے پیمانے…

March 8, 2025
انٹرٹینمنٹ

راحت فتح علی خان کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات پر تحقیقات کا آغاز

لاہور (شوبز ڈیسک): عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کےخلاف نیا پنڈورا باکس کُھل گیا۔ ایف آئی اے…

June 28, 2023
دلچسپ و عجیب

جرمنی میں 17 سالہ نوجوان لیسی اسٹولی نے ٹرینوں کو ہی اپنا گھر بنا لیا

شیلسویگ ہولسٹین(ویب ڈیسک): ایک 17 سالہ جرمن نوجوان نے اپنے والدین کا گھر چھوڑنے کے بعد ٹرینوں کو اپنا گھر…

March 19, 2024
انٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکارہ لکشمی مینن آئی ٹی پروفیشنل کے اغوا کے مقدمے میں گرفتار

کوچی- کیرالہ (شوبز ڈیسک): معروف بھارتی ملیالم اداکارہ لکشمی مینن کو ایک آئی ٹی پروفیشنل کے اغوا اور تشدد کے…

August 28, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?