Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: شاہد خاقان، ڈاکٹر عاصم،مصطفیٰ کمال اور رؤف صدیقی و دیگر کے ریفرنسز احتساب عدالت پہنچا دیے گئے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > شاہد خاقان، ڈاکٹر عاصم،مصطفیٰ کمال اور رؤف صدیقی و دیگر کے ریفرنسز احتساب عدالت پہنچا دیے گئے
پاکستانتازہ ترین

شاہد خاقان، ڈاکٹر عاصم،مصطفیٰ کمال اور رؤف صدیقی و دیگر کے ریفرنسز احتساب عدالت پہنچا دیے گئے

Published September 21, 2023
Tags: سیاستدانوں کے خلاف کرپشن کے کیسز دوبارہ بحال ہوں گے
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم اور سابق سٹی ناظم کراچی مصطفیٰ کمال سمیت دیگر کے خلاف نیب ریفرنس واپس پہنچا دیے گئے ہیں۔نیب قوانین میں ترامیم کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد احتساب عدالت سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس بھیجا گیا تھا، اس کے علاوہ ڈاکٹر عاصم حسین، ایم کیو ایم رہنما مصطفی کمال، سابق چیئرمین اسٹیل مل معین آفتاب شیخ، ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی کا ریفرنس بھی واپس بھیجا گیا تھا۔

سابق سیکرٹری بدر جمیل میندھرو اور سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس سمیت دیگرکے ریفرنس بھی واپس بھیجے گئے تھے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کراچی کی احتساب عدالت کو شاہد خاقان عباسی، ڈاکٹر عاصم حسین اور رؤف صدیقی سمیت دیگر افراد کے ریفرنس دوبارہ موصول ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کے خلاف ریفرنس واپس نیب کورٹ کو موصول پو گیا ہے۔

نیب ذرائع کا بتانا ہے کہ عبدالحفیظ شیخ کے خلاف قومی خزانے کو 11.1 ملین ڈالر کا نقصان پہنچانے اور پورٹ قاسم سمیت دیگر پورٹس کیلئے سافٹ ویئر کی تیاری کی مد میں کرپشن لینے کا الزام ہے۔

یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے اپنی ریٹائرمنٹ سے ایک روز قبل یعنی 15 ستمبر کو پارلیمنٹ سے منظور شدہ نیب ترامیم کے قانون کو کالعدم قرار دیتے ہوئے سیاستدانوں اور عوامی نمائندوں کے خلاف کیسز دوبارہ کھولنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد جن سیاستدانوں کے خلاف کرپشن کے کیسز دوبارہ بحال ہوں گے ان میں سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزرائے اعظم نواز شریف، راجا پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی، شوکت عزیز اور شہباز شریف سمیت دیگر سیاستدان بھی شامل ہیں۔

TAGGED:سیاستدانوں کے خلاف کرپشن کے کیسز دوبارہ بحال ہوں گے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کمال ہے تیری نگرانی! گھریلو صارفین کیلیے گیس کی قیمت میں اضافہ کریںگے،نگران وزیر توانائی
Next Article 12 ربیع الاول کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں ملنے کےفیصلے پراختلافی نوٹ دینے والے ججز نے اپنا اقلیتی فیصلہ جاری کردیا

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مخصوص نشستیں ملنے کے فیصلے پر اختلافی نوٹ دینے والے…

August 3, 2024
پاکستانسائنس و ٹیکنالوجیکاروبار

وی پی این بند نہیں ہوا، اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری نہیں چل سکتی: چیئرمین پی ٹی اے

اسلام آباد (ٹیک ڈیسک): چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نےکہا ہے کہ پاکستان میں وی پی این ابھی چل…

November 18, 2024
پاکستانتازہ ترین

’پاکستان کا افغان صوبوں پر فضائی حملہ، 8 شہری ہلاک‘، افغان ترجمان کا دعویٰ

(ویب ڈیسک): افغانستان کی عبوری حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستانی سرحد سے متصل افغانستان کے صوبہ پکتیکا…

March 18, 2024
پاکستان

یونان کشتی حادثےکا مرکزی ملزم یاسرسرگودھا سے گرفتار

سرگودھا (ویب ڈیسک): پولیس نے یونان کشتی حادثے کے مرکزی ملزم کو سرگودھا سے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم…

April 7, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?